#6888

مصنف : ڈاکٹر محمد صارم

مشاہدات : 6236

آسان وعام فہم وضو ،غسل ،تیمم اور غسل میت کا عملی طریقہ

  • صفحات: 17
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 680 (PKR)
(جمعہ 06 جنوری 2023ء) ناشر : نا معلوم

اسلامی نظامِ حیات میں طہارت وپاکیزگی کے عنصر کوجس شدو مد سے اُجاگر کر نے کی کوشش کی گئی ہے اس  طرح سے کسی اور مذہب میں  نہیں کی گئی ۔پلیدگی ،گندگی ا ور نجاست سے حاصل کی جانے والی ایسی صفائی وستھرائی جو شرعی اصولوں کے مطابق ہو، اسے طہارت کہتے ہیں۔ دینِ اسلام ایک پاکیزہ دین ہے اور اسلام نے اپنے ماننے والوں کو بھی طہارت اور پاکیزگی اختیار کرنے کو کہا ہے۔ ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے بدن، کپڑے اور مکان کو نجاست سے پاک رکھے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو سب سے پہلے اسی بات کا حکم دیا تھا۔نماز ایک عظیم فریضہ ہےجس کی صحت کے لیے پاکی شرط ہے چنانچہ حدث اصغر کی صورت میں وضو اور حدث اکبرکی صورت میں غسل واجب ہے اور پانی کی عدم موجو گی ،اس کے استعمال سے عاجزی کی صورت میں تیمّم مشروع ہے  نیز جگہ اور کپڑے کی پاکی بھی ضروری ہے ۔ زیر نظر کتابچہ میں ڈاکٹر محمد عمران صارم  بن سیف اللہ صاحب نے  وضو،تیمم، غسل کے احکام کو آسان فہم انداز میں  بیان کیا  ہے  اور آخر میں غسل میت کا عملی طریقہ بھی ذکر کیا ہے۔تاکہ عام  مسلمان قرآن وحدیث کے مطابق وضو،تمیم اور غسل کو جان سکے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی  تحقیقی وتصنیفی  کا وشوں کو کو قبول فرمائے اور لوگوں کے لیےنفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

چند گزارشات

1

وضو کا طریقہ

2

تیمم کا  طریقہ

7

غسل کا طریقہ

8

غسل میت کا عملی طریقہ

12

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 90421
  • اس ہفتے کے قارئین 303176
  • اس ماہ کے قارئین 90421
  • کل قارئین113982421
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست