#6068

مصنف : ناصر الدین البانی

مشاہدات : 5553

اسلام میں سنت کا مقام ( البانی )

  • صفحات: 59
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1475 (PKR)
(پیر 20 اپریل 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا

قرآن  کریم  تمام شرعی دلائل کا مآخذ  ومنبع ہےقرآن مجید نے سنت نبویہ کو شریعت ِاسلامیہ کا مصدرِ ثانی مقرر کیا ہے ۔  قرآن مجید کے ساتھ  سنت نبویہ کوقبول کرنےکی تاکید وتوثیق کے لیے  قرآن مجید میں بے  شمار قطعی دلائل موجود ہیں۔اہل سنت الجماعت کا روزِ اول سے یہ عقیدہ رہا ہے  کہ رسول اللہ ﷺ کی سنت کی ایک مستقل شرعی حیثت ہے  ۔حدیث  سے  انکا ر  واعراض قرآن کریم سے انحراف وبُعد کازینہ اور سنت سے اغماض ولاپرواہی    فہم قرآن سے  دوری  ہے ۔جس طر ح عبادات(نماز ،روزہ، حج وغیرہ)  میں اتباع سنت مطلوب ہے  اسی طرح اخلاق وکردار ،کاروبار، حقوق العباد اور دیگر معاملات میں بھی اتباع سنت مطلوب ہےالغرض اتباعِ سنت جزو ایمان ہے۔ زیر نظر کتابچہ’’اسلام میں سنت کا مقام ‘‘ محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی ﷫ کی اہمیت سنت کے متعلق  مایہ ناز کتاب مزلة النسة في الإسلام  کا اردو ترجمہ ہے  ۔شیخ البانی ﷫ نے اس رسالہ میں سنت کی اہمیت اور اس کی تشریعی حیثیت کو کتاب وسنت کےدلائل کی روشنی میں واضح کیا ہے۔ جناب ع الولی  عبدالقوی﷾(مکتب دعوۃوتوعیۃالجالیات،سعودی عرب )نے اس رسالہ کی افادیت کے پیش نظر اسے  اردو  قالب میں ڈھالنے کے علاوہ اس رسالہ کی تلخیص بھی کی ہے تاکہ عام قارئین  بھی بآسانی مستفید ہوسکیں اور سنت کے تشریعی  مقام سے روشناس ہوسکیں۔ (م۔ا) 

عناوین

صفحہ نمبر

علامہ البانی ﷫ حیات وخدمات (مختصر جائزہ)

5

پیش لفظ از مترجم

13

قرآن کریم میں سنت کا کردار

31

قرآن کریم کو سمجھنے کے لیے سنت کی ضرورت اور اس بار ے میں چند مثالیں

34

سنت کو چھوڑ کر صرف قرآن کریم پر اکتفاء کرنےوالوں کی گمراہی

42

قرآن کریم کو سمجھنے کے لیے زبان دانی کا فی نہیں

46

ایک اہم تنبیہ

49

رائے سے متعلق معاذ بن جبل ﷜ کی روایت کاضعف اور اس میں قابل رد باتیں

51

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 54263
  • اس ہفتے کے قارئین 241339
  • اس ماہ کے قارئین 815386
  • کل قارئین110136824
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست