#7144

مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

مشاہدات : 2537

سماع و قوالی اور گانا و موسیقی ( کتاب و سنت اور سلف امت کی نظر میں)

  • صفحات: 97
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3880 (PKR)
(پیر 09 اکتوبر 2023ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور

اسلام میں ہر اس چیز کی روک تھام کی گئی ہے جس سے اخلاقی بگاڑ پیدا ہوتا ہو۔ ذہنی انتشار اور اخلاقی بگاڑ پیدا کرنے والی مختلف چیزوں میں سے ایک موسیقی ہے جس کو لوگوں نے جواز بخشنے کے لیے روح کی غذا قرار دے دیا ہے جبکہ اسلام میں موسیقی اور گانے بجانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے واضح الفاظ میں اس حوالے سے وعید کا تذکرہ کیا ہے۔ فرمانِ رسولﷺ ہے:’’ میرى امت میں سے ایسے لوگ ضرور پیدا ہونگے جو شرمگاہ [زنا] ’ریشم ’شراب اور گانا و موسیقی کو حلال کر لیں گے‘‘یہ دل میں نفاق پیدا کرنے اور انسان کو ذکر الٰہی سے دور کرنے کا سبب ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:﴿وَمِنَ النّاسِ مَن يَشتَر‌ى لَهوَ الحَديثِ لِيُضِلَّ عَن سَبيلِ اللَّهِ بِغَيرِ‌ عِلمٍ وَيَتَّخِذَها هُزُوًا ۚ أُولـٰئِكَ لَهُم عَذابٌ مُهينٌ﴾( سورة القمان)’’ لوگوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو لغو باتوں کو مول لیتے ہیں تاکہ بے علمی کے ساتھ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں اور اسے مذاق بنائیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے رسوا کن عذاب ہے‘‘ جمہور صحابہ و تابعین اور ائمہ مفسرین کے نزدیک لهوالحدیث عام ہے جس سے مراد گانا بجانا اور اس کا ساز و سامان ہے اس میں آلات ِ موسیقی اور ہر وہ چیز جو انسان کو خیر اور بھلائی سے غافل اور اللہ کی عبادت سے دور کر دے شامل ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’سماع و قوالی اور گانا و موسیقی‘‘ (کتاب و سنت اور سلف امت کی نظر میں) مولانا ابو عدنان محمد منیر قمرحفظہ اللہ کی تصنیف ہے۔انہوں نے اس کتاب میں گانا و موسیقی کے بارے میں قرآن و سنت کی نصوص اور سلف ِامت کے اقوال کی روشنی میں گانا و موسیقی کی شرعی حیثیت کو واضح کیا ہے۔ مسجد نبوی کے امام و خطیب فضیلۃ الشیخ صلاح البدیر حفظہ اللہ کے گانے بجانے کی شرعی حیثیت کے عنوان پر مشتمل خطبہ کو اس کتاب میں بطور مقدمہ شامل کر دیا ہے۔(م ۔ا)

عرض مؤلف

6

پیش لفظ

8

مقدمہ

9

گانے بجانے کی شرعی حیثیت

9

گانے بجانے کی مذمت

10

گانے بجانے کی مذمت قرآن کریم سے

11

گانا بجانا سلف امت کے نزدیک

12

لمحہ فکریہ

17

جواز کی ایک مشروط شکل

18

حد سے تجاوز

18

سماع و قوالی اور گانا وموسیقی

20

انجمن موسیقاراں و گلوکاراں کی ہرزہ سرائیاں

20

گانا و موسیقی کی حرمت

26

تفسیر نبوی

27

تفسیر و آثار صحابہ ﷢ اور آثار تابعین  وغیرہ

28

اثر ترجمان القرآن

28

اثر حضرت ابن مسعود﷜

29

اثر حضرت عکرمہ

29

اثر امام مجاہد

30

اثر حضرت حسن بصری

30

آواز شیطان

31

سمود یعنی گانا بجانا

32

مقامات ساز و آواز

33

گانے بجانے کی حرمت احادیث رسول ﷺ کی روشنی میں

34

المعازف کیا ہے؟

35

اس حدیث کی استنادی حیثیت

36

علامہ ابن حزم کا اعتراض اور اسکا رد

36

بعض زیورات اور سکولوں کی گھنٹی

47

سماع و قوالی اور موسیقی و راگ کی حرمت آثار سلف کی رو سے

48

افادات علامہ ابن قیم  اور گانا و موسیقی

51

آئمہ اربعہ اور جمہور علماء کی نظر میں

57

سماع وقوالی اور جمہور آئمہ و فقہاء احناف

58

بریلوی مکتب فکر کے بانی و امام شاہ احمد رضا خان

67

سماع و قوالی کی حرمت صوفیاء کے اقوال میں

68

بلا موسیقی اشعار پڑھنا

71

گانا و موسیقی کے حرام ہونے کی حکمت آثار سلف کی روشنی میں

76

عیدین و شادی بیاہ میں دف

85

حدیث حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا

86

بانسری کے بارے میں حدیث حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما

90

تقدیر امم میں ساز وموسیقی کا کردار

92

ناچنے جھومنے کے موجد

92

مصادر و مراجع

93

فہرست مطبوعات توحید پبلیکیشنز بنگلور

94

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52131
  • اس ہفتے کے قارئین 581273
  • اس ماہ کے قارئین 368518
  • کل قارئین114260518
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست