#5847.04

مصنف : جمیل احمد سکروڈوی

مشاہدات : 20721

اشرف الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد پنجم

  • صفحات: 329
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8225 (PKR)
(پیر 05 اگست 2019ء) ناشر : دارالاشاعت اردوبازارکراچی

الہدایہ امام ابوالحسن علی بن ابی بکرمرغینانی(593ھ) کی مشہور ترین تصنیف ہے جو کہ  بدایۃ المبتدی کی شرح ہے ۔ فقہ حنفی میں یہ سب سے اہم کتاب ہےصاحب الہدایہ نے فقہ میں متن کی کتاب لکھی ہے اس میں  قدوروی سے  بھی مسائل اخذ کیے ہیں  یہاں ‎‎‎‎قدوری سے مسئلے نہ مل سکے وہاں امام محمد کی کتاب جامع صغیر سے مسئلے لیے اور دونوں کو ملا کر کتاب بدایة المبتدی تصنیف کی۔پھر کفایۃ المنتہی کے نام سے اسی( 80 )جلدوں میں اس کی شرح لکھی ۔شرح سے فراغت کے قریب پہنچے تو محسوس ہوا کہ کتاب اتنی لمبی ہو گئی ہے کہ اس کو کوئی نہیں پڑھے گا۔ اور کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگ اصل کتاب بدایة المبتدی ، ہی کو نہ چھوڑ دیں اس لیے بدایة المبتدی کی دوسری شرح مختصر لکھی جس کا نام ’ھدایہ‘ رکھا۔فقہ حنفی کی یہ معروف اور اہم کتاب ہونے کےپیش نظر   علماء احناف نے اس کی دسیوں شروحات لکھی ہیں ۔یہ کتاب برصغیر  وپاک وہند  کے اکثر جامعات ومدارس میں شامل نصاب ہے حتی کہ وفاق المدارس سلفیہ مرحلہ  العالیۃ کےنصاب میں بھی شامل ہے ۔اس لیے اکثر طلباء واساتذہ کو ضرورت رہتی ہے یہ کتاب مدارس احناف میں تو عموماً دستیاب ہوتی ہے  لیکن  مدارس سلفیہ  کی لائبریریوں میں   کم ہی پائی جاتی ہے  اگر ہے توالہدایۃ    مع حاشیہ   وشروح کے پرانے درسی سائز کے نسخہ جات موجود ہوتے ہیں  جن سے استفادہ کرنا ہی مشکل ہوتا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’اشرف الہدایۃ شرح اردو ہدایۃ‘‘ مولانا جمیل  سکروڈھوی کی تصنیف ہے اور ہدایۃ کی مفصل اردو شرح ہے جوکہ  16ضخیم  مجلدات پر مشتمل ہے  اور  یہ مزید اضافۂ عنوانات وتصحیح نظرثانی شدہ جدہ جدید ایڈیشن  ہے۔محض اس لیے کتاب کو کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا جارہا ہے  کہ  طلباء واساتذہ اور اسکالرز حضرات بوقت ضرورت  اس سے مستفید ہوسکیں ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

باب طلاق المریض

17

مرض الموت میں طلاق بائن دینے کا حکم

17

عورت کے کہنے پر تین طلاقیں دیں یا اختاری کہااور عورت نے اخترت نفسی کہا یا عورت سے خلع کر دیا پھر شوہر مر گیا اور عورت کے عدت میں ہے عورت کو میراث ملے گی  یا نہیں

19

شوہر نے عورت کو مرض موت مین کہا کہ میں نے تجھے حالت صحت میں تین  طلاقیں دیں اور تیری عدت گذر چکی عورت نے تصدیق کی پھر عورت کے لیے دین کا اقرار کیا یا وصیت کی عورت کو کیا چیز ملے گی اقوال فقہاء

20

وہ شخص جو قلعہ میں محصور ہو یا صف قتال میں ہو اور عورت کو تین طلاقیں دیں عورت وارث نہیں ہوگی اور اگر وہ شخص کسی مرد سے مقابلہ کے لیے نکلا یا پیش کیا تا کہ قصاص یا رجم میں قتل کیا جائے پس وہ اسی وجہ مرایا قتل کیا گیا توعورت وارث ہو گی

