#5588

مصنف : ابن عبدالشکور

مشاہدات : 21394

آئینہ سیرت حضرت انس بن مالک ؓ عنہ

  • صفحات: 509
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12725 (PKR)
(جمعہ 14 ستمبر 2018ء) ناشر : مکتبہ خلیل غزنی سٹریٹ لاہور

خادم  رسول ﷺ  سیدنا انس بن مالک ﷜ قبیلہ نجار سے تھےجو انصار مدینہ کا معزز ترین خاندان تھا،ان کنیت ابو حمزہ تھی سیدنا  انس ﷜ کی والدہ ماجدہ کا نام ام سلیم سہلہ بنت لمحان انصاریہ ہے جوکہ رشتہ میں وہ آنحضرتﷺ کی خالہ تھیں۔ سیدنا انس  ﷜ہجرت نبویﷺ سے دس سال پیشتر یثرب میں پیدا ہوئے 8،9 سال کی عمر تھی کہ ان کی والدہ   نے اسلام قبول کرلیا، ان کے والد بیوی سے ناراض ہوکر شام چلے گئے اور وہیں انتقال کیا،ماں نے دوسرا نکاح ابو طلحہ انصاری سے کرلیا جن کا شمار قبیلۂ خزرج کے امیر اشخاص میں تھا اوراپنے ساتھ انس کو ابو طلحہ کے گھر لے گئیں، انس نے انہی کے گھر میں پرورش پائی۔ہجرت کے کچھ عرصے بعد ان کی والدہ نے انہیں بطور خادم نبی  کریم  کے سپرد کردیا۔ اس وقت ان کی عمر دس برس کی تھی۔ سیدنا  انس ﷜ زندگی بھر نبی کریم ﷺ  کے خادم رہے۔آپﷺ کی وفات تک اپنے فرض کو نہایت خوبی سے انجام دیا ،سفر وحضر اورخلوت وجلوت کی ان کے لیے کوئی تخصیص نہ تھی۔نزول حجاب سے پہلے وہ آنحضرتﷺ کے گھر میں آزادی کے ساتھ آتے جاتے تھے۔وہ کم وبیش دس برس حامل نبوتﷺ کی خدمت کرتے رہے اورہمیشہ اس شرف پر ان کو ناز رہا۔ سیدنا انس﷜  تقریباً تمام غزوات  میں شریک ہوئے۔غزوہ بدر میں کم سن ہونے کے باوجود شریک تھے۔ غزوہ خیبر میں انس،ابوطلحہ کے ساتھ اونٹ پر سوار تھے اورآنحضرت ﷺ سے اس قدر قریب تھے کہ ان کا قدم آنحضرتﷺ کے قدم سے مس کررہا تھا،8ھ میں مکہ اور طائف میں معرکوں کا بازار گرم ہوا اور 10ھ میں آنحضرتﷺنے حجۃ الوداع یعنی آخری حج کیا، ان سب واقعات میں انس نے شرکت کی ۔ خلیفہ اول حضرت ابوبکرصدیق﷜ نے سیدنا  انس ﷜کو بحرین میں صدقات کا افسر بنا کر بھیجا۔  خلیفہ دوم امیر المومنین سیدنا عمرفاروق ﷜نے اپنے عہد خلافت میں انہیں تعلیم فقہ کے لیے ایک جماعت کے ساتھ بصرہ روانہ کیا، اس جماعت میں تقریباً دس اشخاص تھے،سیدنا  انس ﷜ نے مستقل بصرہ میں سکونت اختیار کی اورزندگی کا بقیہ حصہ یہیں بسر کیا۔ آنحضرت ﷺ کی خدمت میں رہنے کی وجہ سے آپ سے بہت سی احادیث مروی ہیں۔ امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں زیادہ تر انہیں سے احادیث روایت کی ہیں۔ سید نا انس ﷜ سے  2286 احادیث منقول ہیں  جو مختلف کتب احادیث میں موجود ہیں ۔سیدنا انس بن مالک ﷜ نے سو برس سے زیادہ عمر پائی، بصرہ کے قریب ہی ایک مقام پر93ھ میں آپ کا انتقال ہوا، بصرہ میں آخری صحابی کی وفات آپ کی ہوئی۔عربی زبان میں  توصحابہ کرام ﷢ کے حالات واقعات  کے متعلق کئی کتب  موجود  جن ابن حجر عسقلانی ﷫  کی  کتاب ’’ الاصابہ فی تمیز الصحابہ ‘‘ قابل ذکر ہے ۔ اور اسی طرح  اردو زبا اسی نوعیت کی  کتاب  سیر الصحابہ بھی ۔ صحابہ کرام ﷢ کےایمان  افروز  تذکرے سوانح حیا ت کے  حوالے  سے  ائمہ محدثین او راہل علم   نے   کئی  کتب تصنیف کی  ہیں عربی زبان  میں  الاصابہ اور اسد الغابہ وغیرہ  قابل ذکر ہیں  ۔اور اسی طرح اردو زبان میں  کئی مو جو د کتب موحود ہیں ۔ اردو کتب میں  سے ایک کتاب ’’سیر الصحابۃ‘‘ ہے یہ کتاب 15 حصوں میں  نو مجلدات پر مشتمل۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ آئینہ سیرت  حضرت انس بن مالک ﷜‘‘ ابن عبد الشکور  کی کاوش ہے ۔مصنف نےا س کتاب میں  سیدنا انس بن مالک کی سیرت  ،ان کے عزیر واقاب  کا ذکر کرنے کے علاوہ   سیرت النبی ﷺ  کو اس میں شامل کیا ہے  اور نبی کریم ﷺ کے کئی صحابہ کرام ﷜ کا  بھی اس میں  تذکرہ موجود ہے اور حضرت انس بن مالک سے مروی رویات کو  موضوعات وعناوین  کے  تحت  اس کتاب میں درج کردیا ہے۔  (م۔ا) 

