#6248

مصنف : قاری عبد الرشید اسلم

مشاہدات : 4865

زاد الطلباء و الواعظین ( پیغامات )

  • صفحات: 336
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11760 (PKR)
(پیر 30 نومبر 2020ء) ناشر : ابو حمزہ لائبریری فیروز وٹواں تحصیل و ضلع شیخوپورہ

درس عربی زبان کا  لفظ ہے جس کامطلب پڑھنا اس کی جمع دروس ہے ۔ قرآن  کریم میں اس لفظ کے متعلقات  مختلف مقامات پر آئے ہیں ۔ارشاد بار تعالیٰ  ہے: اَمْ لَكُمْ كِتٰبٌ فِيْهِ تَدْرُسُوْنَ  (القلم:37) ’’کیا تمہارے لیے کوئی کتاب ہے  جس میں سے تم پڑھتے ہو ؟‘‘ ہمارے عرف میں  درس سے مراد  وہ عظ وبیان ہے جو عموماً علماء کرام نمازوں کےبعد مختصر وقت کے لیے نمازیوں کی خیر خواہی کے لیے ارشاد فرماتے ہیں ۔ وعظ ودرس کے  ذریعے  انسانیت کی اصلاح انبیاء  ﷩ کی پاکیزہ سنت ہے ۔ نبی اکرمﷺ بسا اوقات نمازوں کےبعد صحابہ کرام ﷢ کی طرف متوجہ ہوکر درس ارشاد فرمایا کرتے  تھے ۔آپﷺ کے بعد صحابہ کرام ﷜ تابعین عظام اور علماء امت نے اس سنت پر خوب عمل کیا ۔علماء کرام  کے دروس پر مشتمل کئی کتب شائع ہوچکی ہیں  جن سے استفادہ کر کے  خطباء  حضرات ، علماء  کرام  بالخصوص ابتدائی طلباء اچھے مستند خطیب بن سکتے ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ زادالطلباء والواعظین (پیغامات)عالم باعمل فاضل نوجوان قا ری عبد الرشید اسلم حفظہ اللہ  (آف فیروز وٹواں ضلع شیخوپورہ )  کی  طلباء ، خطباء ، واعظین ، دعاۃ کے لیے ایک منفرد  کاوش ہے ۔فاضل مرتب نے  اس کتاب میں  آیات قرآنیہ واحادیث صحیحہ کی  سے  قرآنی ونبوی پیغامات کو    خطیبانہ انداز میں میں باحوالہ مرتب کیا ہے۔خطبات مرتب کرنے کا یہ  ایک منفرد انداز۔اس سے قبل  کسی  نےاس  انداز میں خطبات مرتب نہیں کیے ۔یہ کتاب منتخب انبیاء عظام وصحابہ کرام کے اوصاف حمیدہ کے نکھر نکھرے پہلوؤں سےاخذشدہ پیغامات آیات قرآنیہ واحادیث صحیحہ کی روشنی میں   طلباء کے لیے گرانقدر  وبیش قیمت تحفہ ہے۔ فضلیۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ   اس کتاب  کے متعلق فرماتے ہیں : کہ یہ ایک انتہائی قابل قدر اور لائق تحسین کاوش  ہے ۔ جس سے عوام الناس خاصے مستفید ہوں گے۔مگر ابتدائی طلبہ کے لیے ایک مفید نصاب ثابت ہوسکتا ہے ۔ جس پر ارباب مدارس وجامعات کی توجہ درکار ہے۔اللہ تعالیٰ   فاضل نوجوان عالم باعمل    قاری عبد الرشید اسلم ﷾ (مصنف کتاب ہذا) کی تحقیقی وتصنیفی، تدریسی وتعلیمی  اور دعوتی جہودکو قبول فرمائے اور ان کے علم وعمل  اضافہ فرمائے ۔  فاضل مصنف عظیم اسلامی سکالر فضیلۃ الشیخ قاری صہیب احمد میر محمدی ﷾ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ  ،لاہور ومدینہ یونیورسٹی ) کے نامور شاگرد اورکلیۃ القرآن  والتربیۃ الاسلامیہ،بنگہ بلوچاں کے  فاضل ہیں قاری صاحب کے ہی  زیر اشراف  بنگہ بلوچاں  ومیر محمد میں تدریسی ودعوتی خدمات انجام دے رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ مصنف  کے زور ِقلم وبیان میں مزید اضافہ کرے (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مختلف شیوخ کی نظر میں

7

تقریظ مولانا عبد الخالق صادق

9

تقریظ مبشر احمد ربانی

14

تقریظ عمر فاروق سعیدی

16

تقریظ عبد الباسط فہیم

17

عرض مولف

19

قرآن مجید کا پیغام امت مسلمہ کے نام

21

رسول اللہ کا پیغام میرے اور آپ کے نام

43

رسول اللہ کا پیغام امت مسلمہ کی بیٹی کے نام

57

سیرت مصطفی کا پیغام میرے اور آپ کے نام

69

سیرت نوح  کا پیغام میرے اور آپ کے نام

88

سیرت ابراہیم کا پیغام میرے اور آپ کے نام

102

سیرت یوسف کا پیغام میرے اور آپ کے نام

117

سیرت موسی کا پیغام میرے اور آپ کے نام

130

سیرت عیسیٰ کا پیغام میرے اور آپ کے نام

145

وفاۃ نبوی کا پیغام میرے اور آپ کے نام

153

سیرت صدیق کا پیغام میرے اور آپ کے نام

169

سیرت فاروق کا پیغام میرے اور آپ کے نام

194

سیرت ذو النورین کا پیغام میرے اور آپ کے نام

214

سیرت حیدر کا پیغام میرے اور آپ کے نام

228

سیرت حسن و حسین کا پیغام میرے اور آپ کے نام

251

سیرت صحابہ کا پیغام میرے اور آپ کے نام

267

مسجد کا پیغام امت مسلمہ کے نام

279

یوم جمعہ کا پیغام امت مسلمہ کے نام

293

ماہ رمضان کا پیغام میرے اور آپ کے نام

310

دور حاضر کا پیغام میرے اور آپ کے نام

317

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 65851
  • اس ہفتے کے قارئین 594993
  • اس ماہ کے قارئین 382238
  • کل قارئین114274238
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست