پروفیسر محمد اکرم

  • نام : پروفیسر محمد اکرم

کل کتب 3

  • 1 #1188

    مصنف : پروفیسر محمد اکرم

    مشاہدات : 46891

    مطالعہ پاکستان برائے ڈگری کلاسز

    (جمعہ 14 دسمبر 2012ء) ناشر : عظیم اکیڈمی لاہور
    #1188 Book صفحات: 320

    کچھ لوگوں کے اصرار اور باہمی مشاورت کے بعد ہم نے قارئین کتاب و سنت ڈاٹ کے لیے عصری تعلیم سے متعلقہ نصابی کتابوں کو فراہم کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ زیر نظر کتاب ’مطالعہ پاکستان‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ یہ کتاب ڈگری کلاسز کے لیے مرتب کی گئی ہے جس کے مصنفین محمد اکرم، عثمان شاہد، حافظ اشفاق احمد اور عبدالحئ ہیں۔ مطالعہ پاکستان سے متعلقہ سات ابواب بالتفصیل رقم کرنے کے بعد علامہ اقبال کے پچاس اشعار بمعہ تشریح پیش کیے گئے ہیں۔ ڈگری کلاسز کے مطالعہ پاکستان کے امتحان میں یہ اشعار خاصے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور نمبرز پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ کتاب میں 20 کے قریب اہم سوالات کی طرف بھی اشارہ کر دیا گیا ہے۔ اخیر میں 2005ء سے لے کر 2011ء تک بورڈ کے سالانہ امتحانات میں آنے والے سوالات بھی لکھ دئیے گئے ہیں۔(ع۔م)
     

  • 2 #1863

    مصنف : پروفیسر محمد اکرم

    مشاہدات : 7559

    محمد رسول اللہ ﷺ مستشرقین کے خیالات کا تجزیہ

    (منگل 26 اگست 2014ء) ناشر : ادارہ معارف اسلامی منصورہ لاہور
    #1863 Book صفحات: 466

    اللہ تعالی کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی  حیات مبارکہ پر بے شمار کتابیں تحریر کی  گئی ہیں ۔ تاریخ انسانی کی کوئی شخصیت ایسی نہیں  جس کی  زندگی پر اتنا وسیع اور تمام جزئیات کے ساتھ ہمہ جہت علمی کام ہوا ہو ،جتنا     نبی ﷺ پر ہوا ہے ۔ یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔ اب تک دنیا کی مختلف زبانوں میں آپ ؐ   کی سیرت پر مسلم  وغیر مسلم  اہل علم  نے لاکھوں کی تعداد میں تصنیف  وتالیف کا وقیع کام کیا ہے ۔انیسویں اور بیسویں صدی  میں  مغربی اہل علم نے  حضور اکرم ﷺ پر متعدد کتابیں تحریر کیں۔سیکڑوں مغربی اہل دانش   نے حضور  اکرم ﷺکی تحسین وتعریف میں زورِ قلم صرف کیا ہے  ، لیکن  مغربی مصنفین نے ایک  بڑی تعداد نے  آپؐ پر  گوناگوں اعتراضات بھی کیے ہیں۔ہرچند کہ ان کے  اعتراضات  نہایت بودے ،غیر معقول اور بے  وزن ہیں تاہم مسلمان اہل علم  نے ان اعتراضات کامدلل ومسکت جواب تحریر کیا ہے۔اردو زبان میں  اس موضوع پر متعدد کتابیں لکھی گئی ہیں...

  • 3 #2830

    مصنف : پروفیسر محمد اکرم

    مشاہدات : 28299

    اسلامی معاشیات

    (بدھ 12 اگست 2015ء) ناشر : علمی کتاب خانہ، اردو بازار لاہور
    #2830 Book صفحات: 525

    اسلامی معاشیات ایک ایسا مضمون ہے جس میں معاشیات کے اصولوں اور نظریات کا اسلامی نقطہ نظر سے مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ ایک اسلامی معاشرہ میں معیشت کس طرح چل سکتی ہے۔ موجودہ زمانے میں اس مضمون کے بنیادی موضوعات میں یہ بات شامل ہے کہ موجودہ معاشی قوتوں اور اداروں کو اسلامی اصولوں کے مطابق کس طرح چلایا جا سکتا ہے مثلاً بینکاری کو اسلامی بنیادوں میں کیسے ڈھالا جاسکتا ہے یا موجودہ نظامِ سود کو کیسے تبدیل کیا جائے جس سے سود کے بغیر ادارے، کاروبار اور معیشت چلتی رہے۔ اسلامی معیشت کے بنیادی ستونوں میں زکوٰۃ، خمس، جزیہ وغیرہ شامل ہیں۔ اس میں یہ تصور بھی موجود ہے کہ اگر صارف (Consumer) یا پیداکار(Producer) اسلامی ذہن رکھتے ہوں تو ان کا بنیادی مقصد صرف اس دنیا میں منافع کمانا نہیں ہوگا بلکہ وہ اپنے فیصلوں اور رویوں میں آخرت کو بھی مدنظر رکھیں گے۔ اس سے صارف اور پیداکار کا رویہ ایک مادی مغربی معاشرہ کے رویوں سے مختلف ہوگا اور م...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 44505
  • اس ہفتے کے قارئین 341483
  • اس ماہ کے قارئین 1394983
  • کل قارئین110716421
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست