#2290

مصنف : عابدہ سلطانہ

مشاہدات : 6368

احمدیت کیا ہے

  • صفحات: 38
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 760 (PKR)
(جمعہ 06 فروری 2015ء) ناشر : نا معلوم

اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کو آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا ہے۔آپ خاتم النبیین اور سلسلہ نبوت  کی بلند مقام عمارت کی سب سے آخری اینٹ ہیں۔جن کی آمد سے سلسلہ نبوت کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔آپ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آسکتا ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔آپ کے بعد آنے والے متعدد کذابوں میں سے ایک  جھوٹا اور کذاب مرزا غلام احمد قادیانی ہے ،جس نے نبوت کا دعوی کیا اور شریعت کی روشنی میں کذاب اور مردود ٹھہرا۔لیکن اللہ رب العزت نے اس کےجھوٹ وفریب کوبے نقاب کرد یا اور وہ دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں ذلیل وخوار ہو کر رہ گیا۔ زیر نظر کتاب "احمدیت کیا ہے؟ " اسی قادیانی فتنے  کی حقیقت پر لکھی گئی ہے۔جو محترمہ عابدہ سلطانہ  کی کاوش ہے۔مولفہ موصوفہ نے اس میں ختم نبوت سے متعلق امت مسلمہ کا عقیدہ ،مسئلہ ختم نبوت قرآن مجید کی رو سے،ختم نبوت کے بارے میں نبی کریم ﷺ کے ارشادات،اجماع صحابہ،اجماع امت، اعلان نبوت سے قبل مرزا صاحب کے خیالات،اعلان نبوت کے بعد مرزا صاحب کے خیالات،امیر جماعت احمدیہ کے فرمودات اور احمدیوں کے سیاسی عزائم وغیرہ جیسے موضوعات کو بیان کرتے ہوئے قادیانی کلچر سے متعلق ہوش ربا مشاہدات وتجربات  کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی  تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے ان کی اس محنت کو قبول ومنظور فرمائے اور تمام مسلمانوں کو اس فتنے سے محفوظ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقصد

 

5

ختم نبوت کے متعلق امت مسلمہ کا عقیدہ

 

6

اس کے بعد کسی نئے نبی کی آمد کا کیا جواز ہے

 

11

مرزا صاحب کے خیالات اعلان نبوت سے پہلے

 

12

مرزا صاحب کے خیالات اعلان نبوت کے بعد

 

13

امیر جماعت احمدیہ لاہور مولوی محمد علی کے فرمودات

 

15

اب آپ خود ہی فیصلہ کیجیے

 

18

احمدی غیر احمدیوں کو کافر اور اپنے کو ایک علیحدہ جماعت تصور کرتے ہیں

 

20

سب غیر احمدی کافر ہیں

 

20

احمدی کہتے ہیں کہ ہمارا خدا دین اور اسلام اور ہے

 

21

احمدیوں کے سیاسی عزائم

 

22

فتنہ دین

 

26

نئی وحی کا راستہ بھی کھول دیا

 

27

احمدیوں کی اشتعال انگیزیاں

 

34

ہمارا مطالبہ

 

37

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46246
  • اس ہفتے کے قارئین 46246
  • اس ماہ کے قارئین 2118163
  • کل قارئین113725491
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست