اللہ رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔ اللہ رب العزت نے ہر نبی کو چند ساتھی دیے جنہیں حواری کے لفظ سے جانا جاتا ہے اور ہمارے نبیﷺ کے ساتھیوں کو صحابہ کے نام سے ۔ ہر نبی کے ساتھیوں کو اتنی عظیمت وشان حاصل نہیں ہے جتنی کہ نبیﷺ کے صحابہؓ کو حاصل ہے اور پھر آگے صحابہ کرامؓ میں سے بھی کچھ صحابہ فضائل میں دوسروں کی نسبت عظمت والے ہیں اور ہمارے اسلاف کا یہ طرز عمل رہا ہے کہ انہوں نے نبیﷺ کے صحابہ کےحالات زندگی محفوظ کیے ہیں اور صحابہ کرامؓ کا دفاع کرتے رہیں ہیں۔ یقیناً شکوک وشبہات پھیلانا اور بدگمانیوں کو ہوا دینا انبیائے کرام کے دشمنان کا بہت پرانا وسیلہ ہے لیکن ان کا دفاع کرنا بھی امت کے علماء کا وطیرہ رہا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب میں بھی صحابہ کرامؓ پر کیے جانے والے شبہات کا دفاع کیا گیا ہے اور ان شبہات کا جائزہ لیا گیا ہے جو کہ وجہ اختلاف و نزاع ہیں‘ اور پھر ان پر نبی کریمﷺ کے بعد اس امت کے بہترین لوگوں کے متعلق عقائد کی بنیادیں قائم کی گئی ہیں اور ان علماء کرام کے ردود بھی بیان کیا گیا ہے اور استدلال کے فاسد ہونے کی وجوہات بھی بیان کی گئی ہیں۔ یہ کتاب ’’ مختصر دفاع آل اصحاب ‘‘ ادارۂ قسم الدراسات والبحوث جمعیت آل واصحاب کی عظیم کاوش ہے ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )
عناوین |
صفحہ نمبر |
مقدمہ جمعیت |
9 |
مقدمہ کتاب |
10 |
صحابہ کرام کےمتعلق شبہات |
19 |
صحابہ کرام کی عدالت |
19 |
حدیث حوض |
67 |
جمعرات کی بدبختی |
79 |
سریہ اسامہ بن زید |
87 |
صلح حدیبیہ |
92 |
دوآیات واحادیث جن سےصحابہ کرام کی مذمت پراستدلال کیاگیاہے |
97 |
صحابہ کرام نےحضرت علی کو تکلیف دی اوران سےلڑائی کی |
118 |
صحابہ خودکہتےتھےکہ انہوں نےدین کوبدل دیاہے |
122 |
صحابہ کرام نےنمازکوبدل دیاتھا |
125 |
صحابہ کی گواہی کہ وہ نبی کریمﷺ کی بات نہیں ماناکرتےتھے |
127 |
اختلاف صحابہ کی وجہ سےامت کی عصمت دری |
129 |
صحابہ اورنصوص کےمقابلہ میں اجتہاد |
133 |
آیت غار |
135 |
حضرت ابوبکرصدیقسےمتعلق شبہات |
135 |
مسئلہ فدک |
141 |
حیات نبیﷺ مین حضرت ابوبکرکی امامت کی روایات پرطعن |
147 |
خلافت صدیقی کےبارےمیں |
172 |
مانعین زکاۃ سےقتال میں سنت کی مخالفت |
201 |
مالک بن نویرہ کاقتل اورحضرت خالدسےمتعلق موقف صدیقی |
205 |
حسن وحسین ؓکاابوبکرسےکہناہمارےناناکےمنبرسےاتریے |
209 |
حیات النبیﷺ میں ابوبکرکوکوئی ذمہ داری نہ ملنا |
210 |
کیاآپ ﷺکاکوئی بھی ذمہ داری نہیں دی گئی |
209 |
حضرت عمرکاتقررخلیفہ،جب کہ نبی کریمﷺنےکسی کوخلیفہ نہیں بنایاتھا |
213 |
حضرت ابوبکرکاکہناشیطان مجھ سےتعرض کرناہے |
214 |
قول صدیقی میں تم مین سےبہترنہیں ہون تم میں علی موجود ہیں |
215 |
مجھےمعاف کردو(خلافت کی ذمہ داری سےسبکدوش کردو) |
216 |
ابوبکرپرمخفی احکام شریعت |
217 |
حضرت ابوبکرکی بیعت میں تاخیرعلی |
218 |
قول ابوبکر کاش مین نےحضرت فاطمہ ؓکےگھرکی تلاش نہ لی ہوتی |
220 |
حضرت عمرکےبارےمیں شبہات |
222 |
رزیۃ الخمیس |
222 |
حضرت عمرکاحضرت فاطمہ ؓکاگھرجلانا |
224 |
جنین فاطمہ ؓکےاسقاط کامن گھڑت قصہ |
226 |
نسب عمرمیں شبہ |
227 |
حضرت عمرکی عدالت میں شبہ |
228 |
حکام شریعت سےحضرت عمر کی لاعلمی |
229 |
حضرت عمراورمتعہ کی حرمت |
231 |
لولاعلی لہلک عمر |
233 |
سارےلوگ عمرسےبڑےفقیہ ہیں |
236 |
حضرت عمرکی مسئلہ کلالہ سےلاعلمی |
249 |
غزوہ حنین میں حضرت عمکافرار |
240 |
حضرت عمراوراہل شوری کےقتل کاحکم |
240 |