قرآنِ مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے اور اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہترین لوگ قرار دیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پر ثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر عصر حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم و تشریح اور ترجمہ و تفسیر کرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سے باب قائم کیے۔اور مختلف ائمہ نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں ۔جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم بھی ہو چکے ہیں ۔اور ماضی قریب میں برصغیرِ پاک و ہند کے تمام مکتب فکر کے علماء نے قرآن مجید کی اردو تفاسیر لکھنے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ہنوز یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’ تفسیر احسن الکلام‘‘ شیخ القرآن ابی زکریا سید عبد السلام رستمی رحمہ اللہ کی تحریر کردہ’’ تفسیر القرآن العظیم پشتو‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔سنٹر جیل مردان 1990ء میں اسیری کے دوران شیخ نے اس تفسیر کا آغاز کیا اور سورۃ یونس تک یہ تفسیر جیل میں ہی لکھی باقی کام رہائی کے بعد مکمل کیا۔ صاحب تفسیر ہذا کے تلمیذ رشید فضیلۃ الشیخ نصیب شاہ منجا کوٹی حفظہ اللہ نے نہایت عرق ریزی سے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے ،فارسی زبان میں بھی اس تفسیر کا ترجمہ مطبوع ہے۔ تفسیر احسن الکلام پی ڈی ایف کی صورت میں ادارہ محدث کو موصول ہوئی ہے جس کا سکیننگ رزلٹ اگرچہ معیاری نہیں ہے افادۂ عام کے لیے اسے کتاب و سنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے ہارڈ کاپی دستیاب ہونے پر اس کی معیاری سکیننگ کر کے اپڈیٹ کر دیا جائے گا۔ ان شاء اللہ (م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
مقدمہ |
|
1 |
تفسیر کی خصوصیات |
|
1 |
تفسیر کے ضروری اصول |
|
2 |
قرآن کریم کے نام |
|
3 |
قرآن کریم کے نزول کی حکمتیں |
|
4 |
توحید ربوبیت |
|
5 |
توحید فی الدعاء |
|
7 |
جہاد فی سبیل اللہ |
|
10 |
شفاعت کا مسئلہ |
|
13 |
سورۃالفاتحہ کی تفسیر |
|
17 |
رحمان اور رحیم میں فرق |
|
21 |
انعامات عام و خاص |
|
38 |
آمین جہری اور سری کا مسئلہ |
|
46 |
سورۃ بقرہ کی تفسیر |
|
49 |
اجمالی خلاصہ |
|
51 |
جن سورتوں میں قرآن مجید کی صفات ہیں |
|
56 |
آخرت کا لفظ قرآن میں 15 مرتبہ آیا ہے |
|
67 |
نفاق کی تین اقسام |
|
84 |
عالم میں فساد کے اسباب صورتیں |
|
91 |
لفظ شہید کا استعمال |
|
122 |
ازواج کے اطلاق کے لیے ہم عقیدہ ہونا ضروری ہے |
|
131 |
اسریٰ کے پانچ معنی |
|
150 |
قرآن مجید میں 27 نبیوں کے نام ذکر ہیں |
|
160 |
ابلیس کی ذات سے متعلق اختلاف |
|
169 |
عصمت انبیاء کا مسئلہ |
|
181 |
لولاک ضعیف ورایت کی حقیقت |
|
190 |
دینی امور پر اجرت کی تفصیل |
|
208 |
صبر کی چار قسمیں ہیں |
|
223 |
شکر کے لیے پانچ قواعد |
|
240 |
شریعت میں حیلے کا حکم و تفصیل |
|
280 |
عیسیٰ علیہ السلام کی نسبت والد کی طرف کیوں |
|
331 |
وسیلہ کا غلط استدلال |
|
337 |
اشربوا کی تفصیل |
|
346 |
راعنا اور اس جیسے لفظوں کا استعمال |
|
376 |
جن مقامات میں اللہ کے لیے ولد کی نسبت کی گئی |
|
398 |
لفظ امام قرآن میں 8 معنوں میں مذکور ہے |
|
408 |