#7293.02

مصنف : ابو زکریا سید عبد السلام الرستمی

مشاہدات : 931

تفسیر احسن الکلام اردو جلد سوم

  • صفحات: 669
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 26760 (PKR)
(بدھ 15 مئی 2024ء) ناشر : مکتبہ محمدیہ کراچی

قرآنِ مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے اور اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہترین لوگ قرار دیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پر ثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر عصر حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم و تشریح اور ترجمہ و تفسیر کرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سے باب قائم کیے۔اور مختلف ائمہ نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں ۔جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم بھی ہو چکے ہیں ۔اور ماضی قریب میں برصغیرِ پاک و ہند کے تمام مکتب فکر کے علماء نے قرآن مجید کی اردو تفاسیر لکھنے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ہنوز یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’ تفسیر احسن الکلام‘‘ شیخ القرآن ابی زکریا سید عبد السلام رستمی رحمہ اللہ کی تحریر کردہ’’ تفسیر القرآن العظیم پشتو‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔سنٹر جیل مردان 1990ء میں اسیری کے دوران شیخ نے اس تفسیر کا آغاز کیا اور سورۃ یونس تک یہ تفسیر جیل میں ہی لکھی باقی کام رہائی کے بعد مکمل کیا۔ صاحب تفسیر ہذا کے تلمیذ رشید فضیلۃ الشیخ نصیب شاہ منجا کوٹی حفظہ اللہ نے نہایت عرق ریزی سے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے ،فارسی زبان میں بھی اس تفسیر کا ترجمہ مطبوع ہے۔ تفسیر احسن الکلام پی ڈی ایف کی صورت میں ادارہ محدث کو موصول ہوئی ہے جس کا سکیننگ رزلٹ اگرچہ معیاری نہیں ہے افادۂ عام کے لیے اسے کتاب و سنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے ہارڈ کاپی دستیاب ہونے پر اس کی معیاری سکیننگ کر کے اپڈیٹ کر دیا جائے گا۔ ان شاء اللہ (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

1

تفسیر کی خصوصیات

 

1

تفسیر کے ضروری اصول

 

2

قرآن کریم کے نام

 

3

قرآن کریم کے نزول کی حکمتیں

 

4

توحید ربوبیت

 

5

توحید فی الدعاء

 

7

جہاد فی سبیل اللہ

 

10

شفاعت کا مسئلہ

 

13

سورۃالفاتحہ کی تفسیر

 

17

رحمان اور رحیم میں فرق

 

21

انعامات عام و خاص

 

38

آمین جہری اور سری کا مسئلہ

 

46

سورۃ بقرہ کی تفسیر

 

49

اجمالی خلاصہ

 

51

جن سورتوں میں قرآن مجید کی صفات ہیں

 

56

آخرت کا لفظ قرآن میں 15 مرتبہ آیا ہے

 

67

نفاق کی تین اقسام

 

84

عالم میں فساد کے اسباب صورتیں

 

91

لفظ شہید کا استعمال

 

122

ازواج کے اطلاق کے لیے ہم عقیدہ ہونا ضروری ہے

 

131

اسریٰ کے پانچ معنی

 

150

قرآن مجید میں 27 نبیوں کے نام ذکر ہیں

 

160

ابلیس کی ذات سے متعلق اختلاف

 

169

عصمت انبیاء کا مسئلہ

 

181

لولاک ضعیف ورایت کی حقیقت

 

190

دینی امور پر اجرت کی تفصیل

 

208

صبر کی چار قسمیں ہیں

 

223

شکر کے لیے پانچ قواعد

 

240

شریعت میں حیلے کا حکم و تفصیل

 

280

عیسیٰ علیہ السلام کی نسبت والد کی طرف کیوں

 

331

وسیلہ کا غلط استدلال

 

337

اشربوا کی تفصیل

 

346

راعنا اور اس جیسے لفظوں کا استعمال

 

376

جن مقامات میں اللہ کے لیے ولد کی نسبت کی گئی

 

398

لفظ امام قرآن میں 8 معنوں میں مذکور ہے

 

408

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 60330
  • اس ہفتے کے قارئین 247406
  • اس ماہ کے قارئین 821453
  • کل قارئین110142891
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست