#7267

مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

مشاہدات : 1557

شراب کی حرمت و مذمت

  • صفحات: 197
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7880 (PKR)
(ہفتہ 13 اپریل 2024ء) ناشر : مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ ڈسکہ

شراب اور نشہ آور اشیاء معاشرتی آفت ہیں جو صحت کو خراب، خاندان کو برباد کر ڈالتی ہے۔شراب نے جتنی تیزی سے اور جتنی گہرائی تک اپنی جڑیں پھیلائی ہیں اس کا اندازہ اس سے کیا جا سکتا ہے کہ تمام عالمی مذاہب نے اس کے استعمال کو ممنوع قرار دیا ہے۔دین ِ اسلام میں اللہ تعالیٰ نے دنیا میں انسان کے لیے شراب کے استعمال کو حرام قرار دیا ہے اور رسول اللہ ﷺ نے اس کے استعمال کرنے والے پر حد مقرر کی ہے یہ سب اس مقصد کے تحت کیا گیا کہ مسکرات یعنی نشہ آور چیزوں سے پیدا شدہ خرابیوں کو روکا جائے ان کے مفاسد کی بیخ کنی اور ان کے مضمرات کا خاتمہ کیا جائے ۔کتبِ احادیث و فقہ میں حرمت شرات اور اس کے استعمال کرنے پر حدود و تعزیرات کی تفصیلات موجود ہیں ۔ اور بعض اہل علم نے حرمت شراب پر مستقل کتب تصنیف کی ہیں ۔شراب کے نجس و طاہر ہونے میں اہل علم کے اقوال مختلف ہیں ۔اور اسی طرح شراب سے علاج کے بارے میں بھی علماء کا اختلاف ہے۔ زیر نظر کتاب ’’شراب کی حرمت و مذمت‘‘مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر ﷾ کے متحدہ عرب امارات کے ام القیوین ریڈیو سٹیشن سے اردو پروگرام میں روزانہ نشر ہونے والی تقاریر کا مجموعہ ہے۔جسے افادۂ عام کے لیے جناب مولانا غلام مصطفیٰ فاروق نے کتابی صورت میں مرتب کیا ہے۔اس کتاب میں مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر صاحب نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ شراب کا پینا حرام ہے اور اس کا چھونا باعث نجاست ہے ۔کیونکہ وہ بداتہ نجس و ناپاک ہے ۔ (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقدیم از مولف

 

9

عرض مرتب

 

13

حرمت شراب

 

19

خمر کیا ہے

 

21

لفظ شراب کی لغوی و اصطلاحی تحقیق

 

23

شراب کے حرام ہونے کے دلائل

 

33

حرمت شراب کا پہلا ، دوسرا اور تیسرا مرحلہ

 

37

حرمت شراب کا سبب اور تدریج

 

47

شراب کی تدریجی تحریم اور شرک کی فوری تحریم کا فلسفہ

 

53

شراب کے حرام ہونے کا ثبوت آیات مائدہ میں چودہ طریقوں سے

 

55

شراب نوشی کی حرمت حدیث رسولﷺ کے آئینہ میں

 

73

شرابی کے لیے وعید و عذاب لعنت و ملامت اور گمراہی کے ذکر والی احادیث

 

96

شراب کی حرمت آثار صحابہ ؓ کی رو سے

 

108

شراب کی حرمت آثار تابعین  و ائمہ  کی رو سے

 

117

شراب کی حد کے کتنے کوڑے ہیں؟

 

123

ماسبق پر ایک طائرانہ نظر چند نقاط میں

 

127

حرمت شراب کے دیگر دلائل

 

134

شراب کے مضمرات و نقصانات

 

144

معاشرتی و اجتماعی مضرات

 

154

مادی یعنی جانی و مالی مضرات

 

158

طبی مضرات

 

160

نبی اسلام ﷺ کی نظر میں

 

161

شراب نوشی کے بعض اسباب و اعذار

 

163

شراب کے بارے میں پچاس اطباء کی متفقہ رپورٹ

 

165

شراب نوشی اور دیگر علماء

 

178

شراب کے نجس و ناپاک ہونے کے دلائل

 

180

خلاصہ کلام

 

196

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 51762
  • اس ہفتے کے قارئین 238838
  • اس ماہ کے قارئین 812885
  • کل قارئین110134323
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست