سبعہ معلقات وہ قصیدے تھے جو خانہ کعبہ کی دیواروں پر لٹکائے گئے تھے‘ یہ ان سات بڑے(امروالقیس بن حجر بن عمرو الکندی،طرفہ بن العبد البکری،زہیر بن ابی سلمی المزنی، معلقہ: لبید بن ربیعہ عامری،معلقہ: عمرو بن کلثوم تغلبی،عنتر بن شداد عبسی،حارث بن حلزہ الشکری) شاعروں کے تھے جنہیں عرب صاحب معلقہ کہتے تھے۔سبعہ معلقہ عربی درسیات کی مشہور کتاب ہے۔مختلف اہل علم نے اس کے اردو ترجمہ وتسہیل کا کام کیا ہے۔ زیر نظر کتاب’’تسہیلات اردو شرح سبع معلقات ‘‘عربی درسیات کی مشہور کتاب سبع معلقہ کا اردو شرح وترجمہ ہے۔جوکہ مولانا محمد ناصر صاحب کی کاوش ہے ۔شارح نے اس کتاب میں ساتوں شعراء کا تعارف ، حالات زندگی اور شاعری کا مختصر جائزہ پیش کیا ہے۔پھرہر شعر کا بامحاورہ ترجمہ اور ہرشعرکی عبارت کو نحوی طرز پرحل کرکے اس کی تشریح کی ہے۔(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
مقدمہ |
5 |
امرؤ القیس بن حجر بن عمرو النکندی |
7 |
لطرفۃ بن العبد البکری |
41 |
زھیر بن ابی سلمی |
78 |
حضرت لبید بن ربیعہ رضی اللہ عنہ |
100 |
عمرو بن کلثوم التغلبی |
132 |
عنترہ بن شداد العبسی |
165 |
حارث بن حلزہ الیشکری |
190 |