جب کوئی شخص حق کو تسلیم نہ کرنے کا ذہنی فیصلہ کر چکا ہوتو پھر وہ فرشتوں کو آسمان سے اترتا دیکھ لے یا مردے اس سے بات کرنے لگیں، تب بھی وہ حق کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔اس فساد ذہن کی مختلف وجوہات میں سے ایک اہم ترین وجہ غلو فی الدین بھی ہے۔یہ غلو ہی کی تو کرشمہ سازیاں ہیں کہ یہود نے سیدنا عزیر کو،نصاری نے سیدنا عیسی کو اللہ کا بیٹا کہا۔ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمارے بعض مسلمانوں نے اپنے اپنے پیشواوں اور اماموں کو معصوم قرار دے دیا،اور ان کے اقوال کو حدیث نبوی پر بھی ترجیح دینے لگے۔اپنے اس موقف پر انہوں نے بے شمار کتب لکھیں ہیں اور اس کا خوب چرچا کیا ہے۔ایسی ہی کاوشوں میں سے ایک مذموم کاوش ایک مولوی منیر احمد ملتانی نے کی ہے،جس نے "بارہ مسائل بیس لاکھ انعام" نامی کتاب لکھ کر عامۃ الناس کو گمراہ اور مرعوب کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس سے عوام تو مرعوب ہوں سو ہوں ،لیکن اہل علم کے نزدیک اس کی کوئی استنادی حیثیت نہیں ہے۔جب یہ کتاب منظر عام پر آئی تو دار العلوم دیو بند کے فاضل "مولانا جلال الدین قاسمی" نے ضروری سمج...