فاتح قادیان مولانا ثناء اللہ امرتسری 1868ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے آپ نے ابتدائی تعلیم امرتسر میں پائی۔ سات سال کی عمر میں والد اور چودہ برس کی عمر تک پہنچتے والدہ بھی داغِ مفارقت دے گئیں۔ بنیادی تعلیم مولانا احمد اللہ امرتسر سے حاصل کرنے کے بعد استاد پنجاب، مولانا حافظ عبد المنان وزیرآبادی سے علم حدیث کی کتابیں پڑھیں۔ ۱۸۸۹ء میں سند فراغت حاصل کر کے صحیحین پڑھنے دہلی میں سید نذیر حسین دہلوی کے پاس پہنچے۔مولانا ثناء اللہ امرتسری وسیع المطالعہ، وسیع النظر، وسیع المعلومات اور باہمت عالم دین ہی نہیں دین اسلام کے داعی، محقق، متکلم، متعلم، مناظر مصنف، مفسر اور نامور ادیب و صحافی بھی تھے۔ مولانا کے پیش نگاہ دفاعِ اسلام اور پیغمبر اعظم جناب محمد رسول اللہﷺ کی عزت و ناموس کی حفاظت کا کام تھا۔ یہود و نصاریٰ کی طرح ہندو بھی اسلام کے درپے تھے۔ مولانا کی اسلامی حمیت نے یہود و نصاریٰ، ہندو اور قادیانیوں کو دندان شکن جواب دیے۔ عیسائیت اور ہندو مت کے رد میں آپ نے متعدد کتب لکھیں۔اور آپ نے جس سرگرمی و تندہی سے عقیدہ ختم نبوتﷺ کا دفاع کیا، ایسی سعادت کم ہی مسلمانوں کے حصے میں آئی ہے۔ آپ نے اسلام کی حقانیت کو ہر موڑ پر ہر حوالے سے ثابت کیا۔ ۱۸۹۱ء میں جب مرزا قادیانی نے دعویٰ مسیحیت کیا‘ آپ اس وقت طالب علم تھے۔ زمانہ طالب علمی ہی میں آپ نے ردِ قادیانیت کو اختیار کر لیا۔ قادیانیت کی دیوار کو دھکا دینے میں مولانا نے کلیدی کردار ادا کیا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’مولانا ثناء اللہ امرتسر ی مختصر حالات اور تفسیری خدمات ‘‘محترم جناب عبد المبین ندوی کے دو مقالوں کی کتابی صورت ہے پہلے مقالے میں مولانا امرتسری رحمہ اللہ کے مختصر حالاتِ زندگی پیش کیے گئے ہیں جبکہ دوسرے مقالے میں مولانا کی تفسیری خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی تفسیری خوبیوں، اور کمالات کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
حرف آغاز |
|
7 |
مولانا ثناء اللہ امرتسری کے حالات و سوانح |
|
10 |
سیاسی پس منظر |
|
10 |
دینی و ثقافتی ماحول |
|
11 |
خاندانی حالات، ہجرت و ولادت |
|
13 |
معاصر کا برین کی آراء و تاثرات |
|
15 |
ترایف و مخالفین کی رائیں |
|
19 |
ابتدائی حالات |
|
22 |
تعلیم کی طرف توجہ |
|
23 |
مذهبی دسیاسی سرگرمیاں |
|
26 |
آل انڈیا اہلحدیث کا نفرنس |
|
29 |
جمعية العلماء ہند مسلم لیگ و خلافت تحریک |
|
30 |
آل انڈیا نیشنل کانگریس میں شمولیت |
|
30 |
آخری ایام |
|
32 |
مولانا ثناء اللہ امرتسری کی تفسیری خدمات |
|
35 |
حیات و ذہنی ارتقاء |
|
35 |
مولانا امرتسری کی تغییر نویسی |
|
38 |
تفسیر القرآن بیکلام الرحمن (عربی) |
|
40 |
خصوصیات |
|
44 |
نموعه تفسیر |
|
45 |
بیان الفرقان على علم البیان (عربی) |
|
47 |
تفسیر ثنائی (اردو) آٹھ جلدیں |
|
49 |
سبب تالیف |
|
50 |
خصوصیات |
|
51 |
تغییر احمدی پر تفسیر ثنائی کی تنقید کا نمونہ |
|
53 |
اهدنا الصراط المستقيم |
|
55 |
تفسیر بالرائے (اردو) |
|
58 |
آیات متشابہات |
|
60 |
برهان التفاسير بجواب مسلطان التفاسير |
|
60 |
علوم القرآن سے متعلق مولانا امرتسری کی بعض کتا ہیں ۔ |
|
60 |
قرآن و دیگر کتب |
|
60 |
الہامی کتاب |
|
61 |
القرآن العظيم |
|
61 |
الهام |
|
61 |
كتاب الرحمن |
|
61 |
حق پرکاش |
|
62 |
ترک اسلام |
|
62 |
تغليب الاسلام |
|
63 |