#3868

مصنف : احمد خلیل جمعہ

مشاہدات : 7839

عہد تابعین کی جلیل القدر خواتین

  • صفحات: 334
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13360 (PKR)
(بدھ 08 جون 2016ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی

ابتدائے اسلام سے لے کر اس وقت تک سینکڑوں ہزاروں پردہ نشیں مسلم خواتین نے حدود شریعت میں رہتے ہوئے گوشہ عمل وفن سے لے کر میدان جہاد تک ہر شعبہ زندگی میں حصہ لیا اور اسلامی معاشرہ کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کیا، خواتینِ اسلام نے علم حدیث کی جو خدمات انجام دی ہیں، ان کی سب سے پہلی نمائندگی صحابیات وتابعیات کرتی ہیں،عصر حاضر میں خواتین اسلام کو صحابیات و تابعیات کی زندگیوں کو اپنے لیے آئیڈیل بنانا چاہیے۔صحابیات کی صحبت اور ایمان کی حالت میں جن خواتین نے پرورش پائی یا ان سے استفادہ کیا ان کو تابعیات کہا جاتا ہے، صحابیات کی طرح تابعیات نے بھی فن حدیث کی حفاظت واشاعت اور اس کی روایت اور درس وتدریس میں کافی حصہ لیا اور بعض نے تو اس فن میں اتنی مہارت حاصل کی کہ بہت سے کبار تابعین نے ان سے اکتساب فیض کیا۔ زیر تبصرہ کتا ب’’عہد تابعین کی جلیل القدر خواتین‘‘ معروف عرب مؤرخ شیخ احمد خلیل جمعہ کی عربی کتاب ’’نسآء من عصر التابعین‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔اس کتاب میں مصنف نے تیس جلیل القدر تابعیات کا تذکرہ اور ان کی سوانح حیات کو نہایت ہی دلپذیر ، دلآویز اور دلکش انداز میں پیش کیا ہے ۔یہ کتاب اپنے مندرجات کے اعتبار سے بڑی معلومات افزا معنیٰ خیز اور دلچسپ ہے خواتین اسلام کی تعلیم وتربیت کے لیے نہایت مفید ہے۔ اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر   وطن عزیز کے معروف مترجم ومنصف جناب مولانا محمود احمد غضنفر﷫ نے اسے اردوداں طبقہ کےلیے اردو قالب میں ڈھالا اور مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے اسے سولہ سال قبل 2000ء میں طباعت سے آراستہ کیا۔زیر تبصرہ ایڈیشن مکتبہ الفہیم ،انڈیا کا شائع شدہ ہے۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عظمت صحابہ

7

حرف آغاز

9

عائشہ بنت طلحہ

11

فاطمہ بنت حسین

24

میسون بنت المہلب

40

ہند بنت المہلب

51

الرباب بنت امری القیس

65

صفیۃ ابی عبید

75

عمرۃ بنت عبد الرحمان

86

حفصہ بنت سیریرین

94

فاطمہ بنت المنذر

105

ام کلثوم بنت علی

111

خیرۃ ام الحسن بصری

128

سودہ بنت عمارہ

134

فاطمہ بنت علی

143

عاتکہ بنت یزید

151

ام الخیر بنت الحریش

162

ام کلثوم بنت ابی بکر

173

سکینہ بنت الحسین

182

معاذۃ بنت عبد اللہ

197

نائلہ بنت الفرافصۃ

206

عائشہ بنت سعد

220

ام عاصم بنت عاصم

228

سلمیٰ بنت حفصہ

238

ام الدرداء الصغرایٰ

249

فاطمہ بنت عبد الملک

265

ام مسلم الخولانیہ

277

زینب بنت علی

315

حفصہ بنت عبد الرحمان

315ٍ

الزرقاء بنت عدی

321

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 58137
  • اس ہفتے کے قارئین 587279
  • اس ماہ کے قارئین 374524
  • کل قارئین114266524
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست