#6229

مصنف : ارشد بشیر مدنی

مشاہدات : 3936

حج وعمرہ قرآن وسنت کی روشنی میں ( جدید ایڈیشن )

  • صفحات: 71
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2485 (PKR)
(بدھ 11 نومبر 2020ء) ناشر : نا معلوم

حج وعمرہ ایک ایسی عبادت ہے جو روئے زمین پرسوائے مکہ مکرمہ خانہ کعبہ کے کہیں اورادا نہیں ہو سکتی۔یہ عبادت جس کے ادا کرنے کا ایک مخصوص طریقہ ہے، مخصوص جگہ پر مخصوص لباس میں ادا کی جاتی ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اورآرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر  زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتبِ حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبوی ہے کہ آپ  ﷺنےفرمایا "الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة "حج مبرور کا ثواب جنت کے  سوا کچھ نہیں ۔حج وعمرہ کے احکام    ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ حج و عمرہ قرآن وسنت کی روشنی میں‘‘ارشد بشیرمدنی  حفظہ اللہ کی مرتب شدہ ہے۔ فاضل مرتب نے اس کتاب میں  حج وعمرہ کے فضائل، اعمال،احکام ومسائل وغیرہ کو نہایت ہی عام فہم اور سلیس زبان میں، نقاط ، نمبرات، تصاویر اور سرخیوں کی شکل میں ترتیب دینے کی بہترین کاوش فرمائی ہے۔یہ کتاب اردو اور Roman English   میں حج  وعمرہ  کے ارکان ، واجبات،شرطیں،ممنوعات، جائزہ کام، فضائل، نصیحتیں،احکامات،مسائل او طریقہ پر مشتمل آسان کتاب ہے۔زائرین حرمین شریفین اس کتاب کو بطور گائیڈ اپنے ساتھ رکھ کر آسانی سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حج و عمرہ کی چیک لسٹ

2

حج و عمرہ کے ارکان واجبات ممنوعات اور جائز کام کی تفصیلات

4

عمرہ کا طریقہ

9

حج کا طریقہ

22

مدینہ طیبہ کا مبارک سفر

36

عمرہ وحج کا طریقہ رومن انگریزی میں

55

حج و عمرہ کی مکمل دعائیں

56

اللہ کے اسماء حسنٰی

60

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 94434
  • اس ہفتے کے قارئین 307189
  • اس ماہ کے قارئین 94434
  • کل قارئین113986434
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست