اہل بیت سے محبت رکھنا جز و ایمان ہے اس لیے کہ اس مسئلہ کی بڑی اہمیت ہے ا ہل علم نے اس مسئلہ پر مستقل رسائل تصنیف کیے ہیں جس میں انہوں نے اس مسئلہ کی اہمیت کو بیان کیا ہے چنانچہ اہل السنہ کے نزدیک فرمان نبوی ﷺ کے مطابق اہل بیت سے محبت رکھناجزو ایما ن ہے اور کسی طرح کے قول وفعل سے ان کوایذا دینا حرام ہے اور ان کا عقیدہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کی ازواجِ مطہرات اور عبد المطلب بن ہاشم کی ایمان قبول کرنے والی ساری اولاد اہل بیت میں شامل ہے خواتین اہل بیت وہی پاکیزہ ،معزز خواتین ،مؤمنات ،طیبات ومبشرات ہیں کہ جن کاذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید نہایت عزت واحترام سے کیا ہے اور انہیں اللہ تعالیٰ نے ہر قسم کی الائش سےقطعی طور پر پاک کردیا ہے. زیر نظر کتا ب رسالت مآب ﷺ کی پاکیزہ ازواج مطہرات ، بیٹیوں اور نواسیوں کی پر نور سیرت کا دل آویز اور ایمان افروز تذکرہ پر مشتمل ہے جو کہ مسلم خواتین کے لیے ایک رہنما کتاب ہے یہ عربی کتاب نساء اهل بیت کا ترجمہ ہے جس میں فاضل مصنف نے دلنشیں اور ادبی اسلوب اختیار کرتے ہوئے کتاب وسنت کی روشنی میں خواتین اہل بیت کی سوانح حیات کو شرح وبسط کے ساتھ مدلل انداز میں بیان کیا ہے ماشاء اللہ دارالابلاغ نے اس کتاب کو نہایت عمدہ اور دیدہ زیب انداز میں حسن طباعت سے آراستہ کیا ہے۔ یو ں یہ کتاب خواتین اہل اسلام کے لیے گراں قدر عظیم تحفہ ہے اللہ مومنات کواس سےخوب استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔دارالابلاغ کے بانی طاہر نقاش صاحب نہایت عمدہ ذوق رکھتے ہیں اور خود بھی ا چھے قلم کار ہیں ا، عورتوں اور بچوں کی تربیت کے حوالے سے کئی عمدہ کتب شائع کرچکے ہیں اللہ تعالی ان کی صلاحیتوں میں مزید برکت اور ان کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے (آمین)(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
انتساب |
|
5 |
حرف تمنا |
|
7 |
حرف چند |
|
10 |
ازواج النبی ﷺ |
|
31 |
حضرت خدیجہ بنت خویلد ؓ |
|
31 |
حضرت سودہ بنت زمعہ ؓ |
|
107 |
حضرت عائشہ بنت ابی بکر ؓ |
|
143 |
حضرت حفصہ بنت عمر ؓ |
|
220 |
حضرت زینب بنت خزیمۃ ؓ |
|
263 |
سیدہ ام سلمہ بنت ابی امیہ ؓ |
|
279 |
حضرت زینب بنت جحش ؓ |
|
332 |
حضرت صفیہ بنت حی ؓ |
|
405 |
حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان ؓ |
|
435 |
حضرت میمونہ بنت حارث ؓ |
|
473 |
حضرت ریحانہ بنت زید ؓ |
|
495 |
حضرت ماریہ قبطیہ ؓ |
|
515 |
بنات النبی ﷺ |
|
529 |
حضرت زینب بنت رسول اللہ ﷺ |
|
529 |
حضرت رقیہ بنت رسول اللہ ﷺ |
|
563 |
حضرت ام کلثوم بنت رسول اللہ ﷺ |
|
587 |
حضرت فاطمۃ الزہرا بنت رسول اللہ ﷺ |
|
609 |
نبی کریم ﷺ کی نواسیاں |
|
684 |
امامہ بنت ابی العاص |
|
684 |
زینب بنت علی |
|
713 |
ام کلثوم بنت علی |
|
729 |