عناوین

صفحہ نمبر

بزرگان دین کی دعائیں

3

ہم سب غلام ہیں

4

انسان کامل

5

مبارک دفرخندہ نام

7

نبی(ﷺ)

8

رسول(ﷺ)

8

النبی توب(ﷺ)

8

النبی رحمتﷺ

8

خاتم النبیین (ﷺ)

9

نور،روشن چراغ،صاحب

9

خلق عظیم

9

خدا کابندہ

9

صاحب معجزات

10

اسےپانچ چیزیں دی گئیں

10

اشرف الانبیاء

10

اسےزمین کےخزانوں کی کنجیاں دی گئیں

11

اس کاکہنا ہے

11

اس کاکہناہے

12

صاحب کوثر

13

حوض کوثر

13

نہر کوثر

13

وسیلہ

13

نیک انسان

15

نیک اورصالح انسان

16

مہاجرین

16

انصار

17

دینی بھائی

17

آقاؐ کی محبت

18

غلامان محمدؐ

19

ام سلیم بنت ملحان

20

مالک بن نضر

23

ہماری راہیں جداہیں

24

حیرت انگیز انقلاب

25

ابوطلحہ انصاری

27

اسلام ابی طلحہ

28

حضرت انس بن مالکؓ

29

مبارک قابلہ

29

مبارکہ فیصلہ

30

ورودمسعود

31

روشن دین

33

یانبی اللہ

33

میں نےایسا منظر کبھی نہیں دیکھا

35

خدا کےگھرکی تعمیر

36

حضرت انس بن مالک ﷜

38

آقا ﷺ کی خدمت میں

38

یارسول اللہ!انس بن مالکؓ

39

حضورؐ کاخادم حاضر ہے

39

اس کےلیے دعا فرمائیے

39

اےبقلہ

39

اےدوکانوں والے

39

اےمیرے بیٹے

40

میں نےسیدعالم ﷺ کی دس سال خدمت کی ہے

40

خادم سےحسن سلوک

41

خادم سےحسن سلوک

41

خادم سےحسن سلوک

41

خادم سےحسن سلوک

41

خادم سےحسن سلوک

41

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42012
  • اس ہفتے کے قارئین 229088
  • اس ماہ کے قارئین 803135
  • کل قارئین110124573
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست