#7291

مصنف : عبد المنان نور پوری

مشاہدات : 1189

مسئلہ رفع الیدین تحریری مناظرہ

  • صفحات: 208
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8320 (PKR)
(ہفتہ 11 مئی 2024ء) ناشر : مدینہ کتاب گھر گوجرانوالہ

اسلام کے ارکانِ خمسہ میں سے عقیدہ توحید و رسالت کے بعد سب سے اہم ترین رکن نماز پنجگانہ ہے۔ جس کو مسنون طریقے سے ادا کرنا ضروری ہے، کیونکہ عقیدہ توحید کے بعد کسی بھی عمل کی قبولیت کے لیے دو چیزوں کا ہونا ضروری ہے۔ نیت اور طریقۂ رسول ﷺ۔ لہٰذا نماز کے بارے میں آپ ﷺ کا واضح فرمان ہے: ’’نماز اس طرح پڑھو جس طرح تم مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو‘‘(صحیح بخاری)۔ نماز میں رفع الیدین کرنا رسول اللہ ﷺ سے تواتر کے ساتھ ثابت ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: رفع الیدین کی حدیث کو صحابہ کرام کی اس قدر کثیر تعداد نے روایت کیا ہے کہ شاید کسی اور حدیث کو اس قدر صحابہ نے روایت کیا ہو۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے جزء رفع الیدین میں لکھا ہے کہ: رفع الیدین کی حدیث کو انیس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے روایت کیا ہے۔ لیکن صد افسوس اس مسئلہ کو مختلف فیہ بنا کر دیگر مسائل کی طرح تقلید اور مسلکی تعصب کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ اثبات رفع الیدین پر امام بخاری رحمہ اللہ کی جزء رفع الیدین کے علاوہ کئی کتابیں موجود ہیں، تقریبا20 کتابیں کتاب و سنت ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’مسئلہ رفع الیدین تحریری مناظرہ‘‘محدث العصر مولانا حافظ عبد المنان نورپوری رحمہ اللہ اور مولانا قاری جمیل احمد حنفی صاحب (مدرس دار العلوم تعلیم القرآن مسجد گنبد والی سرافراز کالونی ،گوجرانوالہ) کے درمیان ہونے والے تحریری مناظرہ کی کتابی صورت ہے۔اس مناظرہ میں مولانا عبد المنان نور پوری رحمہ اللہ نے مسئلہ رفع الیدین کے دلائل اور اس مسئلہ پر پیش کیے جانے والے شبہات کا محققانہ جائزہ پیش کیا ہے۔ (م ۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف آغاز

 

5

شاکر لائبریری

 

9

منسوخیت رفع الیدین کے دلائل کا جائزہ

 

81

اس سلسلہ میں قاری صاحب کی ایک اور بات کا رد

 

114

قاری صاحب کا ایک مشورہ اور اس کا حال

 

133

ملحوظہ

 

138

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے مناقب کا سہارا

 

162

منسوخیت رفع الیدین کی تردید از بزرگان حنفیہ

 

186

قاری صاحب کی ذمہ داری اور خلاصہ کلام

 

197

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42604
  • اس ہفتے کے قارئین 42604
  • اس ماہ کے قارئین 1390453
  • کل قارئین101552291
  • کل کتب8723

موضوعاتی فہرست