#5747

مصنف : قسمت اللہ

مشاہدات : 4602

تسہیل الدرۃ شرح الدرۃ المضئیۃ

  • صفحات: 323
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8075 (PKR)
(پیر 08 اپریل 2019ء) ناشر : ادارہ اسلامیات لاہور۔کراچی

قرآن مجید اللہ تعالی کی طرف سے نازل کی جانے والی آسمانی کتب میں سے سب سے  آخری  کتاب ہے ۔جسےاللہ تعالی نے امت کی آسانی کی غرض سے قرآن مجید کو سات حروف پر نازل فرمایا ہے۔ یہ تمام کے تمام ساتوں حروف عین قرآن اور منزل من اللہ ہیں۔ان تمام پرایمان لانا ضروری اور واجب ہے،اوران کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔اس وقت دنیا بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات  اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں۔اور ان میں سے چار روایات (روایت قالون،روایت ورش،روایت دوری اور روایت حفص)ایسی ہیں جو دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں باقاعدہ رائج اور متداول ہیں،عالمِ اسلام کے ایک بڑے حصے پر قراءت امام عاصم بروایت حفص رائج ہے، جبکہ مغرب ،الجزائر ،اندلس اور شمالی افریقہ میں قراءت امام نافع بروایت ورش  ، لیبیا ،تیونس اور متعدد افریقی ممالک میں روایت قالون عن نافع ،مصر، صومالیہ، سوڈان اور حضر موت  میں روایت دوری عن امام ابو عمرو بصری رائج اور متداول ہے۔ہمارے ہاں مجلس التحقیق الاسلامی میں ان چاروں متداول روایات(اور مزید روایت شعبہ) میں مجمع ملک فہد کے مطبوعہ قرآن مجید بھی موجود ہیں۔عہد تدوین علوم سے کر آج تک قراءات قرآنیہ کے موضوع پر بے شمار اہل علم اور قراء نے کتب تصنیف فرمائی ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ علم قراءات کے میدان میں  پہلا مرحلہ قراءات سبعہ کا ہے  جس کے لیے شاطبیہ پڑھی پڑھائی جاتی ہے ۔ اس کے بعد دوسرا مرحلہ  قراءات  ثلاثہ  کا ہے ، اس کے لیے علامہ  جزری کی کتاب الدّرّة  المضية   پڑھائی جاتی ہے ۔اس کے پڑھنے سے قراءات عشرہ کی تکمیل ہوجاتی ہے الدّرّة  المضية قراءات ثلاثہ  پر اہم ترین اساسی اور نصابی کتاب ہے اور   قراءات ثلاثہ کی تدریس کے لئے ایک مصدر کے حیثیت رکھتی ہے۔اللہ تعالی نے اسے شاطبیہ کی مانند بے پناہ مقبولیت سے نوازا ہے، متعدد علماء  اور قراءنے   الدّرّة  المضية كی عربی اور اردو شروح لکھیں ہیں ۔زیر کتاب  ’’ تسهیل الدر شرح الدّرّة  المضية‘‘  شیخ القراء قاری احمد میاں تھانوی  کے  شاگرد رشید  جناب  قاری قسمت اللہ  (مدرس جامعہ دار العلوم ،کراچی  کی کاو ش ہے الله تعالیٰ  قاری قسمت  اللہ  صاحب کی ا س  کاوش کو شرف قبولیت سے  نوازے ۔( آمین) موصوف نے  تجوید وقراءات کے متعلق  کتاب ہذا کے علاوہ متعدد  کتب تصنیف کی ہے  ہیں ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

 

 

انتساب

3

دعائيه كلمات

4

بيس لفظ

5

خطبة الكتاب

7

باب البسملة وام القران

11

الادغام الكبير

15

هاء الكناية

19

المد والقصر

23

الهمزتان من كلمة

26

الهمزتان من كلمتين

33

الهمز المفرد

36

النقل والسكت والوقف على الهمز

46

الادغام الصغير

49

النون الساكنة التنوين

56

الفتح والامالة

58

الراءات وللامات والوقف على المرسوم

62

ياءات الاضافة

68

الياءات الزوائد

75

باب فرش الحروف

83

سورة البقرة

83

سورة ال عمران

111

سورة النساء

122

سورة المائدة

130

سورة الانعام

134

سورة الاعراف والانفال

148

سورة الانفال

156

سورة التوبة ويونس وهود عليهما الصلوة والسلام

161

سورة يونس عليه السلام

166

سورة هود عليه السلام

170

سورة يوسف عليه الصلاة والسلام ولرعد

175

سورة الرعد

175

ومن سورة ابراهيم عليه السلام الى سورة الكهف

179

سورة الحجر

181

سورة النحل

182

سورة الاسراء

187

سورة الكهف

191

ومن سورة مريم عليهما السلام الى سورة الفرقان

198

سورة طه

203

سورة الانبياء عليهم السلام

209

سورة الحج

210

سورة المومنون

212

سورة النور

215

ومن سورة الفرقان الي سورة الروم

219

سورة الشعرء

221

سورة النمل

222

سورة القصص

226

سورة العنكبوت

228

سورة الروم ولقمان عليه السلام والسجدة

230

سورة لقمن عليه لسلام

233

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 51374
  • اس ہفتے کے قارئین 238450
  • اس ماہ کے قارئین 812497
  • کل قارئین110133935
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست