کتاب جمع الفوائد مراکش کے جید عالم اور محدث امام محمد بن سلیمان المغربی المتوفی( 1094 ھ) کی تصنیف ہے۔ جس میں انہوں نے جامع الأصول لابن الأثيراور مجمع الزوائد للهيثمي کو یکجا جمع کردیا ہے۔ درحقیقت یہ کتاب 15؍ معروف کتب احادیث کامجموعہ ہے جس میں صحاح ستہ کےعلاوہ مؤطا امام مالک، مسند احمد، مسند بزار، مسند ابویعلی، سنن دارمی، زوائد رزین اور طبرانی کی معاجم ثلاثہ شامل ہیں۔ اس میں احادیث کی کل تعداد 1031 ہے اور چارجلدوں پر مشتمل ہے۔ مصنف نے ان احادیث کو ’’ جامع ‘‘ کی ترتیب پر مرتب و مدون کیا ہے، اس کے ابواب کی ترتیب صحیح بخاری و صحیح مسلم جیسی ہے، کتاب الایمان سے شروع ہو کر کتاب الجنۃ والنار پر مکمل ہوتی ہے۔ زیر نظر کتاب’’اردو شرح جمع الفوئد من جامع الاصول ومجمع الزوائد‘‘ انصار السنۃ پبلی کیشنز، لاہور کی عظیم کاوش ہے۔ انصار السنہ پبلی کیشز نےاسے 7؍جلدوں میں ترجمہ، تخریج اور فوائد کے ساتھ حسن طباعت سے آراستہ کیا ہے۔ سلیس ترجمہ کی سعادت مولانا ابو احمد دلپذیر حفظہ اللہ نے اور تخریج و فوائد کا کام شیخ الحدیث حافظ محمد عباس انجم گوندلوی حفظہ اللہ نے بطریق احسن انجام دیا ہے۔ شیخ الحدیث حافظ محمد عباس انجم صاحب نےتخریج میں ضعیف احادیث اور ضعیف رواۃ کی نشاندہی کرتے ہوئے اسماء الرجال کی مستند اور مشہور کتب کے حوالہ ذکر کردئیے ہیں۔ اور شرح کرتے ہوئے اگر کسی حدیث میں کہیں کو ئی ابہام، اشکال یا تعارض ظاہری ہے تو نہایت اختصار اور محققانہ طرز پر ابہام کی وضاحت اور تعارض کا توافق پیش کیا ہے اورمشہور شروحات حدیث اور دیگر متعلقہ کتب سے حوالہ جات بھی نقل کردئیے ہیں۔ نیز مذہبی تعصب سے بالاتر ہوکر اختلافی مسائل کا حل کتاب وسنت اور فہم وعمل صحابہ کرا م کی روشنی میں پیش کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو صحیح معنوں میں عوام وخواص کی اصلاح وہدایت کا ذریعہ اورمترجم وناشر اور دیگر معاونین کےلیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین (م۔ ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
قنوت اور رکوع وسجود کا بیان |
7 |
بیٹھنا ، تشہد پڑھنا اور سلام پھیرنا |
27 |
نماز میں جائز کام اور ناجائز کام |
47 |
نماز باجماعت ، مساجد کی طرف چلنے اور نماز کے انتظار کی فضیلت کا بیان |
79 |
جماعت ، امام اور مقتدی کے مسائل کا بیان |
96 |
نماز کی صفوں کا اور اقتدا کی شرائط کا بیا ن |
122 |
سجدہ سہو ، تلاوت اور شکر کا بیان |
138 |
نماز جمعہ کی فضیلت کا عذر معدوم ہو تو اس کے وجوب کا اور اس کے غسل کا بیان |
159 |
نماز جمعہ کا وقت ، اس کی اذان |
172 |
مسافر کی نماز کا اور نمازوں کو جمع کرنے کا بیان |
196 |
خوف کی نماز کا بیان |
210 |
عیدین کی نمازوں کا بیان |
226 |
گرہن کا بیان |
245 |
استسقاء |
255 |
سنتوں کا بیان |
267 |
فجر کی دو سنتیں |
273 |
ظہر اور عصر کی سنتوں کا بیان |
281 |
مغرب ، عشاء اور جمعہ کی سنتوں کا بیان |
287 |
نماز وتر اور چاشت کی نماز کا بیان |
293 |
تحیۃ المسجد ، نماز استخارہ ، نماز حاجت ، صلوٰ ۃ تسبیح ، صلوۃ الرغائب ، گھر میں آنے کی نماز اور سفر سے آنے کی نماز کا بیان |
310 |
نماز تہجد کا بیان |
319 |
رمضان کا قیام اور تراویح کا بیان |
336 |
جنازوں کے متعلق باب |
|
امراض ، مصائب ، اولاد کی موت اور مرض طاعو ن وغیرہ کا بیان |
351 |
مصائب پر صبر اور موت کا بیان |
368 |
مریض کی عیادت کا بیان |
380 |
موت اور اس کے حالات کا بیان |
386 |
نبی کریم ﷺ کی بیماری موت ، غسل ، کفن اور دفن کا بیان |
396 |
رونے ، نوحہ کرنے اور غم کا بیان |
416 |
میت کو غسل دینے اور کفن اور دفن کا بیان |
430 |
جنازے کی نماز |
443 |
جنازے کے ساتھ چلنا ، اس کو اٹھانا اور اس کو دفن کرنا |
462 |
تعزیت ، قبروں کے حالات کا اور قبروں کی زیارت کا بیان |
483 |
زکوۃٰ کا بیان |
|
زکوۃ واجب ہونے کا اور تارک زکوۃ کے گناہ کا بیان |
502 |
نقد ، کھیتی اور باغ کی زکوۃ کا بیان |
514 |
زیورات ، مکان ، مدفون خزانہ ، شہد ، مال یتیم اور مال تجارت کی زکوۃ کا بیان |
528 |
زکوۃ فطر ، عامل زکوۃ اور زکوۃ کے مصارف کا بیان |
535 |
صدقہ ونفقہ کی فضیلت وترغیب اور اس کے متعلقہ مسائل |
549 |
سوال کرنے ، قناعت کرنے اور دینے کا بیان |
578 |
روزے کا بیان |
|
روزے کی فضیلت اور رمضان کی فضیلت |
592 |
چاند کا ثبوت ، روزے کی نیت اور امساک وغیرہ کا بیان |
601 |
سحری کھانے ، افطار کرنے اور وصال کے روزے رکھنے کا بیان |
619 |
ان ایام کا بیان جن میں روزہ رکھنا مستحب ہے یا مکروہ ہے اور یا حرام ہے |
627 |
مسافر اور غیر مسافر کا روزہ افطار کرنا اور قضاء اور کفارے کا بیان |
650 |
اعتکاف اور لیلۃ القدر وغیرہ کا بیان |
661 |
احکام حج کا بیان |
|
حج کی فضیلت وفرضیت عمرے کی فضیلت اور سنت ہونا اور یوم عرفہ کی فضیلت کا بیان |
678 |
سفر اور آداب سفر ، خود سوار ہونا اور دوسرے کو اپنا ردیف بنانا |
696 |
مواقیت کا بیان اور احرام والے کیلئے جائز اور نا جائز امور کی تفصیل |
715 |
احرام باندھنے ، اس کو توڑ نے اور شکار کا فدیہ دینے کا بیان |
737 |
حج مفرد ، حج تمتع اور حج توڑنے کے احکام |
745 |