اللہ تعالیٰ نے ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق رکھے ہیں جن کو ادا کرنا اخلاقی اور شرعی فرض بنتا ہے اور انہیں حقوق العباد کا درجہ حاصل ہے۔ان پانچ حقوق میں سے ایک حق یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان بھائی فوت ہو جائے تو اس کی نمازہ جنازہ ادا کی جائے اور یہ نمازہ جنازہ حقیقت میں اس جانے والے کے لیے دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی اگلی منزل کو آسان فرمائےاس لیے کثرت سے دعائیں کرنی چاہیں۔لیکن عوام الناس میں اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو جنازے کے مسائل تو دور کی بات جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائیں بھی یاد نہیں ہوتیں جس وجہ سے وہ اپنے جانے والے عزیز کے لیے دعا بھی نہیں کر سکتے۔جبکہ اس کے مقابلے میں بعد میں مختلف بدعات کو اختیار کر کے مرنے والے کے ساتھ حسنِ سلوک کا رویہ ظاہر کرنا چاہتے ہوتے ہیں جو کہ درست نہیں اورخلاف ِ شریعت ہے۔زیر نظر کتاب’’مسائل جنازہ پر ایک تحقیقی نظر ‘‘جناب عبد الولی عبدالقوی﷾ (مکتب دعوۃوتوعیۃالجالیات ،سعودی عرب )کی کی کاوش ہے یہ کتاب نو فصلوں پر مشتمل ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب کی نو فصول میں بیمار اور قریب المرگ کےاحکام ومسائل،وفات کےبعد حاضرین کے کام،غسل میت کے احکام ومسائل،کفن میت کے احکام ومسائل،جنازہ اٹھانا اور ا سکےساتھ جانا،نماز جنازہ کےاحکام ومسائل،دفن میت کے احکام ومسائل،قبروں سے متعلق بعض ناجائز وحرام کام،تعزیت کےاحکام ومسائل کو قرآن وسنت کی روشنی میں آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے ۔مصنف کتاب ہذا اس کتاب کےعلاوہ تقریبا ایک درجن کتب کے مترجم ومرتب ہیں۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے لوگوں کے لیےنفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
پیش لفظ |
14 |
تمہید:موت سے کسی کو مفرنہیں |
17 |
موت کو بکثرت یادکرواورموت کے بعدکی زندگی کےلئے تیاری کرو |
19 |
پہلی فصل:بیمار اورقریب المرگ کے احکام ومسائل |
20 |
بیماری پرصبرکرنا |
20 |
دواعلاج کرنا |
21 |
دم کرنا |
22 |
تعویذ گنڈالٹکانا حرام ہے |
23 |
خوف وامید کےدرمیان زندگی گزارنا |
24 |
مریض موت کی تمنا نہ کرے |
25 |
وصیت کرنا |
27 |
مریض کی عیادت کرنا |
29 |
لاالہ الا اللہ کی تلقین کرنا |
30 |
قریب المرگ کے پاس سورہ یسین پڑھنے کاحکم |
34 |
دوسری فصل:وفات کے بعد حاضرین کے کام |
37 |
حاضرین کےلئے مسنون ومستحب کام |
37 |
مردہ کی آنکھوں کی بند کردینا اوراس کےلئے دعائے خیرکرنا |
37 |
میت کے جسم کو ڈھانپنا |
38 |
تجہیز وتکفین میں جلدی کرنا |
39 |
قرض کی ادائیگی میں جلدی کرنا |
39 |
شرعی طریقہ سے موت کی خبردینا |
41 |
میت کو بوسہ دینا |
42 |
میت کو گھر والوں کےلئے کھانا بنانا مسنون ہے |
43 |
وفات کےموقع پرحاضرین کےبعض حرام کام |
44 |
غیر شرعی طریقہ سے موت کی خبر دینا |
49 |
تیسری فصل:غسل میت کےاحکام ومسائل |
50 |
غسل میت کی فضیلت |
50 |
غسل میت کاحکم |
50 |
غسل میت کا زیادہ حق دارکون؟ |
51 |
شوہر بیوی کو غسل دے سکتا ہے |
53 |
بیوی شوہر کو غسل دےسکتاہے |
53 |
مردکےلئے بیوی کے علاوہ کسی اورعورت کو اورعورت کےلئے شوہر کے علاوہ کسی اورمرد کو غسل دینا جائز نہیں ہے |
54 |
کیاحائضہ عورت میت کو غسل دے سکتی ہے؟ |
55 |
شہید کو غسل نہیں دیاجائے گا |
56 |
میت کو غسل دینے والے کی شرائط |
57 |
پہلی شرط :اسلام |
57 |
دوسری شرط:عقل |
58 |
تیسری شرط:تمییز |
58 |
غسل میت کاطریقہ |
59 |
اگر میت کو غسل دینا مشکل ہوجائے تو کیاکیاجائے؟ |
64 |
میت کو غسل دینے والا خودغسل کرے |
65 |
غسل دینے والا میت کےعیوب کو چھپائے |
67 |
چوتھی فصل:کفن میت کےاحکام ومسائل |
68 |
کفن کاحکم |
68 |
کفن میت کی فضیلت |
68 |
کفن یااس کی قیمت مال میت سےلی جائے |
69 |
زندگی میں اپنا کفن تیارکرنا |
70 |
کفن کیساہو |
71 |
کفن کی مقدار |
72 |
مردکےتکفین کی کیفیت |
75 |
عورت کےتکفین کی کیفیت |
75 |
ایک کفن میں کئی لاشوں کوکفن دینا |
76 |
کفن کاسفید ہونامستحب ہے |
76 |
کفن پرکلمہ توحید یاقرآنی آیات وغیرہ لکھناجائز نہیں ہے |
77 |
کفن میں غلوجائز نہیں ہے |
78 |
محرم کاکفن |
79 |
شہید کاکفن |
79 |
پانچویں فصل:جنازہ اٹھانااوراس کےساتھ جانا |
82 |
جنازہ اٹھانےکاحکم |
82 |
جنازہ کےساتھ جانےکی فضیلت |
82 |
جنازہ کےساتھ شرعاممنوع چیزیں لےجاناجائز نہیں ہے |
83 |
جنازہ تیزی سےلے کرچلنا چاہیے |
86 |
جنازہ کےآگے ،پیچھے ،دائیں بائیں ہرطرف چلناجائز ہے |
87 |
جنازہ کےپیچھے چلناافضل ہے |
88 |
سوارہوکےجاناجائز ہے |
89 |
جنازہ کےساتھ پیدل جاناافضل ہے |
89 |
میت کوکندھوں پراٹھانا |
90 |
جومیت کواٹھائےاسے وضوکرلیناچاہیے |
91 |
چھٹی فصل :نمازجنازہ کےاحکام ومسائل |
92 |
نماز جنازہ کاحکم |
92 |
نمازجنازہ کی فضیلت |
93 |
نماز جنازہ میں حاضر ہواایک مسلمان کاایک دوسرے مسلمان پرحق ہے |
93 |
بچہ کی نماز جنازہ کاحکم |
94 |
شہید کی نمازجنازہ کاحکم |
97 |
خودکشی کرنےوالے کی نمازجنازہ کاحکم |
99 |
اس مسلمان کی نمازجنازہ کاحکم جسے کسی حد کےنفاذمیں قتل کردیاجائے |
100 |
ایسے بدکرداروں کی نماز جنازہ کاحکم جوگناہ اورمحرمات میں غرق ہوں جیسے نمازوروزہ کےتارک بشرطیکہ انہیں فرض سمجھتے ہوں،نیززانی وشرابی وغیرہ |
101 |
نماز جنازہ کاوقت |
102 |
نماز جنازہ،جنازہ گاہ میں اداکیاجائے |
104 |
نمازجنازہ مسجد میں پڑھی جاسکتی ہے |
105 |
قبروں کےدرمیان نماز جنازہ پڑھناجائز نہیں ہے |
106 |
خواتین بھی نماز جنازہ پڑھ سکتی ہیں |
106 |
نماز جنازہ کی خبر دینا |
108 |
نماز جنازہ کی شرائط ،فرائض ومسنونات |
110 |
1۔نماز جنازہ کی شرائط |
110 |
2۔نماز جنازہ کےفرائض |
111 |
3۔نمازجنازہ میں مسنون امور |
111 |
نماز جنازہ پڑھانےکازیادہ حقدارکون |
111 |
نماز جنازہ میں تکثیر جماعت مستحب ہے |
114 |
نماز جنازہ میں امام کےکھڑے ہونےکی جگہ |
115 |
نماز جنازہ میں تکبیرات کی تعداد |
116 |
تکبیرات جنازہ کےساتھ رفع الیدین |
117 |
نمازجنازہ سری یاجہری |
120 |
نماز جنازہ کاطریقہ |
124 |
٭نماز جنازہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت مسنون دعائیں |
