#6890

مصنف : دار السلام ریسرچ سنٹر

مشاہدات : 4084

دار السلام ایجوکیشنل سسٹم سلیبس ناظرۃ القرآن

  • صفحات: 32
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1280 (PKR)
(اتوار 08 جنوری 2023ء) ناشر : دار السلام، لاہور

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی  ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ قراء کرام کا تجربہ گواہ ہے کہ اگر بچپن میں ہی تلفظ کے ساتھ قاعدہ پڑھا دیا جائے تو بڑی عمر میں تلفظ کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہے۔انہی مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے۔کئی شیوخ القراء   کرام نے   قرآنی قاعدے مرتب کیے ہیں ۔جن میں  شیخ  القرآء  قاری ادریس عاصم ، شیخ القراء قاری ابراہیم میر محمدی ، قاری عبد الرحمٰن ، قاری محمد شریف  وغیرہ کے  مرتب کردہ تجویدی قاعدہ  قابل ذکر  ہیں ۔ زیر نظرکتابچہ بعنوان ’’ دار السلام ایجوکیشنل سسٹم (ناظرۃ  القرآن)‘‘  دار السلام ایجوکیشنل  سسٹم کا مرتب شدہ ہے  یہ ناظرۃ القرآن  کتابچہ 16سمسٹرز پر مشتمل ہے اور سمسٹر کی مدت آٹھ ہفتے یعنی   2ماہ  ہے۔ ہر سمسٹر میں ناظرہ قرآن کے علاوہ   ادعیہ مسنونہ ،ہدیۃ الاطفال، احادیث  ،تجوید،سیرت النبی ﷺکے عنوانات سوال وجواب کی صورت شامل کیے گئے جبکہ ہر سمسٹر میں   آٹھواں ہفتہ  تربیتی سرگرمیوں اور دھرائی سے متعلق کے  ہےاس نصاب کے مطابق پڑھانے سے   بچوں کو  مکمل ناظرہ  قرآن پڑھنے  کے ساتھ ساتھ  دین کی بنیادی تعلیمات سے آگاہی بھی   ہوسکتی ہے۔(م۔ ا)

فہرست موجود نہیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 83625
  • اس ہفتے کے قارئین 117453
  • اس ماہ کے قارئین 1734180
  • کل قارئین111055618
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست