ڈاکٹر جمال الدین فالح الکیلانی

  • نام : ڈاکٹر جمال الدین فالح الکیلانی

کل کتب 2

  • 1 #5285

    مصنف : ڈاکٹر جمال الدین فالح الکیلانی

    مشاہدات : 6848

    جدید صحافتی انگریزی اردو لغت

    (ہفتہ 17 فروری 2018ء) ناشر : دار الباز پبلشنگ
    #5285 Book صفحات: 516

    ذرائع ابلاغ کی موجودہ برق رفتار ترقی نے دنیا کو ورطۂ حیرت میں ڈال رکھا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ ہائے زندگی میں ہونے والی اس زبر دست ترقی کے باعث نت نئے تصورات پر مبنی جدید اصطلاحات وضع ہو رہی ہیں۔ ان اصطلاحات کی بڑی تعداد مغرب میں تشکیل پاتی ہیں اور پھر ایسی جدید اصطلاحات کا ترجمہ نہ ہونے کے باعث جلد ہی دنیا بھر میں مروج ہو جاتی ہیں۔انگریزی سے ترجمہ کی اہمیت جتنی آج ہے پہلے محسوس نہیں کی گئی تھی۔ انگریزی ہماری معلومات‘ ہمارے خیالات اور ہمارے اظہار جذبات کا منبع ہے۔ رسالوں‘ اخباروں‘ ریڈیو اور ٹیلی وژن پر انگریزی متن کو اردو کا جامہ پہنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ ہمارے جیسے ترقی پذیر ممالک میں بہت کم لوگوں کو ان اصطلاحات کے سیاق وسباق سے آشنائی حاصل ہو پاتی ہے۔ ایک عرصہ سے ایک لغت کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی جس میں ایسی اصطلاحات کو یکجا گیا گیا ہو۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص اسی موضوع کے حوالے سے ہے جس میں مصنف نے انگریزی اصطلاحات کو بہت سادہ اور عام فہم زبان میں اردو زبان کے قالب میں ڈھالا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ اصطلاحات اردو زبان ہ...

  • 2 #5286

    مصنف : ڈاکٹر جمال الدین فالح الکیلانی

    مشاہدات : 5522

    جغرافیہ الباز الاشھب

    (منگل 01 مئی 2018ء) ناشر : دار الباز پبلشنگ
    #5286 Book صفحات: 164

    ماضی قریب میں تحقیق کے دوران بعض متنوع وجوہات نے تاریخ اور اس کے رجحانات مطالعہ‘ تشریح اور تحریر پر نظرثانی کے اہتمام کی جانب محقیقین کو راغب کیا۔ یہ اہتمام امت مسلمہ کی عام طرز زندگی پر اثر انداز ہونے والے بنیادی امور کے حقیقی ادراک کی ضرورت کے احساس کے باعث ظہور پذیر ہوا۔ گزشتہ تحریر شدہ تواریخ میں جو مواد تھا وہ تہذیب وثقافت کے محققین کو مطمئن کرنے کے لیےکافی نہیں تھا اور نہ ان میں موجود دلائل کے ذریعہ وہ عہد ماضی کی گہرائی تک پہنچ سکتے تھے۔ چنانچہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تاریخ کی بنیادوں کو ایک بار پھر کھوجا جائے۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص اسی موضوع پر ہے کہ جس میں تاریخ کے اوراق کی ورق گردانی کی گئی ہے اور یہ کتاب مطالعہ تاریخ اور تنقید سیرت میں ایک بہترین اضافہ ہے۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر جامع ومدلل ہے اور قارئین کو قائل کرنے کی امتیازی خصوصیت رکھتی ہے۔ اور اس کتاب میں شیخ بغداد عبد القادر الحلیل کی کرامات کا تذکرہ ہے۔ان کے سوانح حیات اور ان کے علمی کارنامے اس کتاب میں بیان کیے گئے ہیں۔حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘س...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 43547
  • اس ہفتے کے قارئین 340525
  • اس ماہ کے قارئین 1394025
  • کل قارئین110715463
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست