سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے چچا ابو طالب کے بیٹے تھے اور بچپن سے ہی حضورﷺ کے زیر سایہ تربیت پائی تھی بعثت کے بعد جب حضور ﷺ نے اپنے قبیلہ بنی ہاشم کے سامنے اسلام پیش کیا تو سیدنا علی نے سب سے پہلے لبیک کہا اور ایمان لے آئے ۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ماسوائے تبوک کے تمام غزوات حضور ﷺ کے ساتھ تھے ۔ بڑے بڑے جنگجو آپ کے سامنے آنے کی جرأت نہ کرتے تھے ۔ شجاعت کے علاوہ علم و فضل میں بھی کمال حاصل تھا ۔ ایک فقیہ کی حیثیت سے آپ کا مرتبہ بہت بلند ہے۔ خلیفۂ ثالث سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد آپ نے مسند خلافت کو سنبھالا۔ نماز فجر کے وقت ایک خارجی نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر زہر آلود خنجر سے حملہ کیا جس سے آپ شدید زخمی ہو گئے ۔ اور حملہ کے تیسرے روز رحلت فرما گئے ۔ انتقال سے پہلے تاکید کی کہ میرے قصاص میں صرف قاتل ہی کو قتل کیا جائے کسی اور مسلمان کا خون نہ بہایا جائے ۔ زیر نظر کتاب ’’ خصائص علی رضی اللہ عنہ ‘‘ امام نسائی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے ۔ امام نسائی نے اس کتاب میں سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی وہ شخصی عظمتیں اور سیرت و کردار کی رفعتیں مختلف ابواب میں بیان کی ہیں جو تاجدار عرب و عجم ﷺ کی نطقِ گوہر بار سے مختلف اوقات میں بیان کی گئیں ۔ نوید احمد ربانی صاحب نے اس کتاب کو اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔ محقق دوراں علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ کے کتاب ہذا کے فوائد ، تحقیق و تخریج سے کتاب کی افادیت دوچند ہو گئی ہے ۔ (م۔ا)
عرض ناشر |
13 |
عرض مترجم |
14 |
پیش گفتار |
16 |
امام نسائی کے حالات زندگی |
20 |
خصائص علی ؓ |
25 |
اس خبر کو امام شعبہ سے بیان کرنے میں راویوں کا لفظی اختلاف |
27 |
سیدنا علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ کی عبادت کا بیان |
37 |
دربار الٰہی میں سیدنا علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ کا مقام |
40 |
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے اس روایت کو بیان کرنے میں ناقلین کا لفظی اختلاف |
60 |
اس سلسلے میں سیدنا عمران بن حصین ؓ کی روایت |
64 |
نبی کریم ﷺ کا سیدنا علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ فرمان ان کو بخش دیا گیا ہے |
78 |
نبی کریم ﷺ کی نظر میں سیدنا علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ کا مقام |
105 |
اخوت کا بیان |
123 |
مومن اور منافق کے درمیان فرق کا بیان |
169 |
سیدنا علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ کی اس خاص فضیلت کا بیان |
188 |
لوگوں میں سب سے بڑے بدبخت کا بیان |
228 |
ان لوگوں کے لیے اجر و ثواب کا بیان جو خوارج کو قتل کریں گے |
259 |
سیدنا علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ کی مذکورہ بالا صفات کی مؤید روایات |
275 |