#7410

مصنف : سعد بن ضیدان السبیعی

مشاہدات : 695

سلُّ السِنَان في الذّّبِّ مُعَاويَة بن ابي سُفْيَان

  • صفحات: 386
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15440 (PKR)
(جمعہ 18 اکتوبر 2024ء) ناشر : نا معلوم

سیدنا معاویہ ﷜ان جلیل القدر صحابہ کرام میں سے ہیں ،جنہوں نے نبی کریم ﷺ کے لئے کتابتِ وحی جیسے عظیم الشان فرائض سر انجام دئیے۔سیدنا علی ﷜ کی وفات کے بعد ان کا دور حکومت تاریخ اسلام کے درخشاں زمانوں میں سے ہے۔جس میں اندرونی طور پر امن اطمینان کا دور دورہ بھی تھا اور ملک سے باہر دشمنوں پر مسلمانوں کی دھاک بھی بیٹھی ہوئی تھی۔لیکن افسوس کہ بعض نادان مسلمان بھائیوں نے ان پر اعتراضات اور الزامات کا کچھ اس انداز سے انبار لگا رکھا ہے کہ تاریخ اسلام کا یہ تابناک زمانہ سبائی پروپیگنڈے کے گردو غبار میں روپوش ہو کر رہ گیا ہے۔ کئی اہل علم اور نامور صاحب قلم حضرات نے سیدنا معاویہ ابی سفیان ﷜ کے متعلق مستند کتب لکھ کر سیدنا معاویہ﷜ کے فضائل و مناقب،اسلام کی خاطر ان کی عظیم قربانیوں کا ذکر كر کے ان کے خلاف كیے جانے والے اعتراضات کی حقیقت کو خوب واضح کیا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ سلُّ السِنَان في الذّّبِّ مُعَاويَة بن ابي سُفْيَان‘‘ فضیلۃ الشیخ سعد بن ضیدان السبیعی کی عربی تصنیف ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں ساری روایتوں کو جمع کر دیا ہے اور آپ رضی اللہ عنہ کے دفاع میں اہل علم کے اقوال کا بھی احاطہ کیا ہے ۔فاضل مصنف نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دفاع میں جو کچھ لکھا ہے وہ بہت ہی لاجواب اور شاندار ہے۔ محترم جناب ڈاکٹر اجمل منظور المدنی حفظہ اللہ نے اردو قارئین کے لیے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف و مترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

3

سیدنا معاویہ ﷜ کے فضائل و مناقب میں

 

6

بعض حکایات و اخبار کے بارے میں

 

56

صحیح حدیث تقتل عمار الفئۃ الباغیۃ اور دوسرے نصوص کے درمیان جمع و تطبیق

 

70

حدیث ابی بکرہ کی تخریج

 

91

کیا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے حسن بصری کا سماع ثابت ہے؟

 

98

مقدمہ برائے مولف

 

108

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72982
  • اس ہفتے کے قارئین 106810
  • اس ماہ کے قارئین 1723537
  • کل قارئین111044975
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست