#7011

مصنف : نائلہ طفیل ملک

مشاہدات : 1989

موجودہ تحریک فہم قرآن کا جائزہ ( مقالہ ایم اے )

  • صفحات: 192
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7680 (PKR)
(جمعرات 25 مئی 2023ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب

قرآنِ مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے اور اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہترین لوگ قرار دیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پر ثواب عنایت کرتے ہیں ۔ دور ِصحابہ سے لے کر عصر حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم و تشریح اور ترجمہ و تفسیر کرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سے باب قائم کیے ۔ اور بے شمار ائمہ مفسرین نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم بھی ہوچکے ہیں ۔ زیر نظر مقالہ بعنوان ’’ موجودہ تحریک فہم قرآن کا جائزہ ‘‘ محترمہ نائلہ طفیل ملک صاحبہ کا وہ تحقیقی مقالہ ہے جسے انہوں نے ڈاکٹر حمید اللہ عبد القادر ﷾ کی نگرانی میں مکمل کر کے 2003 ء میں جامعہ پنجاب میں پیش کیا اور ایم اے اسلامیات کی ڈگری حاصل کی ۔ مقالہ نگار نے اس مقالے کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔ باب اول میں قرآن اور فہم قرآن کا معنیٰ و مفہوم ، اہمیت ، مقاصد ، نبی کریم ﷺ اور خلفائے راشدین کا فہم قرآن کے متعلق مختصر تعارف پیش کیا ہے ۔ باب دوم میں قرآن فہمی کے سلسلے میں کام کرنے والی تحریکات کا جائزہ ، تحریک کے قیام ، ان کے اغراض و مقاصد ، طریقۂ تدریس وغیرہ کا تعارف اور فہم قرآن کی تحریکوں کے مستقبل کے منصوبوں اور اہداف کو بیان کیا گیا ہے ۔ باب سوم میں قرآن فہمی کے فروغ کے لیے میڈیا کیا کردار ادا کر سکتا ہے کے متعلق بحث کی گئی ہے ۔ باب چہارم میں قرآن فہمی تحریکات کو جو مشکلات درپیش آتی ہیں ان کو زیر بحث لا کر ان مشکلات کو دور کرنے کے لیے تجاویز پیش کی گئی ہیں ۔ باب پنجم میں قرآن فہمی کی تحریکات پر مختصر تنقید اور استفادہ شدہ کتب کا مختصر جائزہ پیش کیا گیا ہے ۔ (م ۔ ا)

فہم قرآن تعارف

1

تحریکات

54

انٹرویوز

95

لاہور میں درس قرآن کا اجمالی تجزیہ

106

قرآن فہمی میں جدید ذرائع ابلاغ کا کردار

121

قرآن فہمی کی راہ میں حائل مشکلات اور ان کا حل

151

حاصل بحث ، مراجع و مصادر

172

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 67001
  • اس ہفتے کے قارئین 100829
  • اس ماہ کے قارئین 1717556
  • کل قارئین111038994
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست