اردو اکیڈمی سندھ کراچی

  • نام : اردو اکیڈمی سندھ کراچی
  • ملک : کراچی

کل کتب 2

  • 1 #2446

    مصنف : ڈاکٹر محمد حمید اللہ

    مشاہدات : 14246

    عہد نبوی میں نظام حکمرانی

    (جمعرات 02 اپریل 2015ء) ناشر : اردو اکیڈمی سندھ کراچی
    #2446 Book صفحات: 355

    جس طرح اسلام عقائد وایمانیات اورعبادات  یعنی  اللہ تعالیٰ  اوراس کے بندوں کے درمیان تعلقات  کا نظام پیش کرتاہے اسی طرح دنیاوی معاملات یعنی بندوں کے باہمی تعلقات کا نظام بھی عطا کرتا ہے ۔انسانی معاملات وتعلقات اگرچہ باہم مربوط  متحد ہیں تاہم تفہیم وتسہیل کے لیے  ان کو سیاسی،سماجی ،اقتصادی اورتہذیبی نظاموں  کے الگ الگ خانوں میں تقسیم  کیا  جاتا ہے ۔ان میں سے  ہر ایک نظام کے لیے اسلام نے تمام ضروری اور محکم اصول بیان کردیئے  ہیں۔اسوۂ نبوی نے ان کی عملی فروعات  بھی تشکیل دے دی  ہیں او ر صحابہ کرام   اور خلفاء عظام اور ان  کے بعد  اہل  علم نے  ان  پرعمل کر کے بھی دکھایا ہے ۔گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔یہ سلسلۂ خیر ہنوز  روز اول کی طرح جاری وساری ہے۔ اور بعض سیرت نگاروں نے  سیرت النبویہ  کے الگ الگ گوشو...

  • 2 #4628

    مصنف : ڈاکٹر محمد حمید اللہ

    مشاہدات : 9277

    امام ابو حنیفہ کی تدوین قانون اسلامی

    (جمعرات 15 جون 2017ء) ناشر : اردو اکیڈمی سندھ کراچی
    #4628 Book صفحات: 80

    امام ابو حنیفہ نعمان بن ثابت الکوفی﷫ بغیر کسی اختلاف کے معروف ائمہ اربعہ میں شمار کئے جاتے ہیں، تمام اہل علم کا آپکی جلالتِ قدر، اور امامت پر اتفاق ہے۔ علی بن عاصم کہتے ہیں: "اگر ابو حنیفہ کے علم کا انکے زمانے کے لوگوں کے علم سے وزن کیا جائے تو ان پر بھاری ہو جائے گا" آپ کا نام نعمان بن ثابت بن زوطا اور کنیت ابوحنیفہ تھی۔ بالعموم امام اعظم کے لقب سے یاد کیے جاتے ہیں۔ آپ بڑے مقام و مرتبے پر فائز ہیں۔ اسلامی فقہ میں حضرت امام اعظم ابو حنیفہ کا پایہ بہت بلند ہے۔ آپ نسلاً عجمی تھے۔ آپ کی پیدائش کوفہ میں 80 ہجری بمطابق 699ء میں ہوئی سن وفات 150ہجری ہے۔ ابتدائی ذوق والد ماجد کے تتبع میں تجارت تھا۔ لیکن اللہ نے ان سے دین کی خدمت کا کام لینا تھا، لٰہذا تجارت کا شغل اختیار کرنے سے پہلے آپ اپنی تعلیم کی طرف متوجہ ہوئے۔ آپ نے بیس سال کی عمر میں اعلٰی علوم کی تحصیل کی ابتدا کی۔ آپ نہایت ذہین اور قوی حافظہ کے مالک تھے۔ آپ کا زہد و تقویٰ فہم و فراست اور حکمت و دانائی بہت مشہور تھی۔ اس مقام و مرتبے کے باوجود محدثین کرام نے بیان حق کے لئے آپ پر جرح اور تعدیل بھی...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1593
  • اس ہفتے کے قارئین 241307
  • اس ماہ کے قارئین 1269472
  • کل قارئین96921316

موضوعاتی فہرست