#5937

مصنف : ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

مشاہدات : 12154

ازدواجی زندگی مسائل اور حل

  • صفحات: 85
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2125 (PKR)
(جمعہ 15 نومبر 2019ء) ناشر : دار الفکر الاسلامی، لاہور

بلاشبہ ہماری سوسائٹی میں اس وقت خاندان کا ادارہ بری طرح سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ سال بھر میں اتنی شادیاں نہیں ہوتیں کہ جتنی طلاقیں یا علیحدگیاں ہو جاتی ہیں ۔ شوہر کو بیوی سے شکایات ہیں اور بیوی کو شوہر سے۔ شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی اس کے حقوق ادا نہیں کرتی تو بیوی کا کہنا ہے کہ شوہر اس کے حقو ق ادا نہیں کر رہا ۔ میاں بیوی دونوں ایک دوسرے کے بارے میں نفرت اور غصے کے جذبات سے بھرے ہوئے ہیں اور انہی کیفیات کے ساتھ یا تو علیحدہ ہو جاتے ہیں یا پھر کڑھ کڑھ کر اور سڑ سڑ کر زندگی کے دن گزارتے رہتے ہیں۔ ایسے میں نہ صرف وہ خود نفسیاتی مریض بن جاتے ہے بلکہ روز روز کے لڑائی جھگڑے دیکھ کر اولاد میں بھی ایبنارمل ایٹی چیوڈ پروان چڑھنا شروع ہوجاتا ہے۔ تو یہ وقت کی ایک اہم ترین ضرورت ہے کہ مذہب اور نفسیات کی روشنی میں میاں بیوی کے مسائل اور ان کے حل کو ڈسکس کیا جائے۔ اور اس بارےبڑے بڑے شہروں میں ایونٹ کمپلیکسز یا شادی ہالز میں ایک روزہ میریٹل لائف ورکشاپس کروائی جائیں کہ جن میں بکھرے ہوئے خاندانوں (broken families) یا وہ جو ٹوٹنے کے قریب پہنچ چکے ہیں، کے ایشوز کو ایڈریس کیا جائے اور مذہب اور سائیکالوجی کی روشنی میں ان کی رہنمائی کی جائے۔ بہرحال یہ کام تو کسی ادارے کے کرنے کا ہے لیکن جو میں کر سکتا تھا، وہ یہ کہ اس بارے کئی ایک فیملیز کی کاؤنسلنگ کا موقع ملا اور اس کے نتیجے میں “ ازدواجی زندگی: مسائل اور حل” کے عنوان سے ایک مختصر تحریر مرتب کر دی ہے کہ جس سے میاں بیوی کو اپنے مسائل سمجھنے اور انہیں حل کرنے میں بہت مدد ملے گی۔  اور کتاب جلد ختم کرنے کی بجائے لفظوں پر غور کر کر کے مطالعہ کریں کہ بعض مقامات پر بات گہری ہے، اس سے باہمی مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ یہ کتابچہ دراصل میری ان تحریروں کا مجموعہ ہے جو ازدواجی زندگی کے مسائل اور حل کے حوالے سے میری دو کتابوں صالح اور مصلح اور مکالمہ میں شائع ہو چکی ہیں۔ ان تحریروں کی اہمیت کے پیش نظر انہیں اب علیحدہ کتابچے کی صورت میں پبلش کیا جا رہا ہے۔ ہر شادی شدہ کو اور جس کی شادی قریب ہے، اس کتابچے کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے، بہت فائدہ ہو گا،ان شاء اللہ۔ [ڈاکٹر حافظ محمد زبیر]

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

1

بیوی اور شوہر

2

قطع تعلقی اور ناراضگی

2

محبت اور دعا

2

بیوی کی دینداری

2

باپ اور اولاد

2

حجاب اور زینت

3

ٹائٹس کا فتنہ

3

جذبات کی زبان

3

ازدواجی زندگی اور سمجھنے کی چند باتیں

6

عورت : لوئر، مڈل اور ہائر کلاس میں

12

میاں بیوی کے اختلافات

13

میاں بیوی کے حقوق

20

طلاق اور خلع کی وجوہات : جنس اور عشق

23

میاں بیوی کا تعلق

26

میاں بیوی کی کاؤنسلنگ

27

بیوی ؍ شوہر پر بلاوجہ  کی ٹینشن نہ نکالیں

28

بیوی کے ساتھ زبردستی کرنا

30

بیوی اور جنسی تشدد

33

میاں بیوی میں اور ل سیکس

34

ساس، سسر کی خدمت کرنا

37

کیا ساس ،سسر کی خدمت واجب ہے ؟

39

دوسر شادی: خیال یا وسوسہ

41

محبت اور شادی

42

شادی کے مسئلہ میں لڑکی اوروالدین کا اختلاف

45

ستر و حجاب اور پردے کےاحکامات میں غلو اوراس کےاثرات

46

شادی کی مناسب عمر کیا ہے ؟

50

کنواروں اورکنواریوں کی خدمت میں

51

شادی کس سے کریں ؟

53

دین دار لڑکے شادی کی خواہش کرنےوالی لڑکیوں کی خدمت میں

54

کورٹ میرج کے بارےمیں ایک غلط فہمی

56

میڈم،مجھے لڑکے پسند ہین!

57

یونیورسٹی کلچر اور لڑکے لڑکیوں کی پاکیزہ دوستیاں

61

محبت نیوز: کیمرہ ویمن، شرم وحیا کے ساتھ ، عفیفہ شمسی

64

منہ بولی بہن

69

غیر محرم عورت سے مصافحہ کرنا

71

مسجد اور کلچر

72

خوش رہنا سیکھیں!

73

استخارہ

75

خلاصہ کلام

77

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 90774
  • اس ہفتے کے قارئین 303529
  • اس ماہ کے قارئین 90774
  • کل قارئین113982774
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست