#3370

مصنف : ابو محمد امام الدین

مشاہدات : 3905

غیر مسلم مشاہیر عالم اور محاسن اسلام

  • صفحات: 192
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4800 (PKR)
(اتوار 21 فروری 2016ء) ناشر : اسلامی مشن سنت نگر لاہور

اسلام دین فطرت ہے،جو تمام انسانوں اور جنوں کے لئے نازل کیا ہے۔دین اسلام بلا تفریق سب کی ہدایت اور بھلائی کے لئے آیاہے،جس کی تعلیمات پر عمل کر کے رحمت الہی کا حصول ممکن ہوتا ہے۔اسلام  کے متعدد محاسن اور بے شمار فوائد ہیں۔یہ عقل وفکر کو مخاطب کرتا ہے اور اسے مزید جلا بخشتا ہے۔یہ صلاحیتوں کو منظم کر کے انسانیت کی خدمت پر آمادہ کرتا ہے۔وحی کی روشنی میں عقل با بصیرت ہو جاتی ہے اور صرف دنیوی مفادات کے حصول کی بجائے آخرت کی تیاری میں مگن ہو جاتی ہے۔یہ اسلام ہی ہے جو نہ صرف اپنے ماننے والوں کو بلکہ اپنے منکرین کو بھی بحیثیت ان کے لا محدود حقوق ومراعات دیتا ہے ،بلکہ وہ تو حیوانات کے حقوق کا بھی پاسدار ہے اور چرند وپرند اور موسم کا بھی محافظ ہے۔اسلام نے زندگی  مرد ،عورت ،غلام ،آزاد ،آقا ،غلام سمیت تمام کے حقوق وفرائض کا تفصیل سے تذکرہ کیاہے۔اسلام ہر انسان کی فلاح وبہبود اور کامیابی کی ضمانت دیتا ہے۔ہر انسان فطری اور طبعی طور پر کامیابی چاہتا ہے اور ناکامی سے دور بھاگتا ہے۔لیکن ایک عام انسان اس حقیقت سے ناواقف ہے کہ آخر اسے یہ کامیابی ملے گی کہاں سے۔ہر انسان اپنی عقل وفکر  کے گھوڑے دوڑا کر کامیابی تک پہنچنا چاہتا ہے۔کوئی مال میں کامیابی تلاش کر رہا ہے تو کوئی دکان مکان میں اور کوئی سلطنت اور حکومت ،لیکن تاریخ انسانیت گواہ ہے کہ ان میں سے کسی بھی چیز میں کامیابی نہیں ہے۔کامیابی صرف اور صرف اسلام کے مطابق زندگی گزارنے میں پنہاں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "غیر مسلم مشاہیر عالم اور  محاسن اسلام"محترم ابو محمد امام الدین صاحب بانی مکتبہ تحفظ ملت رام نگر بنارس انڈیا کی تصنیف ہےجس میں انہوں نے اسلام کے بارے میں دنیا کے مسلمہ غیر مسلم رہنماؤں، دانشوروں اور مؤرخوں کے تاثرات درج کر دئیے ہیں۔یہ کتاب کسی ایک کی بجائے متعدد لوگوں نے خیر خواہی کے جذبے سے مرتب کی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

اسلام کی اعتقادی عظمت کا اعتراف۔۔۔ولفریڈسمتھ امریکہ

7

مغرب کو کمیونزم سے نہیں اسلام سے خطرہ ہے۔۔۔اسگن چائلڈرز امریکہ

11

بنی نوع انسان پر اسلام کے گرانقدر احسانات۔۔۔ڈاکٹر نیول بیگٹ آئر لینڈ

13

اسلام عالم گر وحدت و اخوت کاعلمبردار۔۔۔پروفیسر آسٹن مور نیوزی لینڈ

17

اسلام عقل اور استدلال کا مذہب۔۔۔گارڈن چائلڈ مریکہ

22

اسلام نے انسان کو حقیقی آزادی سے روشناس کیا ۔۔۔ایم این رائے بھارت

28

اسلام ہمہ گیر انقلاب کا تعمیری پیغام ۔۔۔پروفیسر کارل بروک انگلینڈ

32

اسلام کی کامیابی اسکی اندونی طاقت کی مرہون منت ہے۔۔۔ایڈیٹر ماہانہ لائف امریکہ

37

اگر محمدؐ خدا کے رسول نہ تھے تو پھر کو ئی رسول نہیں آیا۔۔۔ایس پی سکاٹ امریکہ

40

اسلامی تعلیمات اورمسلمانو ں کی فتوحات۔۔پرفیسر فلپ کے ہٹی امریکہ

46

اسلام ایک تبلیغی مذہب۔۔۔سرتھامس آرنلڈ انگلینڈ

67

اسلام اپنے پیروؤں کو انسانیت کا اعلی نمونہ بنانا چاہتا ہے۔۔۔اسٹیلی لین پول انگلینڈ

105

اسلامی قانون اور نظام معاشرت۔۔۔ پروفیسر ڈیوڈڈی سانتی لان

112

اسلام اور حفظان صحت کے اصول۔۔۔جواکیم دی یولف جرمنی

120

علم طب پر مسلمانوں کے احسانات۔۔۔ڈاکٹر جیکب ایم ڈی فرانس

123

اسلام روشن حقائق کا مذہب۔۔۔پروفیسر مارس امریکہ

128

اسلام اور پیروان اسلام کا انقلابی کردار۔۔۔رام ھاری سنگھ دنکر بھارت

129

اسلام یہودیت کا عظیم محسن۔۔۔داود عمران مصر

137

اسلام کا امتیاز ۔۔۔سوامی  ودیکانند بھارت

142

اسلام نے غلامی کا انسداد کیا۔۔۔مسٹر باسورتھ اسمتھ

145

اسلام کا ارتقا تاریخ عالم کا اعجوبہ ۔۔۔ایم ،این رائے بھارت

149

ہندوستان پر آفتاب اسلام کی ضوریزی۔۔۔جے،سی ،چڑھی بھارت

155

افریقہ میں فروغ اسلام کے اسباب۔۔۔مہاتماگاندھی بھارت

169

تاریک  برا عظم میں روشنی  کس نے پھیلائی ۔۔۔آئزک  ٹیلر انگلینڈ

171

اسلام وحشیوں کو انسان انسان بناتا ہے۔۔۔جوزف ٹامس انگلینڈ

176

ہندوستانی تہذیب میں اسلام کا حصہ۔۔۔این سی مہتا انگلینڈ

181

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2971
  • اس ہفتے کے قارئین 242685
  • اس ماہ کے قارئین 1270850
  • کل قارئین96922694

موضوعاتی فہرست