125 |
٭چھوٹے بچے کی نماز جنازہ میں دعا |
127 |
٭صرف دائیں طرف سلام کےدرمیان دعاکرنا |
130 |
چوتھی تکبیر اورسلام کےدرمیان دعاکرنا |
133 |
کسی جنازوں پرایک ساتھ نمازجنازہ |
134 |
جس سے نماز جنازہ کاکچھ حصہ فوت ہوجائے |
136 |
تدفین میت کےبعد قبر پرنماز جنازہ پڑھنا |
137 |
غائبانہ نماز جنازہ کاحکم |
141 |
کفاریامنافقین کی نماز جنازہ اداکرناحرام ہے |
144 |
ساتویں فصل:دفن میت کےاحکام ومسائل |
146 |
دفن میت کاحکم |
146 |
دفن میں میت کی عزت وتکریم ہے |
147 |
دفن میت کی فضیلت |
148 |
میت کوقبرستان میں دفن کرنامسنون ہے |
148 |
٭میت کوگھر میں دفن کرنا |
150 |
٭میت کومسجد میں دفن کرنا |
151 |
٭قبرنبوی سے متعلق ایک شبہ کاازالہ |
154 |
شہداءاپنی جائے شہادت ہی پردفن کئے جائیں گے |
156 |
رات میں دفن کرنےکاحکم |
157 |
اوقات ممنوعہ میں دفن کرنےکاحکم |
160 |
ایک قبر میں دویادوسےزیادہ مردوں کودفن کرنا |
161 |
بغلی قبرافضل ہےلیکن صندوقی بھی جائز ہے |
163 |
قبرکشادہ اورگہری بنائی جائے |
165 |
میت کوقبر میں اتارنےکےزیادہ حقدارکون |
166 |
میت کوقبر میں مردہی اتاریں گے |
168 |
غیر محرم عورت کوقبر میں اتارسکتاہے |
168 |
خاوند بیوی کوقبر میں اتارسکتاہے |
170 |
عورت کوقبر میں وہ اتارےجس نےگزشتہ شب اپنی بیوی سےہمبستری نہ کی ہو |
171 |
میت کوقبر میں پاؤں کی طرف سےداخل کرناسنت ہے |
172 |
میت کوقبر میں اتارنےوالا مندرجہ ذیل دعاپڑھے |
173 |
میت کوقبر میں اس کےدائیں پہلو پراس طرح رکھا جائے کہ اس کامنہ قبلہ کی طرف ہو |
174 |
میت کوقبر میں اتارنےکےبعد قبرکواچھی طرح بند کردیاجائے |
175 |
مٹی دینامسنون ہے |
176 |
قبرکوزمین سےایک بالشت اونچا کیاجائے |
177 |
قبر،کوہان نمابنانی مستحب ہے |
178 |
قبر پرکنکری ڈالنا اورپانی چھڑکنامسنون ہے |
179 |
قبر پرعلامت رکھناجائز ہے |
180 |
دفن کےبعد میت کےلئے دعاکرنی مسنون ہے |
181 |
دفن میت کےبعد قبرکودوبارہ کھودنا |
183 |
مسلمانوں کی قبروں کےدرمیان جوتیاں پہن کرنہیں چلناچاہیے |
185 |
آٹھویں فصل:قبروں سے متعلق بعض ناجائز وحرام کام |
186 |
قبر پرباہر سےلاکرمٹی ڈالنا |
186 |
قبروں پرقبے بنانا اورانہیں ایک بالشت سےزیادہ اونچی کرنا |
187 |
قبروں کوپختہ بنانا اوران پرعمارت تعمیر کرنا |
188 |
قبروں پرمسجدیں بنانا |
189 |
قبروں پرلکھنا |
190 |
قبروں پربیٹھنا |
192 |
قبرکوروندنایااس پرقضائے حاجت کرنا |
193 |
قبروں کوچراغوں سےروشن کرنا |
194 |
قبرپرقرآن خوانی کرنا |
195 |
قبرپرسورہ یاسین پڑھنا |
197 |
قبروں پرعرس یامیلے لگانا |
197 |
نویں فصل:تعزیت کےاحکام ومسائل |
199 |
تعزیت کامعنی |
199 |
تعزیت کی فضیلت |
199 |
تعزیت کاحکم |
200 |
تعزیت کاوقت |
201 |
تعزیت کی مدت |
202 |
تعزیت کےلئے کسی ایک جگہ اکھٹے ہونااوراہل میت کاان کےلئے کھاناتیارکرنا |
204 |
تعزیت کےالفاظ |
205 |
٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سےواردتعزیت کےالفاظ |
206 |
یتیم کےسرپرہاتھ پھیرنا اورشفقت کرنامستحب ہے |
207 |
قرآن خوانی کروانا |
208 |