23

حالت مرض میں تین طلاقیں دیں پھر تندرست ہو گیا پھر مرگیا عورت وارث نہیں ہو گی امام زفر کانقطہ نظر

29

مرض الموت میں عورت کو طلاق دی عورت (العیاذ باللہ ) مرتد ہوگئی پھر مسلمان ہو گئی پھر شوہر اس مرض میں فوت ہو گیا اور یہ عدت میں تھی وارث نہیں ہو گی اور اگر مرتد نہیں ہوئی بلکہ شوہر کے بیٹے کو اپنے جماع کی قدرت دے دی وارث ہو گی وجہ فرق

30

حالت صحت میں عورت پر تہمت زنا لگائی اور حالت مرض الموت میں لعان کیا عورت وارث ہو گی امام محمد کا نقطہ نظر

31

تندرستی کی حالت میں اپنی بیوی سے ایلاء کیا پھر ایلاء کی وجہ سے عورت بائنہ ہو گی اور مرد مریض ہے عورت وارث نہیں ہو گی اور اگر ایلاء مرض موت میں ہے تو وارث ہو گی

31

ہر وہ طلاق جس میں شوہر کو رجوع کا اختیار ہے ان تمام صورتوں میں عورت وارث ہو گی

32

باب الرجعۃ

33

مرد نے بیوی کو ایک طلاق یا دو طلاقیں رجعی دیں شوہر عورت میں رجوع کر سکتا ہے عورت رضا مند ہو یا نہ ہو

33

رجوع قولی اور فعلی

34

رجوع پر دو گواہ بنانا مستحب ہے اور بغیر گواہوں کے بھی رجوع درست ہے اقوال فقہاء

38

عورت کی عدت گذر گئی شوہر نے کہا میں نے عدت میں رجوع کیا تھا عورت نے تصدیق کر دی رجوع درست ہے اور  اگر عورت نے تکذیب کر دی عورت کا قول معتبر مانا جائے گا

39

مرد نے کہا مین رجوع کر چکا عورت کہتی ہے میری عدت گذر چکی تھی رجوع معتبر ہے یا نہیں اقوال فقہاء

40

باندی کے شوہر نے اس کی عدت گذرنے کے بعد کہا میں رجوع کر چکا تھا مولی نے شوہر کی تصدیق کر دی باندی تکذیب کرتی ہے قول کس کا معتبر ہو گا اقوال فقہاء

41

رجوع کا حق کون سے حیض کے بعد ختم تصور کیا جائے گا

43

عورت نے غسل کر لیا اور بدن کے کسی عضو پر پانی پہنچانابھول گئی اگر عضو کا مل یا ایک عضو سے زیادہ پر پانی نہیں پہنچا رجوع کا حق منقطع نہیں ہو گا اور اگر ایک  عضو سے کم ہے منقطع ہو جائے گا

46

حاملہ بیوی کو طلاق دی یا اس نے اس مرد بچہ جنا اور شوہر نے کہا میں نے اس سے جماع نہیں کیا شوہر کے لیے رجوع کا حق ہے

48

عورت کے ساتھ خلوت کی اور دروازہ بند کر لیا اور پردہ لٹکا دیا اور کہا لم اجامعہا پھر طلاق دی دی رجوع کا اختیار نہیں ہے

49

عورت کو کہا اذ الدت فانت طالق عورت نے بچہ جنا پھر دوسرا بچہ لائی تو یہ ولادت ثانیہ رجوع

51

مرد نے کہا کلما ولدت ولد افانت طالق عورت نے تین بچے جنے پہلا بچہ طلاق ہے اور دوسرا اور تیسرا بچہ رجعت ہے

51

مطلعہ رجعیہ کے لیے زیب وزنیت کا حکم

52

طلاق رجعی وطی کو حرام نہیں کرتی امام شافعی کا نقطہ نظر

54

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1661
  • اس ہفتے کے قارئین 50673
  • اس ماہ کے قارئین 2122590
  • کل قارئین113729918
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست