اقراء ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی بلہاری، انڈیا

  • نام : اقراء ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی بلہاری، انڈیا
  • ملک : India

کل کتب 1

  • 1 #5052

    مصنف : ڈاکٹر سید شفیق الرحمن

    مشاہدات : 8987

    اسلام میں ماہ محرم کی شرعی حیثیت

    (جمعہ 29 دسمبر 2017ء) ناشر : اقراء ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی بلہاری، انڈیا
    #5052 Book صفحات: 8

    محرم الحرام چار حرمت والے مہینوں میں سے ایک اور اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ جہاں کئی شرعی فضیلتوں کا حامل ہے وہاں بہت سی تاریخی اہمیتیں بھی رکھتا ہے۔کیونکہ اسلامی تاریخ کے بڑے بڑے واقعات اس مہینہ میں رونما ہوئے بلکہ یوں کہنا زیادہ صحیح ہو گا کہ نہ صرف تاریخ اُمت محمدیہ کی چند اہم یاد گاریں اس سے وابستہ ہیں بلکہ گزشتہ اُمتوں اور جلیل القدر انبیاء کے کارہائے نمایاں اور فضلِ ربانی کی یادیں بھی اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے۔ لیکن شرعی اصولوں کی روشنی میں جس طرح دوسرے شہور و ایام کو بعض عظیم الشان کارناموں کی وجہ سے کوئی خاص فضیلت و امتیاز نہیں ہے۔ اسی طرح اس ماہ کی فضیلت کی وجہ بھی یہ چند اہم واقعات و سانحات نہیں ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے اشہرِ حُرُم (ذوالقعدہ، ذوالحجہ، محرم اور رجب) کو ابتدائے آفرینش سے ہی اس اعزاز و اکرام سے نوازا ہے۔جس کی وجہ سے دورِ اسلام اور دورِ جاہلیت دونوں میں ان مہینوں کی عزت و احترام کا لحاظ رکھا جاتاتھا اور بڑے بڑے سنگدل اور جفا کار بھی جنگ و جدال اور ظلم و ستم سے ہاتھ روک لیتے تھے۔ اس طرح سے کمزوروں اور ناداروں کو کچھ عرصہ ک...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 23903
  • اس ہفتے کے قارئین 449393
  • اس ماہ کے قارئین 1649878
  • کل قارئین113257206
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست