پروفیسر میاں منظور احمد

  • نام : پروفیسر میاں منظور احمد

کل کتب 2

  • 1 #3244

    مصنف : پروفیسر میاں منظور احمد

    مشاہدات : 21176

    تاریخ تفسیر و اصول تفسیر

    (ہفتہ 23 جنوری 2016ء) ناشر : علمی کتاب خانہ، اردو بازار لاہور
    #3244 Book صفحات: 82

    تفسیر کا معنیٰ بیان کرنا یا کھولنا یا کسی تحریر کےمطالب کوسامعین کےقریب ِفہم کردینا ہے ۔قرآن مجید ایک کامل ومکمل کتاب ہے مگر اس کوسمجھنے کےلیے مختلف علوم کی ضرورت ہے ۔قرآن مجید کی آیات کا ترجمہ کرنا اور ان کامطلب بیان کرنا علم تفسیر ہے اور علم تفسیر وہ علم ہے جس میں الفاظِ قرآن کی کیفیت ،نطق،اور الفاظ کے معانی اور ان کےافرادی ترکیبی حالات اور ان کے تتمات کا بیان ہوتاہے ۔اور اصول تفسیر سے مراد وہ علوم ہیں جن کے ذریعے قرآن کی تشریح کی جاتی ہے۔ قرآن کلام الٰہی ہے جو رسول اللہ ﷺ پر نازل ہوا ۔ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ میں ایسی قابلیت پیدا کردی تھی کہ آپ منشاء الٰہی کو سمجھ جاتے تھے اور آپ کو وحی جلی اور وحی خفی کے ذریعہ سےاحکام سے آگاہ بھی کردیاجاتا تھا ۔جو سورت یاآیت نازل ہوتی آپ مسلمانوں کو اس کامطلب سمجھاتےدیتے تھے ۔اس لیے قرٖٖآن مجید کےمفسر اول حضور ﷺ اور پہلی تفسیر حدیث ِرسول ﷺہے ۔آپ ﷺ نے قرآن کی جو تفسیر بیان کی اس کا کچھ حصہ آپ کی حیات ِمبارکہ میں ہی ضبط تحریر میں آیا او رکچھ حصہ صحابہ کرام کے سینوں میں محفوظ رہا جو اس عہد کے بعد ضبطِ تحریر میں آیا ۔عہد...

  • 2 #4054

    مصنف : پروفیسر میاں منظور احمد

    مشاہدات : 41139

    تقابل ادیان و مذاہب

    (منگل 15 نومبر 2016ء) ناشر : علمی کتب خانہ لاہور
    #4054 Book صفحات: 178

    ادیان ومذاہب کا مطالعہ  بڑا دلچسپ موضوع ہے۔اس سے ہمیں بڑی عبرتیں حاصل ہوتی ہیں۔ اس وقت دنیا میں بے شمار آسمانی و غیر آسمانی مذاہب پائے جاتے ہیں،جن کی اپنی اپنی تہذیب وثقافت اور زندگی گزارنے کی لئے تعلیمات ہیں۔لیکن اسلامی تعلیمات ان تمام مذاہب  کی تعلیمات سے زیادہ معتدل ،روشن اور عدل وانصاف کے تقاضوں  پر پورا اترنے والی ہیں۔بنیادی طور پر مذاہب کی دو قسمیں ہیں۔1۔سامی مذاہب،2۔غیر سامی مذاہب۔سامی مذاہب میں یہودیت ،عیسائیت اور اسلام داخل ہیں،جبکہ غیر سامی مذاہب  میں ہندو مت،بدھ مت ،جین مت زرتشت ،کنفیوشس اور سکھ شامل ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب " تقابل ادیان ومذاہب " محترم  پروفیسر میاں منظور احمد صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے ھندو ازم، بدھ ازم، زرتشت ازم، کنفیوش ازم، یہودیت، عیسائیت اور اسلام پر غیر جانبدارانہ اور منصفانہ گفتگو کی ہے اور ہر مذہب  کا پس منظر ،تعارف،بانی ،کتاب،عقائد،اہم ترین معلومات اور حقائق بیان کئے ہیں اور سب سے آخر میں ان مذاہب کا اسلام کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے اسلام تعلیمات  کی عالمگیریت اورروشنی کو د...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42896
  • اس ہفتے کے قارئین 339874
  • اس ماہ کے قارئین 1393374
  • کل قارئین110714812
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست