قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ تجوید وقراءات کے موضوع پرماہرین تجوید وقراءات کی بے شمار کتب موجود ہیں ۔ جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ ترتیل وتدویر کی خوش الحانی ‘‘ قاری محمد صدیق سانسرودی فلاحی کی تصنیف ہے انہوں نے اس کتاب میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ تلاوت وقراءات کی باعتبار رفتار تین قسمیں ہیں ترتیل، تدویر، حد ر جن میں افضلیت سے متعلق اختلاف دور صحابہ سے چلا آرہا ہے جس کی تفصیل کتب فن میں موجود ہے۔نیز تلاو ت وقراءات میں خو ش الحانی وتحسین کا شرعا مستحب ہونا یہ منشا نبویﷺ سے ہونا بھی کوئی امر مخفی نہیں بلکہ ابتدائے اسلام ہی سے اس کی ترغیب کا قولا وعملا ہر طرح اہتمام کیا گیا ہے۔(م۔ا)
فہرست کتاب |
1 |
پیش لفظ |
3 |
آغاز کتاب |
6 |
نبی ﷺ کی حکمت عملی کا ثمرہ معجزانہ |
11 |
وجوہ اعتراض |
14 |
اعتراضات کا تفصیلی جائزہ |
15 |
اصحاب ترتیل کے اس طریقہ کار کی حکمت |
17 |
جراحی کا حسین طرز عمل |
18 |
لہجے و مقامات ایک فن |
22 |
ترتیل کے موجودہ انداز کو مجمی انداز کا الزام |
31 |
نفس ترتیل کا انکار بوجہ خروج عن الحدود |
33 |
تحسین قراءات کی دو قسم |
35 |
ایک بڑا ہی نپا تلا تجزیہ |
41 |
بیان حافظ میں قاری قرآن کی چار قسمیں |
43 |
محل نظر مرکزی نقطہ |
45 |
تطییب قلب مومن کے لیے خوش الحانی ریا نہیں |
50 |
علوم اسلامیہ میں اختصاص |
53 |
مثالی خوش الحان قراء |
55 |
خوش الحانی میں مقناطیسی طاقت ہے |
56 |
زبان و قلم کی بے اعتدالی ایک المیہ |
58 |
یہ سوتیلا پن کیوں |
58 |
فکر کو تعصب کا گرہن |
59 |
ترتیل کا ثبوت |
60 |
سراغ لگائیں |
65 |
ترتیل صاحب شریعت ﷺ سے |
65 |
درد کا جائزہ اور مرض کی تشخیص |
68 |
اجزاء خوش الحانی |
72 |
تحسین قراءت کے دو انداز |
73 |
ہمارا موقف |
74 |
تدویر میں اصول شکنی |
79 |
سرے سے خوش الحانی کا انکار |
82 |
شاید یہ بات غلط نہ ہو |
84 |
اصحاب ترتیل سے اپیل |
88 |
ایک انکشاف |
92 |
خوش الحانی پر ایک او راعتراض اور اس کا جائزہ |
93 |
خوش الحان قاری سے قراءت |
101 |
کاش کہ فکر مثبت ہوتا |
104 |
پھر کیا یہ المیہ نہیں |
105 |
تطییب قلب مومن عبادت ہے |
106 |