#6271

مصنف : رفعت سالار فیضی

مشاہدات : 7484

الفہیم حیات رسول صلی اللہ علیہ وسلم کوئز

  • صفحات: 168
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5880 (PKR)
(پیر 28 دسمبر 2020ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی

آج مطالعہ کی میز پر الفہیم حیات رسول کوئز نامی کتاب ہے ۔جس کے مولف شیخ رفعت سالار فیضی ہیں۔ حیات رسول صلی اللہ علیہ و سلم اور سیرت کوئز پر یوں تو مارکیٹ میں بے شمار کتابیں موجود ہیں ۔ کتابوں کی اس بھیڑ میں مذکورہ کتاب کی اپنی الگ انفرادیت ہے ایک ہزار سے زائد سوالوں اور ان کےجوابات پر مشتمل اس کتاب کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ تمام جوابات سیرت کی مستند ترین کتابوں سے با حوالہ درج کئے گئے ہیں۔ بعض جوابات پر اختلاف رائے کی گنجائش ہے۔ لیکن مجموعی طور پر یہ کتاب بے حد مفید ہے ، مدارس کے طلبا و طالبات و عام حضرات بھی اس سے پوری طرح مستفیض ہو سکتے ہیں۔ کوئز کمپٹیشن اور ٹک مارک امتحانات کے لئے یہ کتاب ایک عظیم تحفہ ہے۔ مولف کے استاذ محترم اور ہندوستان کے ایک بڑے اہل حدیث عالم شیخ محفوظ الرحمن فیضی حفظہ اللہ کے مراجعہ نے کتاب کو سند اعتبار بخشا ہے۔ صفحات کی مجموعی تعداد ١٦٨ ہے۔ مولف حفظہ اللہ ہماری طرف سے شکریہ کے مستحق ہیں اور مکتبہ الفہیم کوبھی ہم دعاوں میں یاد رکھتے ہیں۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تفریظ

3

عرض مرتب

5

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52364
  • اس ہفتے کے قارئین 239440
  • اس ماہ کے قارئین 813487
  • کل قارئین110134925
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست