سعید بن عزیز یوسف زئی

  • نام : سعید بن عزیز یوسف زئی

کل کتب 2

  • 1 #789

    مصنف : سعید بن عزیز یوسف زئی

    مشاہدات : 21644

    چند بدعات اور ان کا تعارف

    (پیر 12 دسمبر 2011ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #789 Book صفحات: 129

    دین اسلام رسول کریم ﷺ کی حیات مبارکہ میں پایہ تکمیل کو پہنچا  اور کتاب وسنت میں محمد عربی ﷺ پر نازل شدہ دین کی اتباع کا حکم ہے۔آپ  ﷺ کی وفات کے بعد کسی شخص کو شریعت سازی ،شرعی احکام میں ترمیم اور کمی بیشی کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔بلکہ انسانی فلاح اس چیز میں ہے کہ وہ کتاب وسنت کی تعلیمات پر سختی سے عمل پیرا ہو اور کتاب وسنت سے ماوراء تمام مروجہ اور خودساختہ بدعات سے کلی اجتناب کرے۔کیونکہ شرک اور بدعت دو مہلک چیزیں ہیں جو انسا ن کی ہلاکت وتباہی اور جہنم میں داخلے کا سبب ہیں۔نبی کریم ﷺ نےبدعت کو گمراہی اور جہنم میں ورود کا باعث قرار دیاہے۔لہذا ہرمسلمان پر لازم ہے کہ وہ بدعات سے اجتناب کرے اور کتاب وسنت سے کشید صحیح تعلیمات پرعمل پیرا ہو۔علمائے سلف نے بدعات میں گری عوام کو صحیح دین سے آگاہ کرنے اور بدعات سے بچاؤ کی خاطر تالیف وتصنیف کے ذریعے کافی کام کیا ہے۔اس سلسلے کی کڑی زیرتبصرہ کتاب ہے جس میں روزمرہ کی بدعات کی پہچان کرائی گئی۔چونکہ موصوف کسی دور میں خودبدعتیوں کے گروہ میں رہے ہیں۔اس لیے بدعات سے کافی واقف ہیں۔پھر جذبہ ہمدردی کے تحت انہوں نے پاک وہند میں مروجہ بدعات کا خوب...

  • 2 #3133

    مصنف : سعید بن عزیز یوسف زئی

    مشاہدات : 5938

    کنز الایمان ایک اہل حدیث کی نظر میں

    (اتوار 27 دسمبر 2015ء) ناشر : کتاب خانہ قرآن و سنت کراچی
    #3133 Book صفحات: 68

    زیر تبصرہ کتابچہ" کنز الایمان، ایک اہل حدیث کی نظر میں "علامہ سعید بن عزیز کی تصنیف ہے۔موصوف پہلے بریلوی مسلک سے تعلق رکھتے تھے اور دیگر بریلوی حضرات کی طرح مولوی احمد رضا خاں بریلوی کے اندھے مقلد ومعتقد تھے، اسی زمانے میں انہوں نے مولوی احمد رضا خان بریلوی کے ترجمہ قرآن" کنز الایمان" کی تعریف وتوصیف اور فضائل پر ایک مضمون لکھا تھا۔مگر دین حق اور قرآن وحدیث کے مطالعے اور تحقیق کے بعد موصوف نے مسلک حقہ، مسلک عمل بالقرآن والحدیث یعنی مسلک اہل حدیث اختیار کر لیا اور بریلویت سے توبہ کر لی۔بریلوی بھائیوں نے ان کے اس مضمون کو جو انہوں نے اس زمانے میں لکھاتھا جب وہ بریلوی تھے۔"کنز الایمان، ایک اہل حدیث کی نظر میں" کے نام سے اپنی کتب ورسائل میں شائع کیا اور پھر پورے برصغیر میں اسے چھاپ کر تقسیم کیا گیا  اور یہ ثابت کرنے کی مذموم کوشش کی گئی کہ اہل حدیث عالم دین  شرک وبدعات سے بھرے اس ترجمے کو  بہت ہی عمدہ سمجھتا ہے۔علامہ سعید بن عزیز نے اپنے مختلف بیانات اور مضامین میں اس مضمون کی تردید شائع کی اور پھر اسی تردیدی مضمون...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 8573
  • اس ہفتے کے قارئین 239124
  • اس ماہ کے قارئین 1758197
  • کل قارئین115650197
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست