ڈاکٹر محمد صارم

  • نام : ڈاکٹر محمد صارم

کل کتب 4

  • 1 #6349

    مصنف : ڈاکٹر محمد صارم

    مشاہدات : 10434

    سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ( محمد صارم )

    (ہفتہ 01 مئی 2021ء) ناشر : مسلم ریسرچ سنٹر
    #6349 Book صفحات: 194

    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ  کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے  ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیرنظرکتاب’’آسان اورعام فہم سیرت النبیﷺ‘‘محترم محمد صارم صاحب کی کاوش ہے ۔فاضل مصنف نےاس  کتاب میں بچوں کی ذہی سطح کو  مد نظر رکھتے ہوئے سیرت النبی کا دلنشیں تذکرہ کیا...

  • 2 #6350

    مصنف : ڈاکٹر محمد صارم

    مشاہدات : 8182

    آؤ اللہ سے باتیں کریں

    (اتوار 02 مئی 2021ء) ناشر : محمدی پبلشرز گوجرانوالہ
    #6350 Book صفحات: 50

    دعا ایک  ایسی عبادت  ہے جو انسا ن ہر لمحہ  کرسکتا ہے  اور  اپنے خالق  ومالق  اللہ  رب العزت سے اپنی  حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ  یاد رہے    انسان کی دعا اسے  تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی  ملحوظ رکھے۔ نبی کریم ﷺ نے  ہمیں سونے جاگنے،کھانے پینے،لباس پہننے،مسجد اور گھر میں داخل ہونے اور باہر جانے بیت  الخلاء میں داخل ہونے اور باہرآنے، الغرض ہرکام کرتے وقت کی دعائیں اور آداب بیان فرمائیں  ہیں ۔بہت سارے  اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی  کئی کتب تالیف کی ہیں۔ زیر نظر رسالہ ’’ آؤ اللہ سے باتیں کریں(دعائیں)‘‘ محترم جناب ڈاکٹر صارم  بن سیف اللہ کی کاوش ہے یہ کتابچہ اگرچہ مختصر ہے مگرمستند دعاؤں پ مشتمل ازحدمفید ہےقارئین آسانی سے ان دعاؤں کو یادکر کےان کی برکات اور فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فاضل مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع  بخش بنائے...

  • 3 #6843

    مصنف : ڈاکٹر محمد صارم

    مشاہدات : 8788

    آسان و عام فہم عمرہ کا طریقہ

    (پیر 14 نومبر 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6843 Book صفحات: 12

    حج وعمرہ ایک ایسی عبادت ہے جو روئے زمین پرسوائے مکہ مکرمہ خانہ کعبہ کے کہیں اورادا نہیں ہو سکتی۔یہ عبادت جس کے ادا کرنے کا ایک مخصوص طریقہ ہے، مخصوص جگہ پر مخصوص لباس میں ادا کی جاتی ہے۔ عمرہ کو حج اصغر بھی کہتے ہیں۔حج مخصوص دنوں میں ادا کیا جا تا ہے لیکن عمرہ پورے سال میں کسی بھی وقت اداکیا جا سکتا ہے۔صرف عمرے  کی ادائیگی  اکثر علماءکےنزیک فرض یا واجب نہیں تاہم مستحب  ہےمگر جب اس کا احرام باندھ  لیا جائے توحج کی طرح اس کو پورا کرنا فرض ہوتا ہے ۔فرمان نبوی ﷺ کےمطابق ایک عمرہ دوسرے عمرہ کےدرمیانی گناہوں کاکفارہ ہےاور نبی کریم ﷺ نےفرمایا :’’رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنےکے برابر ہے‘‘۔حج وعمرہ کے احکام    ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب طبع ہوچکی  ہیں۔ زیر نظر کتابچہ  بعنوان ’’آسان وعام فہم عمرہ کا طریقہ‘‘محترم ڈاکٹر محمد صارم حفظہ اللہ کی مرتب شدہ ہے  ڈاکٹر صاحب  نے اس کتابچہ میں  انتہائی مختصر او...

  • 4 #6888

    مصنف : ڈاکٹر محمد صارم

    مشاہدات : 6234

    آسان وعام فہم وضو ،غسل ،تیمم اور غسل میت کا عملی طریقہ

    (جمعہ 06 جنوری 2023ء) ناشر : نا معلوم
    #6888 Book صفحات: 17

    اسلامی نظامِ حیات میں طہارت وپاکیزگی کے عنصر کوجس شدو مد سے اُجاگر کر نے کی کوشش کی گئی ہے اس  طرح سے کسی اور مذہب میں  نہیں کی گئی ۔پلیدگی ،گندگی ا ور نجاست سے حاصل کی جانے والی ایسی صفائی وستھرائی جو شرعی اصولوں کے مطابق ہو، اسے طہارت کہتے ہیں۔ دینِ اسلام ایک پاکیزہ دین ہے اور اسلام نے اپنے ماننے والوں کو بھی طہارت اور پاکیزگی اختیار کرنے کو کہا ہے۔ ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے بدن، کپڑے اور مکان کو نجاست سے پاک رکھے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو سب سے پہلے اسی بات کا حکم دیا تھا۔نماز ایک عظیم فریضہ ہےجس کی صحت کے لیے پاکی شرط ہے چنانچہ حدث اصغر کی صورت میں وضو اور حدث اکبرکی صورت میں غسل واجب ہے اور پانی کی عدم موجو گی ،اس کے استعمال سے عاجزی کی صورت میں تیمّم مشروع ہے  نیز جگہ اور کپڑے کی پاکی بھی ضروری ہے ۔ زیر نظر کتابچہ میں ڈاکٹر محمد عمران صارم  بن سیف اللہ صاحب نے  وضو،تیمم، غسل کے احکام کو آسان فہم انداز میں  بیان کیا  ہے  اور آخر میں غسل میت کا عملی طریقہ بھی ذکر کیا ہے۔تاکہ عام...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 86299
  • اس ہفتے کے قارئین 299054
  • اس ماہ کے قارئین 86299
  • کل قارئین113978299
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست