#960.53

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

مشاہدات : 1759

تحریک ختم نبوت جلد 54

  • صفحات: 306
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9180 (PKR)
(ہفتہ 01 اگست 2020ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیمان بہاؤ الدین فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا امرتسری ﷫ کے مرزائیت کے رد ّمیں تیار کردہ معروف  مبلغ کہ جن کی ساری زندگی قادیانیت کے تعاقب اور مسلکِ حق اہل حدیث کے فروغ و اشاعت میں بسر ہوئی۔ بابائے تبلیغ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری رحمہ اللہ کے صاحبزادہ ہیں ۔موصوف  دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ ہیں لکھنے پڑھنے کا ذوق اچھا ہے۔ستر اور اسی کی دہائی میں  پاک وہند کےمعروف  علمی مجلات میں انکے کئی علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوئے ۔مجلہ محدث،لاہور میں بھی درجن سے زائد  مضامین شائع ہوئے ۔ڈاکٹر  بہاؤ الدین صاحب  شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر  کےجاری کردہ رسالہ ’ترجمان الحدیث ‘ کی مجلس ادارت میں بھی شامل رہے ۔ 1970ء کے عشرے میں جامعہ سلفیہ میں انگریزی کے اُستاد رہےاور  جامعہ اِسلامیہ بہاولپور اور بعض دوسرے سرکاری کالجز میں پروفیسر رہے۔ 1987ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ’تحریک ختم نبوت‘ اور ’تاریخ اہل حدیث‘ ان کی شاہکار تصانیف ہیں جو پاک و ہند سے شائع ہو کر اہل علم سے دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی حالات ان کی تصنیف ’ تحریک ختم نبوت‘ کی جلد نمبر 9کے شروع  میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تحریک ختم نبوت ‘‘ ڈاکٹر بہاؤالدین  حفظہ اللہ  کی وہ  شاہکار تصنیف ہے  جوختم نبوت کےسلسلے میں  علمائے اہل حدیث کی  تحقیقی وتصنیفی خدمات پرمشتمل  انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں 1891ء سے تقسیم ہند تک  ردّ قادیانیت کے سلسلے میں  اہل حدیث اہل  علم کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں  کو تن تنہاء ذوق و شوق اوربڑی محنت و ہمت سے 74؍جلدوں میں مرتب کرکے عظیم  الشان تاریخی  کارنامہ انجام دیا ہے۔ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دیار غیر میں  رہتے ہوئے پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاء الدین) کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوتﷺ  اور ردِّ قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف کے امین ہیں۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں برصغیر کے مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کی خدمات کا تزکرہ ہے جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی  اور موت کے بعد بھی اس کی جھوٹی نبوت کا ردّکیا اور پھر تحریک ختم نبوتﷺ اور ردقادیانیت میں تقریری اور تحریری خدمات پیش کیں ۔74 میں سے 60 جلدیں  تو باقاعدہ  مختلف مکتبات سے پرنٹ ہوچکی ہیں باقی جلدیں ابھی طباعت کے انتظار  میں  ہیں۔تحریک ختم نبوت کی ابتدائی  جلدیں  اولاً  انڈیا سے شائع ہوئی بعد ازاں مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے  اس کی پہلی 17 ؍جلدیں شائع  کیں۔جلد17 کےبعد60تک تمام جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور سے شائع ہوئیں۔یادر ہے  اس قدر  وسیع اور عظیم کام  ایک ادارے ،جماعت  یاتنظیم کام ہے جوکہ ڈاکٹر بہاؤالدین صاحب نے اپنے صاحبزادے سہیل اظہر صاحب کی معاونت سے خود ہی انجام دیا ہے۔جس  میں مواد کا حصول وتلاش  ،ایڈیٹنگ وترتیب   کے امور شامل ہیں ۔حصول مواد اور اشاعت وطباعت    پر اٹھنے والے سارے  مالی اخراجات  کاانتظام بھی خود صاحب تصنیف نے  کیا ہے۔اللہ تعالیٰ   ڈاکٹر   کی اس  عظیم کاوش کو قبول  فرما کر ان کے میزانِ  حسنات میں اضافے کا باعث بنائے اور انہیں  ایمان وسلامتی  والی زندگی سےنوازے ۔(آمین)تحریک ختم نبوت کی جلدیں جیسے  جیسے تیار ہوتی رہیں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش ہوتی رہیں اب  تک  اس کی 53جلدیں کتاب وسنت سائٹ  پبلش ہوچکی ہیں  افادۂ عام کےلیے اب اس  کی اس کی مزید جلدوں کو بھی  پبلش کیا  جارہا ہے ۔تحریک ختم نبوت کی تمام جلدیں ڈاکٹر بہاؤ الدین کی اپنی سائٹ(https://drsuleman.com/) پربھی موجود ہیں   ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

فاتحۃ الکتاب

8

تردید قادیانی بزبان قادیانی

9

تردید قادیانی بزبان قادیانی

13

انگریزی حکومت کے محافظ

16

تردید قادیانی بزبان قادیانی

18

تردید قادیانی بزبان قادیانی

21

آج کل نبی کیوں نہیں آیا؟

25

مراقی نبی اور اس کی امت

27

مسیح کی آمد ثانی:احمد مجتبی کی زبانی

33

کافر گروہوں کےدوزبر دست سرگروہ

36

مرزا قادیانی اورایک لڑکی لاہوری

39

مجدد الف ثانی اورمرزا غلام احمد قادیانی

40

برادرانہ مکاتبت

41

انعام المنعم فی تفسیر آیت وآخرین منہم لما یلحقوا بھم

44

قادیانی تبلیغی رپورٹوں کی حقیقت

49

قادیان میں دروغ بافی

53

کون ہے نادان؟اڈیٹر اہل حدیث یامرزا قادیان

54

معارف نمائی کے متعلق علماء دیوبند کا چیلنج منظور

58

فاروق کو جواب

63

مرزاجی کا الہام نظارہ

65

مسلمانوں پر عالم گیر انحطاط

66

پشاور میں مرزائیوں کا ورود

68

متفرقات مرزائیہ

71

شذرات قادیان

72

مسیح موعود کی آمد ثانی کے متعلق اقوال مرزا

78

مباہلہ دربارہ صداقت مرزا

79

قادیانی مذہب سے بچو

81

وہابی اوراحمدی

83

مننگمری میں مرزائی تحریک

85

اختلاف بیانی مرزاقادیانی

87

امت مرزائیہ کے سرداروں کے نام کھلی چھٹی

88

پیرجماعت علی،علیپوری اورمرزا قادنی

91

مرزا کی تردید خودقادیانی اخباروں میں

94

شیخ احمد سرہندی اورمرزا قادیانی

95

قادیان میں تارگھر اورمرزا آنجہانی کی تکذیب

97

امرت سر میں مرزائیت کا جال

102

مرزا کا آخری فیصلہ اورامت مرزئیہ میں زلزلہ

107

قادیانیوں کی آنریری خدمت کی پیش گوئی

110

عون المعبود جرتردید اوہام مرزا محمود۔

111

بالشویک احمدی ہیں؟

121

قادیانی منطق:تقدیر نوشتہ مرزا

122

امر تسر کا مناظرہ آریہ ومرزائیہ

125

خلیفہ قادیان کی صداقت کا امتحان

128

تصویر مرزا

132

تردید کرشن قادیانی خودقادیانی کاہن کی زبانی۔7

135

عیسائی اورمرزائی مناظرہ

138

تردید کرشن قادیانی خودقادیانی کاہن کی زبانی

139

میں کس کو سچا کہوں؟

141

الہامات مرزائیہ کی نوعیت

144

مرزائیوں کی شکست

149

مرزائی بہائی اور کسر صلیب

151

بنوڑریاست پٹیالہ میں مرزائیوں کی شکست

156

العروۃ الوثقی دربیان بشارت احمد مجتبی

156

ڈاکٹر بشارت احمد لاہوری سے چند استفسارات

161

قادیانی امت کی عجیب وغریب چالیں

162

مرزا قادیانی اورجہاد اسلامی

166

مرزاقادیانی کا پاؤں دوکشتیوں میں۔1

168

پیدائش مرزا

173

ایک احمدی کی دکھ بھری داستان۔1

175

عمرمرزا

177

خاتون محترم محمدی بیگم اورمسیح قادیان

179

ختم نبوت اورمرزائی گریجوایٹ

181

ایک محمدی اورمرزائی کا مکالمہ

187

مرزا صاحب کی ناکامی

189

مرزائے قادیان وتقسیم بنگالہ

192

مرزائیون سے مناظرہ بمقام جھنگ شورکوٹ

194

تقدیس رسول

195

ایک احمدی کی دکھ بھری داستان۔2

199

خلافت

201

ان شانئک ہوالابتر

205

ایک احمدی کی دکھ بھری داستان۔3

212

نامہ نگار پیغام صلح پکا احمدی ہے

216

مرزا قادیانی اوردعوی نبوت۔1

220

فیصلہ کی صورت ہمیں بھی منظور

225

کیاقوم عیسی خیل،حضرت عیسی کی اولاد ہے؟

226

مرزا قادیانی اوردعوی نبوت۔2

229

حاجیوں پرخفگی

230

ابترکون مرا؟قادیانی نبی

232

مسیح ناصری ،صاحب شریعت نبی تھے

233

ابتر کون مرا

235

ہفوات مرزا

236

کیامرزا قادیانی مثیل آدم تھے

239

مرزائیت کی شرم ناک ناکامی

242

تنقید شرح بخاری پارہ اول مسمی فضل الباری

246

مرزاقادیانی کا پاؤں دوکشتیوں میں۔2

255

مراقی نبی

258

مسیحیت مرزائی اوردنیا

262

مولوی سعداللہ مرحوم اورمرزاقادیانی

265

مرزاقادیانی نادان تھے؟

270

مرزائی افتراءپر درازی

272

احمدیہ جماعت کا جلسہ سالانہ میں خیر مقدم

278

حضرت مسیح کی قبر کشمیر میں نہیں۔1

280

قادیانی حضرات نوٹ کرلیں

283

لاہوری احمدیوں کا جلسہ

285

حضرت مسیح کی قبر کشمیر میں نہیں۔2

287

روئے گل سیر ندیدم کہ بہار آخرشد۔(ابوالوفاحماداثری)

290

دیپ سے دیپ ۔(محمد ظفر اقبال۔ایم اے)

294

ختم نبوت انسائیکلوپیڈیا تاریخی کارنامہ ہے:(پروفیسر ساجد میر)

297

محسن جماعت وملت کایونیک کارنامہ:(شیرخان جمیل احمد)

297

بہاءاللہ :تحریک ختم نبوت کاپروانہ(پروفیسر عبدالعظیم جانباز)

299

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 53684
  • اس ہفتے کے قارئین 582826
  • اس ماہ کے قارئین 370071
  • کل قارئین114262071
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست