#3838

مصنف : شفیق الرحمٰن الدراوی

مشاہدات : 6979

تحفۂ وقت

  • صفحات: 350
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14000 (PKR)
(پیر 09 مئی 2016ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی

وقت اس کائنات میں انسان کی عزیز ترین اور نہایت بیش قیمت متاع ہے۔ جن لوگوں نے وقت کی قدر و قیمت کا ادراک کر کے اپنی زندگی میں اس کابہتر استعمال کیا و ہی لوگ کائنات کے سینے پر اپنا نقش چھوڑنے میں کامیاب ٹھہرے۔ در حقیقت انسان اس وقت تک ’’وقت‘‘ کے درست مصرف پر اپنی تو جہات کا ارتکاز نہیں کرسکتا جب تک اس کے سامنے اس کی زندگی کا کوئی متعین مقصد اور نصب العین نہ ہو۔جو انسان اپنی زندگی کو مقصدیت کے دائرے میں لے آیا ہو اور وہ اپنے اسی مقصد اور آدرش کے لیے ہی زندگی کے شب و روز بسرکرنا چاہتا ہو اس کی ساری توجہ اپنے مقصد پر لگ جاتی ہے۔ اِدھر اُدھر کے لا یعنی مسائل میں الجھ کر وہ اپنا وقت برباد نہیں کرتا۔ایک بندۂ مومن کے لیے وقت کسی نعمت کبریٰ سے کم نہیں۔ ایمان انسان کا ایک ایسا وصف ہے جوگزر ے ہوئے وقت کو اس کے لیے ختم یا محو نہیں ہونے دیتا لکہ اس کو ہمیشہ کےلیے امر بنا دیتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’تحفۂ وقت‘‘ محترم شفیق الرحمٰن الدراوی﷾ کی گراں قدر کاوش ہے۔ اس میں انہوں نے امت مسلمہ کے افراد کے لیے راہنمائی کے لیے قرآن وسنت کی روشنی میں ایسے اصول بیان کیے ہیں جن کی روشنی میں انسان وقت کی صحیح قدر سمجھ سکتا ہے اللہ تعالیٰ اور نبی مکرﷺ کی اطاعت میں رہتے ہوئے دین ودنیا کی کامیابی و کامرانی حاصل کرسکتا ہے۔ فاضل مصنف نے وقت کی قدر و قیمت کو خاص طور اسلامی نقطہ نظر سے اجاگر کرکے ایک سچے اور راست باز مومن کو تضیع اوقات کے نقصان سے آگاہ کیا ہے۔ اس کتاب میں ایک عام انسان کے لیے بھی اور امت مسلمہ کے علمبرداروں کے لیے بھی رہنمائی کا بیش قیمت لوازمہ مہیا کیاگیا ہے۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ۔۔۔پروفیسر ڈاکٹر محمد وسیم حفظہ اللہ (بہار، انڈیا)

15

مکتوب۔۔۔ مولانا عبد الہادی عبد الخالق مدنی حفظہ اللہ (سعودی عرب)

16

سچے مومن کا طرز حیات۔۔۔ (عبد الرؤف، مدیر مکتبۃ الکتاب)

17

حدیث۔۔۔ (محترم الشیخ شفیق الرحمٰن حفظہ اللہ)

21

کتاب کا خاکہ

27

پہلا باب: وقت کی قیمت

 

وقت اور لوگوں کی اقسام

30

چند ایک بنیادی محرکات

36

نالۂ دل

41

فصل اول:۔۔۔ وقت کی اہم خصوصیات

49

تیز رفتاری

49

تنگیٔ داماں

52

قیمتی سرمایہ

56

مناسب عمل

58

تغیر زمانہ

59

مقصد تخلیق انسانی

61

اداری نظام

61

اسلام میں وقت کی اہمیت

63

مومن کا مؤقف

64

فہرست نا مکمل

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1549
  • اس ہفتے کے قارئین 331616
  • اس ماہ کے قارئین 1131257
  • کل قارئین98196561

موضوعاتی فہرست