مفتی ثناء اللہ محمود

  • نام : مفتی ثناء اللہ محمود

کل کتب 1

  • 1 #6171

    مصنف : مفتی ثناء اللہ محمود

    مشاہدات : 3932

    اعضائے انسانی کے گناہ

    (اتوار 02 اپریل 2023ء) ناشر : بیت العلوم، لاہور
    #6171 Book صفحات: 121

    اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کا ہر کام گناہ کہلاتا ہے، اہل علم نے کتاب وسنت کی روشنی میں گناہ کی دو قسمیں بیان کی ہیں۔ صغیرہ گناہ اور کبیرہ گناہ۔ بہترین انسان وہ ہے جسے گناہ کے بعد یہ احساس ہو جائے کہ اس سے غلطی ہوگئی ہے۔ گناہ کے بعد احساس ندامت اور پھر توبہ کےلیے پشیمانی کا احساس خوش نصیب انسان کے حصہ میں آتا ہے۔ گناہ انسان کے مختلف جوارح واعضاء سے سرزد ہوتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’اعضائے انسانی کے گناہ‘‘ مولانا مفتی ثناء اللہ محمود صاحب کی تصنیف ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں جن انسانی اعضاء سے گناہ صادر ہوتے ہیں، ان کی نشاندہی کی گئی ہے اور صادر ہونے والے گناہوں کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ان گناہوں  کے مراتب اور ان کا توڑ بھی بیان کیا گیا ہے۔ (م ۔ ا)

کل کتب 3

  • 1 #3876

    مصنف : مفتی ثناء اللہ محمود

    مشاہدات : 30479

    قرب قیامت کے فتنے اور جنگیں مع قیامت کے بعد کے احوال

    (جمعرات 16 جون 2016ء) ناشر : اریب پبلیکیشنز نئی دہلی
    #3876 Book صفحات: 485

    وقوع قیامت کا عقیدہ اسلام کے بنیادی عقائد میں سےہے اور ایک مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے ۔ قیامت آثار قیامت کو نبی کریم ﷺ نے احادیث میں وضاحت کےساتھ بیان کیا ہے جیساکہ احادیث میں میں ہے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک تک عیسیٰ بن مریم ﷤نازل نہ ہوں گے ۔ وہ دجال اورخنزیہ کو قتل کریں گے ۔ صلیب کو توڑیں گے۔ مال عام ہو جائے گا اور جزیہ کو ساقط کر دیں گے اور اسلام کے علاوہ کوئی اور دین قبول نہ کیا جائے گا، یا پھر تلوار ہوگی۔ آپ کے زمانہ میں اللہ تعالیٰ اسلام کے سوا سب ادیان کو ختم کر دے گا اور سجدہ صرف وحدہ کے لیے ہوگا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ عیسٰی ﷤کے زمانہ میں تمام روئے زمین پر اسلام کی حکمرانی ہوگی اور اس کے علاوہ کوئی دین باقی نہ رہے گا۔علامات قیامت کے حوالے سے ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں  ابواب بندی بھی کی ہے اور بعض اہل علم نے   اس موضوع پر کتب لکھی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’قرب قیامت کے فتنے اور جنگیں مع قیامت کےبعد کے احوال ‘‘ مشہور ومعروف مؤرخ ومفسر قرآن علامہ حافظ ابن کثیر کی کتاب النہایۃ فی الفتن والملاحم کا اردو...

  • 2 #5521

    مصنف : مفتی ثناء اللہ محمود

    مشاہدات : 14437

    کامیاب زندگی کے راہنما اصول

    (جمعہ 22 جون 2018ء) ناشر : اریب پبلیکیشنز نئی دہلی
    #5521 Book صفحات: 399

    زندگی کو خوبصورت بنانا ہر انسان کا بنیادی فرض ہے لیکن اس کے لیے کچھ ضروری باتوں کا خیال رکھا جائے تو کام نہایت آسان ہوجاتا ہے اور ان چند باتوں پر عمل کر کے ہی ہم اپنی زندگی کو کامیابی سے گزار سکتے ہیں ۔ کسی کام کو شروع کرنے سے پہلے سو چ بچار کرلینا بہت سی لغرشوں سے محفوظ رکھتا ہے مثبت سوچ آپکو بہت ساری پریشانیوں سے بچا سکتی ہے ۔منفی سوچ کے بجائے مثبت طرز فکر کے ذریعے آپ آگے بڑھ سکتے ہیں۔یہ مثبت سوچ ہی ہوتی ہے جو آپ کو آگے بڑھنے بھروسا کرنے اور فیصلہ سازی کے عمل میں مدد کرتی ہے کامیاب زندگی کے لئے نظم و ضبط بہت ضروری ہے۔ اگر نظم و ضبط نہیں ہوگا تو آپکو کامیابی کا راستہ کٹھن معلوم ہوگا۔نظم و ضبط کی تربیت ہمیں اپنے بچوں کو بچپن ہی سے دینی چاہئے۔ جو لوگ ہر کام وقت پر کرنے کے عادی ہوتے ہیں انہیں کامیابی حاصل کرنے میں زیادہ مشکل پیش نہیں آتی ۔ زیر نظر کتاب ’’کامیاب زندگی کے رہنما اصول ‘‘ علامہ ابن حبان البستی  کی کتاب روضۃ العقلاء ونزھۃ الفضلاء ‘‘ کا سلیس اردو ترجمہ ہے ۔علامہ ابن حبان نے اس کتاب میں ان اصولوں کو اجاگر کیا ہے...

  • 3 #6378

    مصنف : مفتی ثناء اللہ محمود

    مشاہدات : 5530

    امت مسلمہ کے محسن علماء اردو ترجمہ العلماء العزاب

    (منگل 01 جون 2021ء) ناشر : بیت العلوم، لاہور
    #6378 Book صفحات: 401

    نکاح کرنا سنت نبوی ہے اور اپنی حقیقت کےاعتبار سے ایک فطری  مقصد ہے جو عورت اور مرد دونوں میں شدت سےہوتا ہے۔ لہذا فطرت کے مقاصد اس شدت کے وقت اس کے حصول کے بغیر پورے نہیں ہوتے۔اس لیے کہ انسان کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیاگیا ہے۔لیکن تاریخ اسلام  میں   ایسے   بڑے  اور مشہور علماء وصالحین اخیار کا تذکرہ موجود ہےکہ جنہوں نے نکاح سے اس لیے اجتناب کیا کہ وہ تعلیم وتعلّم کےلیے فارغ ہوسکیں۔ زیر نظر کتاب’’امت مسلمہ کے محسن علماء‘‘شیخ ابوغدہ کی عربی تصنیف  العلماء العذاب الذين آثرو العلم على الزواج كا ا ردو ترجمہ ہے۔صاحب  کتاب نے اس کتاب میں ان  35 معروف علماء کا  تفصیلی تذکرہ   جمع کردیا ہے جنہوں نے علم کی ترویج واشاعت کو  ازدواجی زندگی پر ترجیح دی۔(م۔ا)

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11978
  • اس ہفتے کے قارئین 170510
  • اس ماہ کے قارئین 1689583
  • کل قارئین115581583
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست