محمد ادریس بھوجیانی

  • نام : محمد ادریس بھوجیانی

کل کتب 2

  • 1 #1879

    مصنف : محمد ادریس بھوجیانی

    مشاہدات : 5859

    بستان صحابہ ؓ اجمعین

    (بدھ 03 ستمبر 2014ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ
    #1879 Book صفحات: 74

    آج سے  چودہ صدیاں قبل  جب  لوگ ظلمت وکفر اور شرک میں پھنسے ہوئے تھے۔بیت اللہ میں  تین  سوساٹھ بتوں کو پوجا  جاتا  تھا۔ قتل وغارت ، عصمت فروشی، شراب نوشی، قماربازی  اور چاروں طرف  بدامنی کا دوردورہ تھا۔تومولائے کریم کی  رحمت  کاملہ جوش میں آئی اوراس بگھڑے  ہوئےعرب معاشرے کی اصلاح کےلیے  خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کو مبعوث فرمائے ۔آپ کی بعثت نبوت کے شروع میں  ہی ایک مختصر سی جماعت   آپﷺ پر ایمان لائی۔ جوآہستہ آہستہ  بڑھ کر ایک عظیم طاقت اور حزب اللہ  ،خدائی لشکر کی صورت اختیار کر گئی۔ اس  جماعت  نے  آپﷺ کے مشن کی تکمیل کی  خاطر  تن من دھن  کی بازی  لگادی ۔چنانچہ رسول  کریم   ﷺ نے  اللہ تعالیٰ کی مدد اور سرفروش جماعت کی معیت  سے  جزیرۃ العرب کی  کایا پلٹ کررکھ دی ۔اس جماعت کو اصحاب النبیﷺ کےنام سے  پکارا جاتا ہے ۔ان کے بعد  میں  آنے والی ساری امت مجموعی طور پر تقویٰ اور اتباع کے  مراتب...

  • 2 #2598

    مصنف : محمد ادریس بھوجیانی

    مشاہدات : 4445

    سید العالمین ﷺ کے سایہ اور بشریت کے بارہ میں ایک تحقیقی مقالہ

    (جمعرات 11 جون 2015ء) ناشر : حدیث پبلیکیشنز کیلیانوالہ گوجرانوالہ
    #2598 Book صفحات: 42

    سیرت نبوی ﷺ کامو ضوع  ہر دور میں مسلم علماء ومفکرین کی فکر وتوجہ کا مرکز رہا ہے،اور ہر ایک نے اپنی اپنی وسعت وتوفیق کے مطابق اس پر خامہ فرسائی کی ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور حکم ربانی بھی ہے۔قرآن مجید نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔اخلاق وآداب کا کونسا ایسا معیار ہے ،جو آپ ﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں ،بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو  آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر ،ارفع واعلی اور اچھے وخوبصورت نمونہ وکردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں،اور لکھی جا رہی ہیں،جو ان مولفین کی طرف سے آپ کے ساتھ محبت کا ایک بہترین اظہار ہے۔سیرت نبوی ﷺ کے متعدد پہلو ہیں جن میں ایک پہلو آپ ﷺ کے سائے اور بشر ہونے کا بھی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "سید العلمین ﷺکے سایہ اور بشریت کے بارہ میں ای...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22021
  • اس ہفتے کے قارئین 80451
  • اس ماہ کے قارئین 1754402
  • کل قارئین113361730
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست