#6161

مصنف : عبد الولی عبد القوی

مشاہدات : 3787

نماز باجماعت کے لیے مسجد جانے کے احکام و آداب

  • صفحات: 54
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1350 (PKR)
(اتوار 30 اگست 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا

نماز  انتہائی اہم ترین فریضہ اورا سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل  ہے ۔ کلمہ توحید کے  اقرار کےبعد  سب سے پہلے  جو فریضہ  انسان  پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی  ہے۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے  نماز ازحد ضروری ہے ۔ ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔  قرآن  وحدیث میں  نماز کو بر وقت اور باجماعت  اداکرنے  کی  بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے  اور نمازکی عدم ادائیگی پر وعید کی  گئی ہے ۔ نماز کی اہمیت  وفضیلت کے  متعلق بے شمار  احادیث ذخیرۂ  حدیث میں موجود  ہیں او ر  بیسیوں اہل  علم نے  مختلف  انداز میں اس  موضوع پر  کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے  ازحد ضروری ہے  کیونکہ اللہ عزوجل کے  ہاں وہی نماز قابل قبول  ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق  ادا کی جائے گی ۔او ر  ہمارے لیے  نبی اکرم ﷺکی  ذات گرامی  ہی اسوۂ حسنہ   ہے ۔انہیں کے طریقے  کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو  اللہ  کے ہاں مقبول   ہے  ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے  فرمایا  صلو كما رأيتموني اصلي  لہذا   ہر مسلمان کےلیے  رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری  ہے۔ زیر نظر کتاب’’نماز باجماعت کےلیےمسجدجانےکےاحکام وآداب ‘‘جناب عبد الولی  عبدالقوی﷾( مکتب  دعوۃوتوعیۃ الجالیات  ،سعودی عرب )کی کی کاوش ہے یہ کتاب چار فصلوں پر مشتمل ہے۔ فاضل مصنف   نماز کی اہمیت وفضیلت ،حکم ِنماز اور بے نمازی کےحکم کو مختصراً بیان کرنے کے بعداس  کتاب  کی چار فصلوں میں نماز باجماعت کےلیے مسجد جانے کاحکم،نماز باجماعت کےفضائل،نماز باجماعت کےلیے نکلنے کےآداب، عورتوں کے لیے مسجد جانے کاحکم اور اس کےآداب کو  قرآن وسنت کی روشنی میں آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے ۔مصنف  کتاب ہذا اس  کتاب کےعلاوہ تقریبا ایک درجن کتب کے مترجم ومرتب ہیں۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی تحقیقی وتصنیفی  تمام کا وشوں کو کو قبول فرمائے اور لوگوں کے لیےنفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تمہید:اسلام میں نمازکاحکم،اہمیت اورفضیلت

4

اسلام میں نماز کاحکم

4

اسلام میں نماز کامقام

5

نماز کےفضائل

8

بعض مخصوص نمازوں کے فضائل

13

بےنمازکاحکم

15

بےنمازکی اخروی سزا

18

پہلی فصل:نمازباجماعت کےلئے مسجدجانےکاحکم

19

دوسری فصل:نمازباجماعت کےفضائل

24

تیسری فصل:نمازباجماعت کےلئے نکلنےکےآداب

26

چوتھی فصل:عورتوں کےلئے مسجد جانےکاحکم اوراس کےآداب

43

عورتوں کےلئے مسجد جانےکاحکم

43

عورتوں کےلئے مسجد جانےکاحکم

44

گھرمیں عورتوں کاآپس میں جماعت کرنا

46

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52430
  • اس ہفتے کے قارئین 581572
  • اس ماہ کے قارئین 368817
  • کل قارئین114260817
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست