چلڈرن قرآن سوسائٹی لاہور

  • نام : چلڈرن قرآن سوسائٹی لاہور
  • ملک : لاہور

کل کتب 2

  • 1 #3602

    مصنف : غلام شبیر

    مشاہدات : 6622

    تعلیمات قرآن ( غلام شبیر )

    (منگل 05 اپریل 2016ء) ناشر : چلڈرن قرآن سوسائٹی لاہور
    #3602 Book صفحات: 210

    نزول قرآن سے قبل عرب معاشرہ مذہبی،معاشرتی، اخلاقی اور سیاسی ہرلحاظ سے ظلمت اور جہالت کی اتھاہ گہرائیوں میں ڈوبا ہواتھا۔ہر طرف شرک اور بت پرستی کا دور دورہ تھا، لوگ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے اورایک دوسرے کے مال وعزت کے لٹیرے تھے۔ انتقام درانتقام کے لئے طویل جنگیں لڑی جاتیں،لڑکیوں کو زندہ درگود کرنا عام سی بات تھی۔شراب،جوا اور زنا ان کی زندگی کا لازمی حصہ بن چکےتھے۔عریانی کا یہ  عالم  تھا کہ  مرد اور عورتیں عریاں ہوکر بیت اللہ شریف کا طواف کرنا باعث ثواب سمجھتے، مسکینوں،محتاجوں، بیواؤں اور یتیموں کا کوئی پرسان حال نہ تھا۔ان حالات میں جب قرآن مجید کا نزول ہوا   تو محض چند سالوں  کے مختصر عرصہ میں قرآنی تعلیمات نے حیرت انگیز طور پر عربوں کی کایا پلٹ کر رکھ دی۔وہ لوگ جو مالوں  دولت کے لئے ڈاکے ڈالتے  اور لوٹ مار کرتے تھے،قرآنی تعلیمات نےانہیں دنیا کے مال ودولت سے اس   قدر بے نیاز کردیا کہ مال ودولت سے زیادہ ان کے نزدیک حقیر کوئی  چیز نہ تھی۔ایک روز حضرت طلحہ  اپنے گھر تشریف  لائے، چہرے سے پریشانی کے آثار ظا...

  • 2 #6931

    مصنف : عبد الرحمٰن شاد

    مشاہدات : 3967

    اسلامی طرز زندگی ( عبد الرحمٰن شاد)

    (اتوار 19 فروری 2023ء) ناشر : چلڈرن قرآن سوسائٹی لاہور
    #6931 Book صفحات: 146

    اسلام ایک کامل دین اومکمل دستور حیات ہے، جوزندگی کے تمام شعبوں میں انسانیت کی راہ نمائی کرتا ہے، اسلام جہاں انفرادی زندگی میں فردکی اصلاح پر زوردیتاہے وہیں اجتماعی زندگی کے زرین اصول وضع کرتاہے،اسلامی نظامِ حیات میں جہاں عبادت کی اہمیت ہے وہیں معاملات ومعاشرت اور اخلاقیات کو بھی اولین درجہ حاصل ہے۔ ہمارے معاشرہ میں  بگاڑ کا ایک بڑا سبب   یہ ہےکہ  ہم ہمیشہ حقوق وصول کرنے  کےخواہاں رہتےہیں لیکن  دوسروں کےحقوق ادا کرنے سےکنارہ کرتے ہیں  اور جو انسان حقوق لینے اور دینے میں توازن رکھتا ہو وہ یقیناً ا س بگڑے ہوئے معاشرے میں بھی انتہائی معزز ہوگا  اور سکون کی زندگی بسر کرتا ہوگا۔ اصلاح معاشرہ  کے لیے  تمام اسلامی تعلیمات میں اسی چیز کو مدنظر رکھا گیا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’اسلامی طرزِ زندگی‘‘عبد الرحمٰن شاد کی تصنیف ہے  انہوں نے اس کتا ب میں  اخلاقیات وسماجیات سے متعلق قرآنی آیات اور احادیث  کے مفاہیم  کو 

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 13596
  • اس ہفتے کے قارئین 172128
  • اس ماہ کے قارئین 1691201
  • کل قارئین115583201
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست