شبان اہل حدیث بہاولنگر
- تفصیلات
- اشاعت بتاریخ:جمعہ 31 مئی 2013ء
- مشاہدات: 19214
-
1 تقلید کے خوفناک نتائج (بدھ 06 جنوری 2016ء)
مشاہدات:1872کسی آدمی کی وہ بات ماننا،جس کی نص حجت ِشریعہ،قرآن و حدیث میں نہ ہو،نہ ہی اُس پر اجماع ہو اور نہ وہ مسئلہ اجتہادی ہو تقلید کہلاتا ہے ۔ تقلید اورعمل بالحدیث کے مباحث صدیوں پرانے ہیں ۔زمانہ قدیم سے اہل رائے اور ہل الحدیث باہمی رسہ کشی کی بنیاد ’’ تقلید‘‘ رہی ہے موجودہ دور میں بھی عوام وخواص کے درمیان مسئلہ تقلید ہی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ حالانکہ گزشتہ چند ہائیوں میں تقلیدی رجحانات کے علاوہ جذبۂ اطاعت کو بھی قدرے فروغ حاصل ہوا ہے ۔ امت کا در د رکھنے والے مصلحین نے اس موضوع پر سیر حاصل بحثیں کی ہیں ۔اور کئی کتب تصنیف کیں ہیں ۔لیکن تقلیدی افکار ونظریات پر تعصب وعناد کی چڑھتی ہوئی دبیز چادر کے سامنے جتنی بھی ہوں وہ کم ہی ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’تقلید کے خوفناک نتائج‘‘فقیر والی کے حنفی مدرسے قاسم العلوم کے مولوی بشیر احمد قادری حنفی کے’’ترک تقلید کے بھیانک نتائج ‘‘ کاجواب ہے ۔اس کتابچہ میں مصنف نے دلائل وبراہین سے مولوی بشیر احمدقادری کے رسالے کے جواب دیا ۔ جس کے مطالعہ سے بخو بی یہ بات واضح ہوتی ہے کہ تقلید کتنی بری چیز ہے اورمقلد کا علم کتنا سطحی ہوتا ہے اوراس کے بلند بانگ دعوے کتنے کھوکھلے ہوتے ہیں ۔(م۔ا)
صفحہ 1 کا 1
اس سائٹ پر کوئی ایسی کتاب موجود نہیں جس کا ترجمہ ان صاحب نے کیا ہو۔
اس سائٹ پر کوئی ایسی کتاب موجود نہیں جس کی ترتیب و تخریج ان صاحب نے کی ہو۔