محمد بن ناصر الحمید

  • نام : محمد بن ناصر الحمید

کل کتب 2

  • 1 #2198

    مصنف : محمد بن ناصر الحمید

    مشاہدات : 13962

    قرآن میں خواتین کے واقعات

    (پیر 05 جنوری 2015ء) ناشر : دار الکتاب والسنہ، لاہور
    #2198 Book صفحات: 491

    قرآن حکیم  میں  بیان شدہ واقعات وقصص تین اقسام مشتمل ہیں۔انبیاء ورسل کے  واقعات  کہ جو انہیں اہل ایمان کے ہمراہ کافروں کے ساتھ پیش  آئے تھے۔اور دوسری قسم  ان واقعات کی  ہے   جو عام لوگوں یا جماعتوں ،قوموں سے متعلق ہیں ۔تیسری قسم  نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ  میں پیش آمدہ واقعات اور قوموں کاذکر ہے ۔قرآنی واقعات بالکل سچے اور حقیقی قصص ہوتے ہیں  یہ کوئی خیالی اور تمثیلی کہانیاں نہیں ہوتیں۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں  انبیائے کرام﷩کے واقعات بیان کرنے کامقصد خودان  الفاظ  میں واضح اور نمایا ں فرمایا ’’اے  نبیﷺ جونبیوں کے واقعات ہم آپ  کے سامنے بیان کرتے ہیں ان سے ہمارا  مقصد آپ  کے  دل  کو ڈھارس دینا ہے اور آپ کے  پاس حق پہنچ چکا ہے اس میں مومنوں کے لیے  بھی نصیحت وعبرت ہے‘‘ ۔اور ان  واقعات  کا ایک بہت بڑا مقصد اہل ایمان کی ہمت کوبندھانا اور انہیں اللہ کی راہ میں جوغم ،دکھ اور مصیبتیں پہنچی ہیں ان کے بارے  ...

  • 2 #3536

    مصنف : محمد بن ناصر الحمید

    مشاہدات : 42076

    ضرب الامثال اور محاورات

    (بدھ 16 مارچ 2016ء) ناشر : اظہر پبلشرز لاہور
    #3536 Book صفحات: 330

    اردو ادب میں ضرب الامثال اور محاورات کے استعمال کی اہمیت  بڑی واضح ہے۔ان سے کسی قوم کی بنیادی ذہنیت اور اس کی ثقافت فکری کا پتہ چلتا ہے۔اگر ان کے صحیح اور واضح پس منظر اور معانی کا درست علم نہ ہو تو آدمی صحیح مفہوم سے بہت دور بھٹک جاتا ہے۔ضرب الامثال عوامی سطح پر پیدا ہوتی ہیں۔ ان میں عوامی فطانت سمائی ہوتی ہے اور عوامی زندگی کی جھلک نظر آتی ہے۔ خوبی یہ ہے کہ پھر خواص بھی ان ہی مثلوں اور کہاوتوں کو برتتے ہیں اور اپنا لیتے ہیں۔ اگرچہ وہ اکثران کے اپنے ماحول یا معاشرے سے تعلق نہیں رکھتیں۔ نہ صرف امثال بلکہ الفاظ، تلفظ، محاورے وغیرہ کے معاملے میں بھی عوام کے آگے خواص کی زیادہ نہیں چلنے پاتی۔ضرب الامثال بالعموم عوامی ذہانت کی امین ہوتی ہیں اور ان کے پیچھے صدیوں کی دانش کارفرما ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں زبان کی زینت اور زیور تصور کیا جاتا ہے اور تحریر و تقریر میں رنگا رنگی اور ندرت پیدا کرنے کے لیے ان کا استعمال ناگزیر ہوتا ہے۔محاورے اور ضرب المثل میں جو مشترک آہنگ پایا جاتا ہے، وہ اُس دانش، حکمت، دانائی یا اس ذہنی اور فکری استعداد کا وہ قرینہ ہے، جو زند...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 9351
  • اس ہفتے کے قارئین 167883
  • اس ماہ کے قارئین 1686956
  • کل قارئین115578956
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست