حافظ مسعود عالم

  • نام : حافظ مسعود عالم

نام: حافظ مسعودعالم۔

ولدیت: یحی سرقپوری۔

تعلیم وتربیت:

دینی تعلیم کے لیے آپ نےجامعہ اسلامیہ گوجرانوالا کا انتحاب کیا اور اپنی تعلیم یہاں مکمل کی آخری کلاس میں جامعہ سلفیہ تشریف لے گئے اور وہاں امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے ہی آپکا داخلہ مدینہ یونیورسٹی میں ہوگیا۔حضرت حافظ صاحب وہ پہلے طالب علم تھےجن کا داخلہ جامعہ سلفیہ سے مدینہ یونیورسٹی میں ہوا۔حافظ صاحب 1981ءسے 1985ءجامعہ سلفیہ کے مدیرالتعلیم رہے اور 1985ءمیں آپ جامعہ ابی بکر میں تشریف لے گئے جوکہ کرچی میں ہے۔چندسال بعد دوبارہ بطورالشیخ التفسیر جامعہ سلفیہ تشریف لے آئےاور تاھال وہاں ہی تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اساتذہ:

حافظ مسعودعالم صاحب نے جن اساتذہ کرام سے علم حاصل کیا ان کے نام درج ذیل ہیں۔

1۔مولاناابوالبرکات۔

2۔مولانامحمداعظم۔

3۔حافظ محمدگوندلوی۔

4۔حضرت حافظ عبداللہ بڈھیمالوی۔

اورمدینہ یونیورسٹی میں بہت سے اساتذہ کرام سے علم حاصل کیا۔

درس وتدریس:

مدینہ یونیورسٹی سے فارغ ہونےکے بعدحافظ صاحب جامعہ سلفیہ فیصل آباد کے مدیر التعلیم رہے پھر جامعہ ابی بکر تشریف لے گئے۔

اس کے بعد دوبارہ جامعہ سلفیہ تشریف لے آئے اورتاحال وہاں ہی بطور شیخ التفسیر تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

کلمات ثناء:

اللہ تعالی نے  آپکو بے پناہ خوبیوں سے نوازہ ہے آپ صالحیت کے اوصاف حمیدہ سے بہرہ ورہیں۔بہت عمدہ گفتگو کرتے ہیں۔آپ کی تحریر رقع ادب ہوتی ہے۔بہت ہی نرم دل اور مشفق استاد ہیں جامعہ سلفیہ کےنظم ونسق کو بہتر بنانےمیں آپ نے کلیدی کردار اداکیاہے۔

کل کتب 0

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2310
  • اس ہفتے کے قارئین 264120
  • اس ماہ کے قارئین 750312
  • کل قارئین97815616

موضوعاتی فہرست