#2712

مصنف : منظور احسن عباسی

مشاہدات : 6763

جرم ارتداد اور اس کی اسلامی سزا

  • صفحات: 161
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4025 (PKR)
(ہفتہ 04 جولائی 2015ء) ناشر : اسلامی مشن سنت نگر لاہور

تمام حدود اللہ رب العزت کی طرف سے عائد کردہ ہیں جو اپنے بندوں پر ساری کائنات میں سب سے زیادہ مہربان ہے۔ان حدود کے نفاذ کا سب سے بڑا  مقصد اسلامی حکومت میں بسنے والے ہر فرد کی عزت وآبرو اور جان ومال کا تحفظ اور انسانیت کی تکریم ہے ۔پھر یہ کہ یہ حدود اندھا دھند نافذ نہیں کر دی جاتیں بلکہ ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے شریعت اسلامیہ  میں کئی شرائط،لوازم،حد درجہ احتیاط اور کڑا معیار شہادت مقرر ہے۔انہی حدود میں سے ایک حد ارتداد ہے۔نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ : «مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ»(بخاری:3017)"جو اپنا دین(اسلام) بدل لے اسے قتل کردو۔"اور تمام مسلمانوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ مرتد کی سزا قتل ہے۔لیکن دشمنان اسلام ہر وقت اسلام کی مقرر کردہ ان حدود پر شبہات واعتراضات کی بوچھاڑ جاری رکھتے ہیں اور عامۃ الناس کے قلوب واذہان میں اسلام کے خلاف شکوک پیدا کرتے رہتے ہیں۔انہی مخالفین اور اسلامی حدود سے ناآشنا لوگوں میں سے ایک  سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق قاضی جناب شیخ ایس اے رحمان ہیں ،جنہوں نے ملت اسلامیہ کے سواد اعظم سے اختلاف کرتے ہوئے یہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی کہ مرتد کو قتل کی سزا دینا یا کوئی اور تعزیر اس پر لاگو کرنا  نہ صرف نص قرآن بلکہ اصولا آزادی ضمیر کے بھی خلاف ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " جرم ارتداد اور اس کی اسلامی سزا "محترم منظور احسن عباسی صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے  موصوف قاضی صاحب کے اس غیر اسلامی خیال کی پرزور تردید کی ہے۔اور عقلی ونقلی دلائل سے اس خیال کی حقیقت کو واضح کر دیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

تعارف

 

ا

مقدمہ

 

ہ

تعارف و تمہید

 

1

تحقیق مسئلہ

 

1

کتاب سزائے مرتد اور اسلام کے حدود اربعہ

 

2

فقہاء و علمائے اسلام کی تحریف

 

4

قرآن کے دو تحریف کرنے والے

 

4

علامہ اقبال کی حوصلہ افزائی

 

5

اسلام سے معصومانہ برگستگی

 

9

مرتد حربی اور مرتد امن پسند

 

12

جرم ارتداد پیغمبر اسلام کے نزدیک

 

13

کیا قتل مرتد کا حکم اسلام کے خلاف ہے

 

15

اکراہ کا مفہوم

 

16

سزائے ارتداد کا موجب

 

18

کافر اصلی اور مرتد کے جرائم میں فرق

 

20

قرآن و حدیث میں تقابل

 

28

قتل مرتد کی احادیث

 

29

دو مرتد عورتوں کے قتل کا حکم

 

46

مرتد کا قتل حد شرعی ہے

 

50

قبیلہ عقل کے واجب القتل اشخاص

 

56

مجاع بن مراد کا واقعہ

 

63

قرآن و حدیث کا تصادم

 

66

عہد خلافت علی ؓ کے واقعات

 

79

فقہاء کے فیصلوں پر تبصرہ

 

82

مولف کتاب کی منطق

 

93

مولف کتاب کی کذب بیانی

 

102

ملک کی سلامتی کے لیے نظریہ مملکت سے ہم آہنگی ضروری ہے

 

107

مولف کتاب کی نئی تجویز

 

116

اقوام متحدہ اور قتل مرتد

 

118

ضمیمہ نافعہ ارتداد اسلام کا سب سے بڑا جرم ہے

 

123

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 75664
  • اس ہفتے کے قارئین 205952
  • اس ماہ کے قارئین 379056
  • کل قارئین109700494
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست