مولانا حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ (1945ء - 12 جولائی 2020ء) معروف پاکستانی مفسر، محقق، مفتی، شارح ،مصنف اور مدير شعبہ تحقيق و تصنيف دار السلام لاہور تھے۔حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ کہ جن کی پوری زندگی ہمہ جہت علمی کارناموں سے مزین ہے ، آپ نے تفسیر، حدیث، فقہ، زبان و ادب اور دفاع حق و رد باطل میں قابل ستائش خدمات پیش کی ہیں، یوں تو آپ کی شخصیت کا تعارف تفسیر احسن البیان اور خلافت و ملوکیت ، تاریخی و شرعی حیثیت سے زیادہ ہے، لیکن آپ نے ردّ باطل میں ناموس صحابہ کی حفاظت کرتے ہوئے مودودیت اور رفض و تشیع کو بے نقاب کیا ہے نیز انکار حدیث کے فتنے کی بیخ کنی کے لیے فتنہ غامدیت کی سرکوبی کی ہے۔ اسی طرح امین احسن اصلاحی کی تفسیر تدبر قرآن کا تنقیدی جائزہ لیا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ ارکان اسلام ، نکاح ، طلاق، عیدین ، قربانی وغیرہ فقہی مسائل نیز دعوت و تربیت کے موضوعات پر عوام و خواص کی رہنمائی فرمائی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ حیات و خدمات‘‘ ابو المیزان حفظہ اللہ کی مرتب شدہ ہے جو کہ حافظ صاحب رحمہ اللہ کی سیرت و سوانح ، خدمات اور کارناموں پر مشتمل کبار علماء، طلباء اور آپ کے محبین کے مقالات کا قیمتی مجموعہ ہے، یہ مقالات موصوف کی سیرت و سوانح کے علاوہ آپ کی ہمہ جہت علمی و تحقیقی اور دعوتی و اصلاحی خدمات پر مشتمل ہیں، یہ مجموعہ نہایت جامع ، خوبصورت اور دلنشیں ہے۔اس کتاب میں حافظ صلاح الدین یوسف کی قدآور شخصیت اور کمالات کا مکمل احاطہ کیا گیا ہے ۔(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
افتتاحیہ |
|
6 |
پیش لفظ |
|
15 |
عرض ناشر |
|
17 |
تقریظ |
|
24 |
عرض مرتب |
|
30 |
گرامی نامے |
|
35 |
حافظ صاحب کا علمی مقام |
|
37 |
حافظ صاحب کے سوانحی حالات |
|
138 |
حافظ صاحب بحیثیت مفسر |
|
156 |
حافظ صاحب بحیثیت محقق |
|
230 |
حافظ صاحب بحیثیت قلم کار |
|
313 |
حافظ صاحب بحیثیت مصنف |
|
330 |
حافظ صاحب بحیثیت مدیر |
|
446 |