#7146

مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

مشاہدات : 1592

سوئے حرم ( حج و عمرہ اور زیارت حرمین کے احکام و مسائل جدید ایڈیشن )

  • صفحات: 417
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 16680 (PKR)
(بدھ 11 اکتوبر 2023ء) ناشر : مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ ڈسکہ

بیت اللہ کی زیارت اور فریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے ۔اجر و ثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ جس طرح نماز، روزہ، زکوٰۃ، اسلام کے ارکان اور فرائض ہیں اسی طرح حج دین کا بہت بڑا رکن اور رفیع الشان فریضہ ہے۔ نماز اور روزہ صرف بدنی عبادتیں ہیں، زکوٰۃ صرف مالی عبادت ہے، لیکن حج اپنے اندر بدنی اور مالی دونوں قسم کی عبادتیں سموئے ہوئے ہے۔ یعنی حاجی گھر سے چل کر مکہ مکرمہ، عرفات اور مدینہ منورہ سے ہو کر لوٹتا اور ساتھ ہی مال بھی خرچ کرتا ہے تو گویا دونوں قسم کی بدنی اور مالی عبادتوں کا شرف حاصل کرتا ہے۔ حج کرنے سے پہلے حج کے طریقۂ کار سے مکمل آگاہی ضروری ہے۔ تمام كتب حديث و فقہ میں اس کی فضیلت اور احکام و مسائل کے متعلق ابواب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں۔ اس موضوع پر اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جا چکی ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ۔  زیر تبصرہ کتاب ’’سوئے حرم (حج و عمرہ اور زیارت حرمین کے احکام و مسائل)‘‘ مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ کے تقریبا 35سال قبل ریڈیو متحدہ عرب امارات ام القیوین سے شمال اسٹوڈیوز کی اردو سروس میں نشر ہونے والے سلسلہ وار پروگرام ’’سوئے حرم‘‘کی کتابی شکل ہے، جس میں مناسب ترمیم اور مفید اضافے بھی کیے گئے ہیں ۔ اس کتاب میں حج و عمرہ اور قربانی کے جملہ احکام و مسائل کا کتاب و سنت کی روشنی میں احاطہ کیا گیا ہے۔ حافظ عبد الرؤف رحمہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی) کی کتاب میں وارد تمام احادیث و آثار کی علمی و تفصیلی تخریج نے کتاب کی افادیت کو دوبالا کر دیا ہے ۔اللہ تعالیٰ کتاب کے مؤلف ،مخرِّج و معلّق کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔اور اسے عوام الناس کے لیے مفید و نافع بنائے ۔(آمین) (م ۔ا)

تصدیر

17

مقدمہ

19

تبصرہ جات

21

تلبیہ

29

حج و عمرہ کے بنیادی احکام کلام الٰہی میں

31

حج و عمرہ کے فضائل و برکات

41

مجموعہ عبادات

41

اسلام کا رکن

41

افضل عمل

42

حج مبرور

43

گناہوں سے مکمل طہارت

44

جنت کی بشارت

46

بوڑھوں ضعیفوں اور عورتوں کا جہاد

46

اللہ کے مہمان

49

قابل رشک زندگی اور قابل فخر موت

50

رمضان میں عمرہ

50

فرضیت حج

52

نفلی حج

53

فریضہ حج کی ادائیگی میں جلدی کرنا

55

ترک حج پر وعید

57

عمرے کا طریقہ اور احکام و مسائل

59

مفہوم استطاعت

59

امن

62

محرم

62

جسمانی استطاعت

68

حج بدل

69

حج بدل کی شرائط

72

روانگی سے قبل چند اہم امور

75

حج و عمرہ کے لیے روانگی اور عام آداب سفر

85

رات کے وقت اچانک گھر میں داخل نہ ہونا

92

رات کے وقت اچانک اپنے گھر میں داخل نہ ہونے کی مصلحتیں

94

سفر کی دعائیں

95

دوران سفر

100

چھوٹا عمرہ اور بڑا عمرہ

114

غسل کرنا

117

مردوں کا خوشبو لگانا

119

احرام کے کپڑے پہننا

120

اقسام حج

124

افضل حج

126

تلبیہ

130

مسنون تلبیہ

130

آداب تلبیہ

133

فضائل تلبیہ

133

محرمات احرام

138

فدیہ

138

ساع شرعی کا وزن ایک تحقیق

140

پردہ

147

مباحات احرام

164

دخول حرم و مکہ مکرمہ کے حدود و آداب

185

آداب دخول مکہ مکرمہ

188

مسجد حرام میں داخل ہونے کے آداب

191

حجر اسود کو بوسہ دینے کی فضیلت

200

مشروعیت رمل کا سبب

211

ملتزم سے چمٹنا اور دعائیں کرنا

213

حطیم سمیت طواف

215

رکن یمانی کو چھونا

216

بیت اللہ کا قرب

224

وقت طواف میں وسعت

227

نماز طواف

231

آب زم زم

234

صفا و مروہ کے درمیان سعی

244

طواف اور سعی کے ایک چکر میں فرق

249

پیدل اور سوار ہو کر سعی کرنا

251

سر کے بال منڈوانا یا کٹوانا

253

طریقہ حج اور احکام و مسائل

260

یوم عرفہ کا روزہ

270

لیلۃ الجمع یا مزدلفہ کی رات

302

کنکریاں اکٹھی کرنا

305

ضعیفوں کے لیے حکم

306

یوم نحر و قربانی کی مصروفیات

312

نحر کرنے کا طریقہ

321

طواف افاضہ یا طواف زیارت

325

ایام تشریق کی مصروفیات

331

زیارت و طواف کعبہ

331

ذکر و عبادت

332

ایام تشریق کی رمی کا وقت

337

بچوں کا حج وعمرہ

344

عہد نبوی ﷺ اور دور خلفاء و صحابہ ﷢ میں بچوں کو حج کروانے کے واقعات

347

بچوں کی طرف سے ایام تشریق کی رمی میں احتیاط

361

طواف وداع

366

آداب زیارت مدینہ طیبہ

369

مسجد نبوی ﷺ میں داخل ہونے کے آداب

372

توجہ طلب امور

373

دیگر تاریخی یادگاریں

382

دوران حج تجارت و مزدوری

386

واپسی کے آداب

394

مصادر و مراجع تالیف

397

جرائد و مجلات

403

مصادر و مراجع التخریج

404

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 68752
  • اس ہفتے کے قارئین 102580
  • اس ماہ کے قارئین 1719307
  • کل قارئین111040745
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست