#2489.03

مصنف : مفتی انتظام اللہ شہابی اکبر آبادی

مشاہدات : 4002

تاریخ ملت؛ خلافت ہسپانیہ جلد۔4

  • صفحات: 192
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8640 (PKR)
(ہفتہ 09 دسمبر 2017ء) ناشر : ندوۃ المصنفین، دہلی

تاریخ ایک ضروری اور مفید علم ہے اس سے ہم کو دنیا کی تمام نئی اور پرانی قوموں کےحالات معلوم ہوتے ہیں او رہم ان کی ترقی اورتنزلی کےاسباب سے واقف ہوجاتے ہیں ہم جان جاتے ہیں کہ کس طرح ایک قوم عزت کےآسمان کا ستارہ بن کر چکمی اور دوسری قوم ذلت کے میدان کی گرد بن کر منتشر ہوگئی۔اور مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ دنیا میں مذہب اسلام کی ابتداء انسان کی پیدائش کے ساتھ ہوئی ۔ دنیا میں جس قدر پیغمبر آئے ان سب نے اپنی امت کو اسلام ہی کاپیغام سنایا۔ دنیا کی اکثر قوموں کی تاریخ ، کہانیوں اور قصوں کی صورت میں ملتی ہے ۔ مگر اسلام کی تاریخ میں یہ بات نہیں ہے ۔ اور مسلمانوں نے شروع ہی سے اپنی تاریخ کو مستند طور پر لکھا ہے اور ہر بات کا حوالہ دےدیا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ دنیا کی تاریخ میں ’’ تاریخ اسلام‘‘ ایک خاص امتیاز رکھتی ہے ۔اسلام کا ماضی اس قدر شاندار ہے کہ دنیا کی کوئی ملت اس کی نظیر پیش نہیں کرسکتی ۔ تاریخ اسلام کے ایک ایک باب میں   حق پرستی، صداقت شعاری ، عدل گستری او رمعارف پروری کی ہزاروں داستانیں پنہاں ہیں ۔ مسلمان بچوں کواگر پچپن ہی سے اپنے اسلاف کےان زریں کارناموں سے واقف کرادیا جائے تووہ اپنے لیے اور ملک وملت کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’تاریخ ملت خلافت ہسپانیہ‘‘ جلد نمبر چار مفتی انتظام اللہ شبہانی اکبر آبادی  کی تصنیف ہے ۔جس میں خلفاء بنی امیہ’’ اسپین ‘‘ کے حالات اور اسپین میں مسلمانوں کے عروج و زوال کی داستان ’’ قدیم و جدید مستند تاریخوں‘‘ کی بنیاد پر نہایت کاوش سے جمع کی گئی ہیں، سلاطین اندلس کے دور حکومت اور ان کے محاسن علمی اور تمدنی کارناموں پر سیر حاصل تبصرہ کیا گیا ہے ۔ افراد اور اقوام کےنشیب وفراز اور عروج و زوال کی دستانوں پر مشتمل مفید عام کتاب ہے جو تاریخ اسلام کی بے شمار کتب سے بے نیاز کردیتی ہے ۔ سلیس زبان عام فہم اور آسان طرزِ بیان، مدارس،سکولوں ، کالجوں اور جامعات کے استاتذہ وطلباء کےلیے یکساں فائدہ مند ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مصنف  کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے۔ آمین۔ (پ،ر،ر)

فہرست کمپوز ہو رہی ہے۔

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2961
  • اس ہفتے کے قارئین 227389
  • اس ماہ کے قارئین 57632
  • کل قارئین98482176

موضوعاتی فہرست