موجودہ زمانے کے خوارج کی مکمل کہانی

(معاصر خوارج کی مکمل کہانی)
  • صفحات: 549
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 21960 (PKR)
(جمعرات 06 جون 2024ء) ناشر : نا معلوم

خروج اور بغاوت کا فتنہ تاریخ اسلام میں رونما ہونے والے اولین فتنوں میں سے ہے اور خوارج وہ لوگ ہیں جو کبیرہ گناہوں کی بنا پر اہل ایمان کو کافر شمار کرتے ہیں اور اپنی عوام پر ظلم و زیادتی کرنے والے امرء المسلمین پر وہ خروج و سرکشی کرتے ہیں۔خوارج کی مذمت میں نبی کریم ﷺ سے بہت ساری احادیث وارد بھی ہوئی ہیں۔ اہل علم نے خوارج کے عقائد و نظریات پر مستقل کتب بھی تصنیف کیں ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’معاصر خوارج کی مکمل کہانی ‘‘شيخ ابراہیم بن صالح العبد اللہ المحيميد کے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں ایم ایس کی ڈگری کے لیے پیش کئے جانے والے علمی مقالہ القصة الكاملة لخوارج عصرنا كا اردو ترجمہ ہے۔اس میں انہوں نے عصر حاضر میں فکر خوارج کے پروان چڑھنے کی مکمل کہانی پیش کرتے ہوئے معاصر خارجی تحریکوں کے آغاز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا تفیلی طور پر منہج ذکر کیا ہے ،پھر ان کے مراحل اور ان تحریکوں کے اہم افراد کے بارے میں تفصیلی معلومات پیش کی ہیں نیز معاصر و قدیم خارجیوں کے مابین 68 مماثلتیں ذکر کر کے اہل سنت کے ہاں خارجیت کا مفہوم بھی واضح کیا اور آخر میں ان خارجیوں سے متعلق آثار اور احادیث ذکر کر کے ان احادیث اور آثار سے کشید ہونے والے نکات بھی نہایت عمدہ انداز میں ذکر کیے ہیں۔ مترجم کتاب فضیلۃ الشیخ سید توصیف الرحمٰن راشدی حفظہ اللہ نے ضروری مقامات پر حاشیہ میں اس کی تفصیل بھی پیش کی ہے۔ (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض مترجم

 

5

مقدمہ مولف

 

10

اس موضوع کو اختیار کرنے کے اسباب

 

19

کتاب کا اجمالی خاکہ

 

24

مبحث کا مقدمہ

 

26

خوارج کا منہج تفصیلا

 

40

اسلام کا منحرف سیاسی بیانیہ

 

46

پہلے مرحلے میں سید قطب کا کردار

 

62

معاصر خوارج قطب کے نظریات سے زیادہ متاثر کیوں ہوئے

 

73

سید قطب کی جانب اس فکر کی نسبت کے منکر سے بات چیت

 

80

اس مرحلے کے بنیادی خارجی نظریات

 

88

معاصر خارجی فکر کے ابتدائی عملی مظاہر

 

89

اس مرحلے کے بنیادی ارکان

 

111

افغانی سرزمین پہ تکفیری سوچ پنپنے کے اسباب

 

166

خارجی منہج کی ترویج میں کچھ واعظین کا کردار

 

175

سید فضل کے ہاں معاونین طاغوت کے جرائم

 

198

قدیم خارجیوں کے اصول

 

203

خارجیت اور جھوٹ یکجا

 

257

اس کتاب کے تکفیری مندرجات

 

287

ابو قتادہ

 

308

اسامہ بن لادن

 

332

مملکت حرمین میں بم دھماکے

 

341

ایم الظواہری

 

349

حامد عبد اللہ العلی

 

364

خارجیوں کے اعترافی بیانات

 

382

الجزائری بحران کے لیے حرف آخر

 

389

خوارج کی صفات اور کاروائیاں

 

403

اجمالی مماثلتیں

 

417

جارجیوں سے متعلق احادیث و آثار

 

519

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 60098
  • اس ہفتے کے قارئین 93926
  • اس ماہ کے قارئین 1710653
  • کل قارئین111032091
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست